24/01/2026
Punjab College Bhara Koh, Islamabad
Punjab College Bharakoh is a beautiful town in the suburbs of Islamabad. The classes of different dis
24/01/2026
01/01/2026
Happy New Year, Punjabians!
New year. New energy. New possibilities. Here’s to learning, leading and rising in 2026.
01/01/2026
پنجاب کالجز اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے
پاک ترکیہ "دوستی" کے عنوان سے شاندار تصویری نمائش اور پروقار سیمنار ۔
ایجوکیشن اتاشی ترکیہ ایمبیسی ، محترم ڈاکٹر مہمیت طوئران مہمان خصوصی ، محترم ڈاکٹر حلیل طوقار صاحب صدارت تھے ۔محترم ڈاکٹر فاروق عادل اور ایرن میاس اوغلو نمائندہ یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔
جب کہ ڈائریکٹر پنجاب کالجز پروفیسر محمد اکرم چودھری اور پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر محمد یوسف ابراہیم نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
دنیا نیوز ، روزنامہ نوائے وقت ، مشرق اور دیگر اخبارات کا شکریہ
31/12/2025
https://youtu.be/cPq3iKgZJxo?si=UrLlCIB2BQTzo8zs
تصویری نمائش اور سیمینار یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور پنجاب کالج بھارہ کہو کے اشتراک سے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے پرچار اور فروغ کے لیے کالج کے دلکش سبزہ زار می...
29/12/2025
پنجاب کالجز اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے باہمی اشتراک سے پاک ترکیہ دوستی کے عنوان سے ایک شاندار تصویری نمائش اور علمی سیمینار کا انعقاد پنجاب کالج بارہ کہو کے خوب صورت سبزہ زار میں کیا گیا۔
اس تقریب کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے مابین تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرنا اور نئی نسل میں باہمی احترام و دوستی کے جذبات کو فروغ دینا تھا۔
تقریب میں دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، ثقافت، تہذیب اور زبان و مذہب دوستی کی عکاسی کرتی نادر اور دلکش تصاویر نمائش کے لیے پیش کی گئیں ۔ یہ تصاویر پنجاب کالج سمیت دیگر اداروں کے طلبا و طالبات نے تخلیق کیں جنہیں طلبہ، اساتذہ اور مہمانوں نے بے حد سراہا۔ سیمینار کے دوران مقررین نے پاک ترکیہ تعلقات کے تاریخی پس منظر، موجودہ تعاون اور مستقبل کے امکانات پر مدلل گفتگو کی۔
مہمانِ خصوصی اور معزز مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے پر مبنی ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات طلبہ میں عالمی شعور، ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی دوستی کو فروغ دیتی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر حلیل طوقار اور ڈاکٹر مہمیت طوئےران نے موجود طلبہ و طالبات کو بتایا کہ وہ فلی فنڈڈ سکالرشپ پروگرام کے ذریعے ترکی میں جدید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مستقبل قریب میں پنجاب کالجز میں اس حوالے سے مکمل راہنمائی کے لیے سیشن کا اہتمام کریں گے معروف تجزیہ کار اور ادیب ڈاکٹر فاروق عادل نے اپنی تفصیلی گفتگو میں پاک ترکیے تعلقات پر کئی حوالوں سے روشنی ڈالی ۔
ریجنل ڈائریکٹر پی جی سی پروفیسر محمد اکرم چودھری اور پرنسپل پنجاب کالج بارہ کہو پروفیسر یوسف ابراہیم نے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے چئیرمن جناب محمد حلیل توقار اور تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر مہمیت طوئےران، ایجوکیشن اتاشی ، ترکیے ۔ایرن میاس اوغلو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک دونوں ممالک کے تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آخر میں ڈائریکٹر پنجاب کالجز اور پرنسپل یوسف ابراہیم نے تمام مہمانوں کو کالج سونیرز پیش کیے ۔ بعد میں شرکاء نے مہمانوں نے نمائش کا دورہ کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر محمد ثقلین ضیغم نے ادا کیے ۔
27/12/2025
پاک ترکیہ محبتیں , رفاقتیں اور باہمی اعتماد دنیا بھر میں ہمارے لئے قابل فخر۔
پاک ترکیہ دوستی سدا سلامت رہے ۔
25/12/2025
On this special day, we honor the vision of Quaid-e-Azam, whose dream of a strong and prosperous Pakistan continues to guide us. At Punjab Colleges, we carry forward his legacy by educating generations, nurturing talent, and shaping a brighter future.
23/12/2025
PGC TAKRA -25
Our Talented Students Showed Excellent Performance at cluster Level in various Events .
CONGRATULATIONS..!
20/12/2025
............PGC TAKRA -25...........
Proudly Hosted By ;
PGC Bharakoh
A wonderful display of creativity and talent in the Co-Curricular Activities Competition featuring Short Film
Vlog, Monologue
and Photography.
Heartfelt thanks to our respected judges;
M.Hafeez Azhar , A renowned Photographer of National Fame .
Grafix Head PTV and Prof Shehzad Khtak UCP , for their valuable time, guidance, and fair evaluation, which made this event inspiring and memorable.
Special Thanks to the Regional Director,
Prof M.Akram Ch Who trusted PGC Bharakoh for this event.
PGC Bharakoh Students Stood
*1st in Photography
*1st In Short Film
Congratulations to the Winners of all campuses.
13/12/2025
Grab the opportunity at PGC with all service benefits.
Whatsapp Your CV@ 03330351414
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
17 Mile, Bhara Kaho
Islamabad
44000