Mahad ut Taleem wat Tazkia

Mahad ut Taleem wat Tazkia لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کا اسلامی ادارہ

27/02/2020
آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعث اعزاز تھی۔
22/04/2018

آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے باعث اعزاز تھی۔

فیمنزم (Feminism) کے حوالے سے ایک پروگرام !ظاہری زیب و زینت اور خوبصورتی کا اہتمام انسان کی فطرت کا تقاضا ہے. لیکن اگر گ...
19/04/2018

فیمنزم (Feminism) کے حوالے سے ایک پروگرام !

ظاہری زیب و زینت اور خوبصورتی کا اہتمام انسان کی فطرت کا تقاضا ہے. لیکن اگر گندگی اور میل کے اوپر ہی میک اپ شروع کر دیا جائے تو یہ پرلے درجے کی بے وقوفی ہے. لازمی ہے کہ پہلے گندگی اور آلائشوں کو صاف کیا جائے اور اس کے بعد آرائش و زیبائش کا اہتمام کیا جائے.

اسی طرح علم کے زیور سے آراستہ ہونے کیلیے پہلے دل کی طہارت اور پاکیزگی لازم ہے. اگر علم کا حصول تزکیے اور باطنی طہارت کے بغیر ہو تو یہ فقط ایک فیمنسٹ خاتون کے میک اپ زدہ چہرے کی مانند ہے. علمِ نافع وہی ہے جو شرک و بدعت اور برے اخلاق سے پاک آبگینے کی مانند شفاف دل میں ہو.

اسی لیے قرآن کریم میں متعدد جگہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرائضِ منصبی بتاتے ہوئے "تعلیم اور تزکیہ" کو اکٹھا ذکر کیا گیا ہے. فلہذا سات سال قبل جب والدہ نے اسلام آباد میں باقاعدہ سیٹ اپ کا آغاز کیا تو ادارے کا نام "معهد التعليم والتزكية" رکھا. اور اللہ سے امید ہے کہ یہ ادارہ اس کی توفیق سے اسم بامسمی ثابت ہو گا. ان شاء اللہ .

ادارے کے مفصل تعارف کیلیے اللہ نے توفیق دی تو پھر کبھی تحریر لکھوں جائیں گے. سرِ دست جو بات ہے وہ یہ کہ "معهد التعليم والتزكية" کے چوتھے بیج کی اختتامی تقریب 21 اپریل 2018 بروز ہفتہ کو منعقد ہو رہی ہے. اس تقریب کو محض تقریب تقسیمِ اسناد و انعامات کی بجائے ایک اہم اور سلگتے موضوع "فیمنزم" کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ ادارہ اور منتظمین خواتین کی صحیح نہج پر ذہن سازی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور یہی اس کے قیام کا اولین مقصد تھا.

پروگرام صبح دس بجے شروع ہو گا ان شاء اللہ. خواتین حلقوں کے معتبر نام اظہار خیال کریں گے.
محترمہ رضیہ مدنی صاحبہ مفسرِ قرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی صاحبزادی اور حافظ عبد الرحمن مدنی حفظہ اللہ کی اہلیہ ہیں اور اسلامک انسٹیٹیوٹ کے نام سے وسیع سیٹ اپ چلا رہی ہیں.
ڈاکٹر زاہدہ المسلمہ صاحبہ استاذ العلماء مولانا عبد اللہ امجد چھتوی رحمہ اللہ کی صاحبزادی ہیں اور لاہور یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں.
ڈاکٹر امۃ الرفیع صاحبہ بابائے عربی مولانا محمد بشیر رحمہ اللہ کی صاحبزادی ہیں اور ایمز سکول سسٹم کی چئیر پرسن ہیں.

صدارتی خطاب معروف عالم دین ڈاکٹر سہیل حسن حفظہ اللہ ارشاد فرمائیں گے جو دعوۃ اکیڈمی کے ڈائریکٹر ہیں اور ادارے کے سرپرست بھی ہیں.
مزید تفصیلات پوسٹ کے ساتھ منسلک اشتہار میں دیکھ لیں. ان نمبرز پر رابطہ بھی کر سکتے ہیں :
0512307655, 03005383998

کوئی ٹکٹ نہیں. کوئی مسلکی, تنظیمی تفریق نہیں. بہترین ماحول. تمام خواتین استفادہ کر سکتی ہیں. ایسے مواقع کم ہی ملتے ہیں. دار الحکومت کے پوش سیکٹر F-6/3 میں ایسا پروگرام یقینا ایک بڑا سنگِ میل ہے !

اور آخری بات یہ کہ چڑیا گھر, پلے لینڈ اور دامن کوہ وغیرہ قریب ہی ہیں. لہذا پروگرام کے بعد سیر سپاٹا بھی کیا جا سکتا ہے (لیکن ادارے کی جانب سے نہیں :ڈ)

[ ایڈریس : جامع مسجد اقصی, اسٹریٹ (13), F-6/3, اسلام آباد ]

26/07/2017
قوا أنفسكم وأهليكم نارا.... القرآن
06/07/2017

قوا أنفسكم وأهليكم نارا.... القرآن

25/03/2016

Address

Masjid Aqsa St#13, F-6/3
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahad ut Taleem wat Tazkia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Mahad ut Taleem wat Tazkia:

Shortcuts

Share

Category