NYF Alipur Islamabad

NYF Alipur Islamabad

Share

NYF Alipur Official

21/06/2026

🖤 مجلسِ عزا – 4 محرم الحرام 1448ھ 🖤

20/06/2026

🖤 مجلسِ عزا – 4 محرم الحرام 1448ھ 🖤

تمام عاشقانِ اہلِ بیتؑ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 4 محرم الحرام 1448ھ کے موقع پر مجلسِ عزا کا انعقاد خانقاہ معلیٰ علی مرتضیٰ صوفیہ نوربخشیہ، علی پور، اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔

🎙 خطاب: مولانا ابراہیم خلیل شکری صاحب

🕘 وقت: بعد از نمازِ عشاء

📍 مقام: خانقاہ معلیٰ علی مرتضیٰ صوفیہ نوربخشیہ، علی پور، اسلام آباد

تمام مومنین و مومنات سے گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر مجلسِ عزا میں شرکت فرمائیں اور ذکرِ اہلِ بیتؑ سے فیضیاب ہوں۔

🖤 السلام علیک یا اباعبداللہ الحسینؑ 🖤

ؑ ؑ #نوربخشیہ

19/06/2026

مجالسِ عزا شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام ❤️‍🔥

وہ ایّامِ غم و عزا جب دلوں پر کربلا کا سوز طاری ہو جاتا ہے، آنکھیں اشکبار ہوتی ہیں اور روحیں یادِ حسینؑ سے معطر ہو جاتی ہیں۔
یہ مجالسِ عزا اہلِ دل و ایمان کے لیے معرفتِ الٰہی اور روحانیت کا سرچشمہ ہیں، جہاں عزادارِ حسینی سرورِ شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار اصحاب کی لازوال قربانی، حیرت انگیز صبر، اور بے مثال شجاعت کی داستانِ محبت سن کر ایمان تازہ کرتے ہیں۔

آئیے، اپنے عشقِ آلِ رسول ﷺ کا اظہار کریں، آنسوؤں کی یہ نذرِ حسین پیش کریں اور ان مجالس کو اپنی حاضری، دعاؤں اور سوزِ دل سے منور کریں۔

بمقام:
خانقاہ معلیٰ علی مرتضیٰ صوفیہ نوربخشیہ، علی پور، اسلام آباد
منجانب:
عید عرسی کمیٹی، خانقاہِ مولا علی مرتضیٰؑ، علی پور، اسلام آباد
بتعاون:
نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن (NYF) — علی پور یونٹ، اسلام آباد
زیرِ سرپرستی:
انجمن فلاح و بہبود صوفیہ نوربخشیہ، علی پور، اسلام آباد

12/06/2026

جمعہ مبارک
خانقاہ معلی علی المرتضی صوفیہ نوربخشیہ علی پور ، اسلام آباد

10/06/2026

3 June 2026:

محفلِ عیدِ غدیر ۔۔۔

08/06/2026

3 June 2026:

عیدِ غدیر مبارک

محفلِ عیدِ غدیر کے موقع پر بوا سیف اللہ صاحب خطاب فرماتے ہوئے۔

Photos from Markazi NYF Ghanche's post 07/06/2026

الحمد للہ! آج مرشدِ کامل و قائدِ صوفیائے نوربخشیہ، حضرت مولانا رستم علی انجم صاحب نے زیرِ تعمیر مدرسہ و خانقاہِ معلّٰی صوفیہ نوربخشیہ، شاہ سید محمد نوربخشؒ، اتفاق ریزیڈینشیا جی بی بلاک اسلام آباد کا دورہ فرمایا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر مدرسہ و خانقاہ کی تعمیر میں مالی و عملی تعاون کرنے والے تمام مخیر حضرات کے لیے خصوصی دعا فرمائی گئی، بالخصوص حاجی امان اللہ صاحب (مقیم کویت) اور آئرلینڈ میں مقیم ملتِ نوربخشیہ کے نوجوانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جنہوں نے اس عظیم دینی و روحانی مرکز کی تعمیر کے لیے فراخ دلی کے ساتھ خطیر مالی تعاون فراہم کیا۔

اس موقع پر مرشدِ کامل نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ ان تمام معاونین کے مال و جان، اہل و عیال اور کاروبار میں بے شمار برکتیں عطا فرمائے اور ان کی یہ خدمت اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے۔

اس امید اور یقین کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم ملت کے پروانے بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد خانقاہِ معلّٰی اور مدرسہ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی اور یہ مقدس مرکز ملت کے روحانی، تعلیمی اور تربیتی امور کا محور بننے کے ساتھ ساتھ دینِ کی اشاعت، دعوت و تبلیغ اور اصلاحِ معاشرہ کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا۔

Photos from NYF Alipur Islamabad's post 05/06/2026

آج جمعۃ المبارک کا خطبہ جناب نجم الدین جلالی صاحب نے ارشاد فرمایا۔ انہوں نے صوفیہ نوربخشیہ کی مولاۓ کائنات حضرت علیؑ کے ساتھ نسبت کو تفصیل سے بیان کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اغیار مختلف حربے استعمال کرکے صوفیہ نوربخشیہ کے سادہ لوح عوام کو اہلِ بیتِ اطہارؑ کی محبت سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن سلسلۂ ذہب ہی وہ بہترین راستہ ہے جو اہلِ بیتِ اطہارؑ اور ائمۂ معصومینؑ سے محبت و وابستگی کا عملی نمونہ پیش کرتا ہے۔

بعد ازاں این وائی ایف (NYF) کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن فلاح و بہبود صوفیہ نوربخشیہ کے صدر اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انجمن کے صدر نے این وائی ایف کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ محرم الحرام کی مجالس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور مشاورت بھی کی گئی۔

آخر میں شرکائے اجلاس نے دین و مذہب کی آبیاری اور ترویج کے لیے اپنی بھرپور خدمات اور قربانیوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ اس پاک مذہب کی خدمت اور آبیاری کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Khanka Mualla Ali Murtaza Sufia Noorbakhshia Siachan Colony Alipur Islamabad
Islamabad
45600