Aabshaar-e-ilm آبشار علم

Aabshaar-e-ilm آبشار علم

Share

A learner always willing to help others to learn

12/08/2025

📖 کیا آپ ریاضی کے Real Numbers کے مشکل سوالات سے گھبراتے ہیں؟
😌 اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں!
Aabshaar-e-ilm آپ کے لیے لایا ہے فیڈرل بورڈ کے مطابق مکمل اور آسان وضاحت۔

🎯 ویڈیو میں آپ سیکھیں گے:
📌 رئیل نمبرز کی تعریف اور اقسام
📌 روزمرہ مثالوں سے آسان سمجھ
📌 اہم سوالات کے حل اور امتحانی ٹپس

🔥 یہ ویڈیو آپ کے امتحان کی تیاری کو نہ صرف آسان بلکہ تیز کر دے گی۔

🎥 ابھی دیکھیں → یوٹیوب پر ویڈیوhttps://youtu.be/Ndn4w9yrXyU

📢 "علم کی روشنی ہر گھر تک" – Aabshaar-e-ilm کے ساتھ
👍 لائیک کریں | 💬 کمنٹ کریں | 🔄 شیئر کریں تاکہ دوسروں کو بھی فائدہ ہو

Aabshaar-e-ilm آبشارِ علم 12/08/2025

🌟 کیا آپ یا آپ کا بچہ ریاضی اور فزکس سے گھبراتے ہیں؟
📏 سوالات مشکل لگتے ہیں؟ فارمولے یاد نہیں رہتے؟ امتحان قریب آتے ہی ٹینشن بڑھ جاتی ہے؟

✋ رکیں! آپ اکیلے نہیں… یہ مسئلہ ہزاروں طلباء کو ہوتا ہے۔
لیکن خوشخبری یہ ہے کہ Aabshaar-e-ilm آپ کے لیے ایک ایسا حل لے کر آیا ہے جو پڑھائی کو آسان، دلچسپ اور یادگار بنا دے گا۔

📚 ہماری ویڈیوز میں آپ کو ملے گا:
✅ 9ویں جماعت کے ریاضی اور فزکس کے مکمل، قدم بہ قدم لیکچرز
✅ ہر سوال کا آسان اور سمجھنے لائق حل
✅ یاد رکھنے کے زبردست ٹپس اور شارٹ کٹس
✅ بورنگ لیکچرز کے بجائے دلچسپ اور واضح وضاحتیں

💡 ہمارا مشن ہے:
"علم کی روشنی ہر گھر تک" ✨
تاکہ کوئی طالب علم صرف اس لیے پیچھے نہ رہ جائے کہ اسے صحیح رہنمائی نہیں ملی۔

🎯 آپ کے لیے فائدے:

امتحان کی بہتر تیاری

مشکل سے مشکل سوالات آسانی سے حل کرنے کی مہارت

ریاضی اور فزکس میں اعتماد پیدا ہونا

📌 تو پھر دیر کس بات کی؟ ابھی سبسکرائب کریں اور پڑھائی کو آسان بنائیں!
🔗 یوٹیوب لنک:

Aabshaar-e-ilm آبشارِ علم "Welcome to our channel dedicated to making physics and math fun and understandable for 9th and 10th graders! 📚🔍 🔹 Are you struggling with equations and formulas? 🔹 Need help acing your physics and math exams? 🔹 Want to explore the fascinating world of numbers and laws of the universe...

10/08/2025

"علم" اور "ہنر" دونوں اپنی جگہ قیمتی ہیں لیکن ان کی نوعیت مختلف ہے۔

علم وہ نظریاتی آگاہی ہے جو ہم کتابوں، اساتذہ یا تحقیق سے حاصل کرتے ہیں۔ یہ ہمیں کسی چیز کو سمجھنے کا فریم ورک دیتا ہے۔
مثال: طب کا علم ہونا یعنی یہ جاننا کہ بیماری کی تشخیص اور علاج کیسے کیا جاتا ہے۔

ہنر اس علم کو عملی طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ زیادہ تر تجربے اور مشق سے آتا ہے۔
مثال: ایک سرجن کا آپریشن کامیابی سے کرنا، یا ایک کاریگر کا لکڑی کا خوبصورت فرنیچر بنانا۔

🌟 فرق یوں سمجھیں:
علم نقشہ ہے، اور ہنر سفر کرنے کی صلاحیت۔
نقشہ ہو لیکن چلنا نہ آتا ہو تو منزل نہیں ملے گی،
اور چلنے کا ہنر ہو لیکن نقشہ نہ ہو تو راستہ بھٹکنے کا خطرہ رہے گا۔

اصل کامیابی تب ہے جب علم اور ہنر دونوں ساتھ ہوں۔

18/07/2025

🌅 صبح بخیر پیارے دوستو! 🌅

ہر طلوع آفتاب ایک نیا آج ہوتا ہے—نیا موقع، نئی امید، نئی خوشبو۔
آئیے آج کو اپنا بہترین دن بنائیں:

✨ خوشی کی روشنی پھیلائیں
✨ مستقبل کے خواب سجائیں
✨ اللہ کے فضل کا شکر ادا کریں

🤲 دعا ہے: اللہ آپ کی ہر کوشش میں برکت ڈالے، آپ کے چہرے سے مسکان کبھی نہ جھکے، اور آپ کو کامیابی و کامرانی سے نوازے۔

🌺 مسکراہٹیں بکھیریں، دلوں میں روشنی لائیں 🌺

#دعائیں #خوشی

17/07/2025

واصف علی واصف صاحب فرماتے ہیں

"لوگوں کی پروا مت کرو، تم اپنے کام سے کام رکھو، جو لوگ تمہیں نہیں سمجھ سکتے، ان کی سمجھ کی تمہیں ضرورت نہیں ہے۔"

03/11/2024

🔺 *اپنی بچیوں کو محفوظ کریں*!

*1: اپنی بچیوں کو کبھی کسی بھی مرد ٹیچر کے پاس سکول پڑھنے یا قاری صاحب کے پاس قرآن پڑھنے کے لیے نہ بھیجیں !*
*بچی چھوٹی ہو یا بڑی ہو،، ٹیچر یا قاری صاحب بڑی عمر کے سمجھ دار ہوں یا کم عمر نوجوان*
*بچی ہمیشہ استانی کے پاس ہی پڑھنی چاہیے*

*2: جب بچی کچھ بڑی بڑی لگنے لگے تو اسے دکان پر چیز لینے نہ جانے دیں !*
*خواہ بچی کتنی ہی کم عمر ہو اگر صحت مند ہے اور خد و خال واضح ہو رہے ہیں تو دکان پر مت جانے دیں !*

*3: بچیوں کو کم لباس ، یا تنگ لباس پہن کر باہر مت بھیجیں ! بلکہ گھر میں بھی مکمل کپڑے پہنا کر رکھیں !*
*گھر میں کوئی مرد نہ بھی ہو، صرف عورتیں ہی ہوں تب بھی پورے ، اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی عادت ڈالیں !*

*4: بچیوں کو چھوٹے بچوں ، یا بڑے مردوں کے سامنے مت نہلائیں !*
*اور نہ ہی پیشاب وغیرہ کروائیں !*
*حتیٰ کہ باپ کے سامنے بھی بچیوں کو برہنہ مت کریں !*

*بچیوں کے اعضاء ستر بچپن سے ہی پردے میں رہنے چاہئیں !*

*5: *بچیوں کو بچیوں جیسا ہی تیار کریں !*
*سرخی پوڈر اور میک اپ کروا کر انہیں عورتوں کے مشابہ مت بنائیں !*
*میک اپ کرکے تنگ کپڑے پہن کر چھوٹی چھوٹی عورتیں لگ رہی ہوتی ہیں*
*پھر مردوں کی ہوس کی شکار بنتی ہیں*
*اور ان کی لاشیں ویرانوں سے برآمد ہوتی ہیں ۔*

*6: بالغ لڑکیوں کو یا قریب البلوغ بچیوں کو غیر محرم خصوصاً کزن ، پھوپھا اور خالو وغیرہ کے ساتھ کبھی موٹر سائیکل یا گاڑی پر مت بٹھائیں !*
*اگر مجبوراً بھیجنا ہو تو ساتھ کوئی اور بچہ بھیجیں جو درمیان میں بیٹھ جائے اور بچیوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں لازمی بتائیں ۔*

*7: بچیاں ہوں یا بچے..*
*ہاتھ کا مذاق ان سے کوئی نہ کرے۔*
*نہ استاد ، نہ کوئی بڑا انکل ، نہ ہی قریبی رشتے دار نہ ہی والد کے دوست احباب ..*

*اسی طرح گالوں پر ہاتھ پھیرنا ، گود میں بٹھانا ، گدگدی کرنا وغیرہ..*
*یہ سب چیزیں سختی سے بالکل ممنوع قرار دیں!*

*8: بہنوں کے کمرے بھائیوں سے الگ ہونے چاہئیں !*

*بھائیوں کو بہنوں کے کمروں میں بلا اجازت جانے پر سخت سزا دیں !*
*بہنوں کے گلے لگنا ، گلے میں ہاتھ ڈالنا ، مذاق مذاق میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہونا بالکل غلط ہے ۔۔*

*بلکہ موجودہ حالات کے پیش نظر بیہودگی کے زمرے میں آتا ہے ۔*

*9: گھر میں کوئی بھی نامحرم مرد مہمان آئے ، قریب سے آئے یا دور سے*

*جوان بچیاں اس سے سر پر ہاتھ رکھوا کر پیار نہیں لیں گی۔*
*بلکہ بہت قریبی رشتے دار نہ ہو تو سلام کرنا بھی ضروری نہیں ہے ۔*
*یہ بے ادبی کے زمرے میں نہیں آتا ۔*

*اپنی بچیوں کی جوانی کو ایسے چھپا کر رکھیں کہ کسی مرد کو ان کا سراپا ہی معلوم نہیں ہونا چاہیے کہ فلاں کی لڑکی کتنی موٹی اور کتنی لمبی اور کیسی دکھتی ہے وغیرہ ۔۔*

*10: بچیوں کو گھر میں محرم رشتے داروں کے سامنے دوپٹہ لینے اور سنھبالنے کی خصوصی مشق کروائیں !*

*دوپٹہ سر سے کبھی سرک بھی جائے تو سینے سے بالکل نہیں ہٹنا چاہیے !*
*اور کھلے گلوں ننگے بازوؤں پر سختی سے پابندی لگائیں خصوصاً پینٹ شرٹ پہننے سے پرہیز کریں !*

*بچیوں کو سمجھائیں کہ دسترخوان پر کبھی کسی کے سامنے جھک کر سالن نہیں ڈالنا، کوئی چیز گر جائے تو جھک کر نہیں اٹھانی..*

*اور اکیلے میں بھی اگر جھک کر کوئی کام کریں تو گلے اور سینے پر دوپٹہ برابر قائم رہے ۔۔ تاکہ انجانے میں بھی کسی کی نظر نہ پڑے..*

🔺🌾 *یہ چند باتیں ہیں*

*جن پر عمل کرنے سے ان شاءاللہ بہت فائدہ ہو گا*

*اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بچیاں محفوظ رہیں تو ان ہدایات پر عمل کریں !*

*یہ ہمارا جمہوری ملک ہے یہاں سب سے زیادہ فحش ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں*
*اور اب تو فحش نگاری کے باقاعدہ مصنفین موجود ہیں جو محرم رشتوں کے آپسی جنسی تعلقات سے متعلق گندی کہانیاں لکھ رہے ہیں*
*اور ویڈیوز بنا رہے ہیں..*
*اور لوگ سب سے زیادہ ایسی ویڈیوز اور کہانیاں دیکھ رہے ہیں*
*بچوں بچیوں کو موبائل فون، انٹرنیٹ کا استعمال تنہائی میں مت کرنے دیں کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ٹی وی لاونج میں استعمال کے لئے رکھیں تاکہ گھر والوں کی نظر سکرین پر پڑتی رہے*

*ڈرامے فلموں میں عریانی فحاشی کی وجہ سے یہاں کے لوگ آہستہ آہستہ بھیڑیے بنتے جا رہے ہیں۔*
*اپنی بچیاں خود بچا لیں !*

👈🏻🔺 *ورنہ یاد رکھیں*!

*کسی کو آپ کی بچیوں پر ہونے والی زیادتیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔*

*ان کی لاش گٹر میں ملے ، ندی نالوں میں ملے یا کسی ویرانے میں ملے*
*تو یہ صرف اخبار کی ایک خبر ہے ، یا ٹی وی کی نیوز ہے*

*انصاف وغیرہ کو بھول جائیں !*
*وہ یہاں نہیں ملتا ۔*

*اس لیے بہتر ہے کہ خود ہی احتیاط کریں !!*

*واللہ اعلم باالصواب*

*جزاک اللہ خیرا و احسن الجزا*

03/06/2024

مردوں کے لیے 20 غیر کہے ہوئے اصول:

1. ہمیشہ اپنی بات رکھیں - اگر آپ وعدہ کرتے ہیں تو اسے پورا کریں۔

2. خواتین کا احترام کریں - ان کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں۔

3. اپنی ظاہری شکل کا خیال رکھیں - مناسب لباس پہنیں اور اچھی حفظان صحت کو برقرار رکھیں۔

4. ایماندار بنیں - جھوٹ نہ بولیں اور دوسروں کو دھوکہ نہ دیں۔

5. بزرگوں کا احترام کریں - ان کے مشورے اور رہنمائی سنیں۔

6. وفادار رہیں - اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ کھڑے رہیں۔

7. ذمہ دار بنیں - اپنے اعمال اور ان کے نتائج کی ملکیت لیں۔

8. خود کفیل بنیں - اپنا خیال رکھنا سیکھیں۔

9. معاف کرنا سیکھیں - رنجشیں رکھنا آپ کو طویل عرصے تک تکلیف دیتا ہے۔

10. عاجز رہو - اپنی کامیابیوں پر شیخی نہ مارو اور نہ ہی فخر کرو۔

11. صبر کرو - اچھی چیزیں انتظار کرنے والوں کو آتی ہیں۔

12. بدمعاش نہ بنیں - دوسروں کے ساتھ مہربانی اور شفقت سے پیش آئیں۔

13. اچھے سننے والے بنیں - دوسروں کی باتوں پر توجہ دیں۔

14. ایک اچھا رابطہ کار بنیں - اپنے آپ کو واضح اور مؤثر طریقے سے بیان کریں۔

15. پراعتماد رہیں - اپنے آپ اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں۔

16. دیانتداری کے ساتھ کام کریں - صحیح کام کریں، یہاں تک کہ جب کوئی نہیں دیکھ رہا ہے۔

17. نظم و ضبط رکھیں - خود پر قابو رکھیں اور اپنے مقاصد پر توجہ دیں۔

18. شکرگزار دکھائیں - اپنی زندگی میں لوگوں اور چیزوں کی تعریف کریں۔

19. کھلے ذہن کے بنیں - مختلف نقطہ نظر اور خیالات پر غور کریں۔

20. زندگی بھر سیکھنے والے بنیں - اپنے آپ کو بڑھنے اور بہتر کرنا کبھی نہ روکیں...

27/05/2024

میری زندگی کے وہ 17 اسباق جن سے مجھے بہت فائدہ ہوا
یمین الدین احمد

میں اپنی زندگی کے چند ایسے سبق لکھ رہا ہوں جو آپ کو جلد از جلد سیکھ لینے چاہئیں اور ان سے نابلد رہنا آپ کی زندگی کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ جتنی جلدی آپ یہ سمجھ لیں گے، آپ کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

1. دنیا میں کچھ لوگ 8 گھنٹے ہی کام کر کے آپ سے زیادہ خوش اور خوشحال ہوتے ہیں کیونکہ وہ کام نہیں کرتے ہیں بلکہ ایک مقصد کو لیکر چل رہے ہوتے ہیں۔ وہ اپنے کام کو درجہ احسان پر کرنے کی مستقل کوشش میں لگے رہتے ہیں اور بالآخر وہ اپنے میدان عمل میں ٹاپ 5 فیصد لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔

آپ جس کام سے وابستہ ہیں، کیا اس میں آپ ٹاپ 5 فیصد میں پہنچ گئے ہیں؟ اگر نہیں تو وہاں تک پہنچنے کا کیا روڈمیپ ہے؟

2. آپ ایک انتہائی ڈسٹریکٹڈ دنیا میں رہتے ہیں اور اگر آپ آسانی سے ڈسٹریکشن کا شکار ہو جاتے ہیں تو یہ آپ کی کامیابی کے رستے میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ ڈسٹریکشنز آپ کے دماغ کو سن اور تباہ کر دیتی ہیں جس کا احساس بہت بعد میں ہوتا ہے۔

کیا آپ ڈسٹریکشنز جیسے کہ موبائل فون کا غیر فائدہ منداستعمال، بار بار میسجز دیکھنا، گیمز، ویڈیوز، بغیر منصوبہ بندی کے دن گزارنے، بے فائدہ بات چیت کرنے وغیرہ سے خود کو بچا پاتے ہیں؟

3. آپ اپنے معاملات میں مشورہ ضرور کریں لیکن آپ کو ایسے لوگوں سے مشورہ نہیں لینا چاہئے جو اس معاملے میں اہل رائے نہ ہوں۔ یاد رکھیے، ہر شخص ہر مشورہ دینے کا اہل نہیں ہوتا۔ مشورہ کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھیے کہ ایک تو وہ اس معاملے میں مشورہ دینے کا اہل ہو اور دوسرے اس کی نظریاتی بنیادیں اور اخلاقی اقدار مضبوط ہوں۔ یہ بھی دیکھیں کہ وہ مشورہ منوانے کی نیت سے نہ دے رہا ہو، آپ کو اپنے مشورے کے مطابق عمل کرنے پر فورس نہ کررہا ہو۔

کیا آپ اپنے معاملات میں مشورہ لیتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھتے ہیں؟

4. کوئی بھی انسان آپ کے مسائل کو حل کرنے نہیں آئے گا۔ عاقل اور بالغ ہونے کے بعد آپ کی زندگی 100% آپ کی خود کی ذمہ داری ہے۔ یہ ذمہ داری خود اٹھائیے۔ اپنے لیے درست مینٹورز کا انتخاب کیجیے اور بغیر اہل اور مخلص مینٹورز کے مشورے کے زندگی کے اہم فیصلے نہ کیجیے۔

آپ اپنی زندگی کے مسائل کے حل کے لیے دوسروں پر تکیہ تو نہیں کرتے؟
آپ کے مینٹورز کون لوگ ہیں؟ یا نہیں ہیں؟

5. آپ 100 سیلف ہیلپ کتابیں پڑھ لیں، آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ فائدہ آپ کو صرف علم پر عمل کرنے اور سیلف ڈسپلن ڈویلپ کرنےکی صورت میں ہی ہوسکتا ہے۔ یہ بھی یاد رکھیے کہ بہت سی سیلف ہیلپ کتابیں بہت خاموشی سے آپ کو درست رستے سے غلط رستے پر ڈال دیتی ہیں، اس لیے ہمیشہ کتابوں کا انتخاب اہل علم سے مشورے کے بعد کیجیے۔

ایک بات اور۔۔۔۔ کہ دنیا کی کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرنے سے پہلے اپنی اسلامی نظریاتی بنیادوں کو بہت مضبوط کیجیے۔ مغرب میں لکھی جانے والی کئی سیلف ہیلپ کتابیں ایسے concepts آپ کے دماغ میں ڈال دیتی ہیں جن کی وجہ سے لاشعوری طور پر آپ اس ٹریک پر چڑھ جاتے ہیں جو اسلام سے متصادم ہوتا ہے لیکن آپ کو اس بات کا ادراک نہیں ہوتا۔

کیا آپ کتابیں پڑھتے ہیں؟
اگر ہاں تو کیا آپ کتاب کی سلیکشن میں اپنے مینٹورز سے مشورہ کرتے ہیں؟
کیس آپ کی دینی بنیادیں مضبوط ہیں؟

6. جب تک کہ آپ کوئی مخصوص ہنر (جیسے ڈاکٹر، انجینئر، وکالت، چارٹرڈ اکاؤنٹینسی) وغیرہ میں کام کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کالج یونیورسٹی وغیرہ جاکر فارمل تعلیمی نظام سے گزرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر آپ بہت سارے ہنر اور سیلز/مارکیٹنگ اچھی طرح سیکھ کر اگلے چھ ماہ میں سے ایک سال میں اچھا کمانا شروع کر سکتے ہیں۔ دنیا میں مواقع بکھرے پڑے ہیں لیکن ان سے فائدہ اٹھانے والے کم ہی ہیں کیونکہ وہ وژن ہی نہیں ہوتا جس کے نتیجے میں آپ کو وہ مواقع نظر آئیں۔

آپ کون سے ہنر ڈویلپ کرنے پر کام کررہے ہیں؟
آپ کا اگلے ایک سے دو سال کا معاشی روڈمیپ کیا ہے؟

7. یاد رکھیے، کسی کی پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ آپ کے مسائل کے بارے میں سوچتا رہے۔ لہذا خود ترحمی اور خود ترسی کی اس سوچ سے باہر نکلیں۔ لوگوں کے اپنے مسائل بہت ہیں تو ان پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے زور بازو پر ایکسپلور کریں اور اور اپنے لیے مواقع پیدا کیجیے۔

آپ خود ترحمی یا خود ترسی کا شکار تو نہیں ہیں؟
آپ کن مواقعوں کو کھوجنے پر کام کررہے ہیں؟

8. اگر آپ کسی کو اپنی ہی فیلڈ میں خود سے زیادہ سمجھدار پاتے ہیں تو اس کے ساتھ، اس کے تحت کام کریں، اس سے سیکھیں اور اس سے حسد میں مقابلہ کرکے اپنا وقت ضائع نہ کریں۔

کیا آپ اپنی ہی فیلڈ کے خود سے زیادہ سمجھدار لوگوں کے ساتھ کنیکٹڈ ہیں؟

9. سگریٹ نوشی کا آپ کی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ ایک illusion ہے اور یہ عادت صرف آپ کی ذہنی صلاحیتوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم کرے گی۔ آپ کسی بھی چیز پر فوکس کرنے کے لیے ساری زندگی اس عادت پر انحصار کریں گے گویا کہ آپ سگریٹ نوشی کے قیدی بن چکے ہوں گے۔

آپ سگریٹ نوشی تو نہیں کرتے؟

10. میں سمجھتا ہوں کہ ایک بہت آرام دہ اور کمفرٹ زون والی زندگی سب سے خطرناک نشہ بلکہ لت ہے اور اگر آپ اس لت کے شکار ہوگئے تو یہ زندگی میں ڈپریشن کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ کمفرٹ زون کا مطلب ہے "بس جیسے چل رہا ہے چلنے دو" اور "کیا ضرورت ہے زیادہ محنت کرنے کی، سیکھنے کی" والی سوچ۔

آپ اپنے کمفرٹ زون میں تو نہیں رہ رہے؟

11. لوگوں کو اس سے زیادہ نہ بتائیں جس کی انہیں جاننے کی ضرورت نہیں۔ اپنی رازداری کا خود احترام کریں۔ اپنی پرسنل ویڈیوز، تصاویر، بچوں کی تصاویر، ان کے بارے میں عام پبلک میں زیادہ بات نہ کریں۔ خصوصا" اگر آپ خاتون ہیں تو اپنی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر کبھی بھی سوشل میڈیا پر شئر نہ کریں۔ اگر آپ یہ بات نہیں سمجھیں گے تو جلد یا بدیر کوئی ایسا نقصان اٹھائیں گے جس کا مداوا بہت مشکل ہوگا اور آپ کو میرا یہ سبق بہت یاد آئے گا۔

آپ اپنی پرسنل، فیملی کی، بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تو شئر نہیں کرتے؟

12. ہر قیمت پر شراب، ڈرگس یا کسی بھی نشے سے پرہیز کریں۔ اپنے حواس کھونے اور احمقانہ کام کرنے سے بدتر کوئی چیز نہیں۔ بلکہ سچ یہ ہے کہ اس قسم کے نشوں کے عادی لوگ گدھوں کی طرح ہوتے ہیں۔

آپ ایسا کوئی نشہ تو نہیں کرتے؟

13. اپنے معیار کو ہمیشہ بلند رکھیں اور کسی چیز کے لیے بس اس لیے ہاں نہ کریں کہ اسے حاصل کرنا آسان ہے یا وہ available ہے۔ ہمیشہ ہر چیز میں بہترین کی ہی کوشش کریں۔

آپ اوسط درجے کی جاب، اوسط درجے کے کاموں، اوسط درجے کی عبادات، اوسط درجے کی زندگی گزارنے پر ہی تو مطمئن نہیں ہیں؟

14. آپ کے والدین، اور اہل و عیال بہت اہم لوگ ہیں، ان کی خبر گیری اور ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔خصوصا" آپ کے بچے ایک بہت بڑی امانت ہیں، انہیں زندگی گزارنے کا درست راستہ بار بار بتاتے رہیں۔ اگر آپ بچے ہیں اور زندگی میں کامیابیوں کی بلندی کو چھونا چاہتے ہیں تو اپنے والدین کی خدمت کو کبھی ہلکا مت لیجیے، ورنہ بہت پچھتائیں گے۔

کیا آپ اپنے اہل و عیال کے حقوق اور ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرتے ہیں؟

15. خود کو 99.99% ذہنی مسائل سے بچانے کے لیے لوگوں کی باتوں کو پرسنل نہ لیں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سی باتیں ہمارے لیے بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں خصوصا" اگر بولنے والا کوئی بہت قریبی ہو، لیکن خود کو اس بات پر تیار کریں کہ میں اپنی زندگی کسی کی تکلیف دہ باتوں کی وجہ سے خراب نہیں کروں گا۔ یہ میری زندگی ہے اور میں اس کا 100 فیصد ذمہ دار ہوں۔

آپ لوگوں کی باتوں کو دل پر تو نہیں لیتے؟ ان کی وجہ سے اپنی زندگی کی کوالٹی کو خراب تو نہیں کر رہے؟

16۔ دنیا کی زندگی میں یہ سوچنا کہ ہر چیز میری منشاء کے مطابق ہوگی، آسانی ہی آسانی ہوگی، ایک بیوقوفی ہے۔ دنیا کی زندگی ایسی ہی ہے جہاں ہر انسان کی اپنی ایک جنگ ہے، آپ بھی اسی طرح نشیب و فراز سے گزر رہے ہیں اور یہ آتے جاتے رہیں گے یہاں تک کہ آپ وہاں واپس چلے جائیں جہاں سے آئے تھے اور جہاں کوئی نشیب و فراز نہیں ہوں گے۔ یہ مختصر سا وقت آپ کو کبھی صبر اور کبھی شکر کے ساتھ ہی گزارنا ہے، تیسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

زندگی کی آزمائشوں سے پریشان ہو کر کہیں آپ بے صبری اور ناشکرا پن تو نہیں کرتے؟

17۔ آخری بات یہ یاد رکھیں کہ اس دنیا کے معاملات میں الٹی میٹ کنٹرول صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالٰی کا ہے۔ کوئی انسان، کوئی حکمران، کوئی ملک الٹی میٹ اور مکمل کنٹرول نہیں رکھتا۔ لہٰذا اگر مشکلات لمبی ہوگئی ہیں تو بھی یاد رکھیے کہ بالآخر ہر چیز اور ہر معاملہ صرف اللہ تعالٰی کے کنٹرول میں ہی ہے۔ آپ کا کام تدبیر کی دنیا میں درست اسباب اختیار کرنا اور اللہ تعالٰی پر بھروسہ کرنا ہے۔

آپ کو ایسا تو نہیں لگتا کہ دنیا کا کنٹرول اللہ کے بجائے مختلف لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور آپ مایوس ہوجاتے ہوں؟

میں نے یہ 17 باتیں زندگی میں بہت سی چوٹیں کھانے، بہت سے نشیب و فراز سے گزرنے اور ہزاروں لوگوں سے ملنے کے بعد سیکھی ہیں اور جتنا جتنا میں عمل کرتا ہوں، مجھے اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے۔

اپنا ایماندارانہ جائزہ لیجیے کہ آپ ان تمام باتوں میں کہاں کھڑے ہیں اور آپ نے ابھی کتنا کام کرنا ہے۔ امید ہے کہ آپ کو فائدہ ہوگا۔

یمین الدین احمد
27 مئی 2024ء
دبئی، متحدہ عرب امارات۔

26/05/2024

‏قدرت اللہ شہاب کہتے ہیں کہ جس مقام پر اب منگلا ڈیم واقع ہے وہاں پر پہلے میرپور کا پرانا شہر آباد تھا۔ جنگ کے دوران اس شہر کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بنا ہوا تھا ۔ ایک روز میں ایک مقامی افسر کو اپنی جیپ میں بٹھائے اس کے گرد و نواح میں گھوم رہا تھا راستے میں ایک مفلوک الحال بوڑھا اور اس کی بیوی ایک گدھے کو ہانکتے ہوئے سڑک پر آہستہ آہستہ چل رہے تھے۔ دونوں کے کپڑے میلے کچیلے اور پھٹے پرانے تھے،دونوں کے جوتے بھی ٹوٹے پھوٹے تھے انہوں نے اشارے سے ہماری جیپ کو روک کر دریافت کیا "بیت المال کس طرف ہے؟"
میں نے پوچھا بیت المال میں تمہارا کیا کام ؟
بوڑھے نے سادگی سے جواب دیا ؛ میں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر میرپور شہر کے ملبے کو کرید کرید کر سونے اور چاندی کے زیورات کی دو بوریاں جمع کی ہیں، اب انہیں اس "کھوتی" پر لاد کر ہم بیت المال میں جمع کروانے جا رہے ہیں ۔
ہم نے ان کا گدھا ایک پولیس کانسٹیبل کی حفاظت میں چھوڑا اور بوریوں کو جیپ میں رکھ کر دونوں کو اپنے ساتھ بٹھا لیا تا کہ انہیں بیت المال لے جائیں ۔
آج بھی وہ نحیف و نزار اور مفلوک الحال جوڑا مجھے یاد آتا ہے تو میرا سر شرمندگی اور ندامت سے جھک جاتا ہے کہ جیپ کے اندر میں ان دونوں کے برابر کیوں بیٹھا رہا ۔ مجھے تو چاہیئے تھا کہ میں ان کے گرد آلود پاؤں اپنی آنکھوں اور سر پر رکھ کر بیٹھتا ۔ ایسے پاکیزہ سیرت لوگ پھر کہاں ملتے ہیں

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Alhabib Kot Hathial Bharakoh
Islamabad