JN Media Cell

JN Media Cell

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JN Media Cell, Islamabad.

> JN Media Cell
یہ جامعہ نعمانیہ (اسلام آباد) کا باضابطہ میڈیا ونگ ہے،
یہاں آپ کو ملیں گے:
📘 دورۂ تفسیر کی جھلکیاں
🎤 علماء کرام کے اصلاحی بیانات
🕋 دینی و معاشرتی رہنمائی
📺 ویڈیوز، کلپس، اور پروگرامز

28/03/2026

جامعہ نعمانیہ اسلام آباد سکینڈ فلور سلسلۂ تعمیرات میں واش رومز اور وضو خانہ کا منصوبہ آخری مراحل میں ہے
عید کی چھٹیوں کے بعد آج دوبارہ ان شاءاللہ کام شروع کیا جارہا ہے
دعاؤں کی درخواست

25/03/2026

✨ جامعہ نعمانیہ اسلام آباد ✨
🌙 علم، دعوت اور تربیت کا مرکز🌙

الحمدللہ!
اسلام آباد نزد موٹروے چوک 26 نمبر چونگی میں واقع جامعہ نعمانیہ گزشتہ 25 سال سے دینِ اسلام کی خدمت، علمِ نبوی ﷺ کی اشاعت اور نسلِ نو کی دینی و اخلاقی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔

📢 اب ایک بار پھر
🎓 داخلہ جات کا اعلان 🎓

📚 اس سال بھی مختلف شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں:
🔹 شعبہ حفظ (ناظرہ و قرآنِ کریم کی حفاظت)
🔹 شعبہ درسِ نظامی (عالم کورس)
🔹 عصری تعلیم (پرائمری و مڈل)
🔹 بنات کے لیے دینی تعلیم کا خصوصی انتظام

🌟 نمایاں خصوصیات:
✔️ تجربہ کار و مستند اساتذہ کرام
✔️ دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج
✔️ بہترین تعلیمی و تربیتی ماحول
✔️ طلبہ کی اخلاقی و روحانی اصلاح پر خصوصی توجہ

📅 آغازِ داخلہ: 12 شوال 1447ھ
بمطابق 1 اپریل 2026ء

📍 داخلے محدود نشستوں پر ہوں گے، لہٰذا جلد از جلد رجوع فرمائیں۔

🤲 والدین کے لیے سنہری موقع!
اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں، انہیں قرآن و سنت کا سچا وارث بنائیں، اور اپنی آخرت کے لیے صدقۂ جاریہ کا اہتمام کریں۔

📞 رابطہ نمبر:
03115637290
03005099448

📍 مقام: جامعہ نعمانیہ، اسلام آباد

🌹 آئیں! علمِ دین کے اس مبارک سفر کا حصہ بنیں
🌹 اور اپنی دنیا و آخرت سنواریں

19/03/2026

ان شاءاللہ

18/03/2026
17/03/2026

الحمدللہ!

گلشنِ امام المناظرین مرکزِ توحید و سنت
جامعہ نعمانیہ میں جاری تعمیراتی سلسلہ کے تحت

طلبۂ کرام اور نمازی حضرات کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے واش رومز اور وضوخانہ کی تعمیر کا کام جاری ہے، جو جامعہ کی ایک اہم اور اشد ضرورت ہے۔

اسی سلسلہ میں وضوخانہ اور واش رومز کے لیے پی وی سی اور پی پی آر فٹنگ کا ضروری سامان خریدا گیا ہے، جس کی مجموعی لاگت تقریباً 1,29,123 روپے بنی، جبکہ ٹرانسپورٹ اور کرایہ سمیت 1,31,500 روپے ادا کیے گئے۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ کام جامعہ کی اشد ضرورت ہے جبکہ جامعہ کا بجٹ بھی انتہائی محدود ہے، مگر ضرورت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس کام کا آغاز کیا گیا تاکہ طلبہ اور نمازی حضرات کی بنیادی ضرورت پوری ہو سکے۔

آپ تمام حضرات بھی اس عظیم صدقۂ جاریہ میں حصہ لے سکتے ہیں اور اس نیک کام میں تعاون کر کے اپنے لیے اجرِ عظیم اور دائمی ثواب کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔

📞 رابطہ نمبر/جاز کیش اکاؤنٹ : 03005099448
🏦 بینک اکاؤنٹ (UBL): 0459314471912

اللہ تعالیٰ تمام معاونین اور خیر خواہوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس خدمت کو قبول فرمائے۔ آمین۔

15/03/2026

الحمدللہ!
گزشتہ پچیس برس سے جامعہ نعمانیہ دینِ اسلام کی خدمت، قرآن و سنت کی تعلیم اور نئی نسل کی دینی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔

اس وقت جامعہ میں طلبہ کی بے انتہاء ضرورت کے پیشِ نظر واشرومز کی تعمیر و تکمیل کا کام جاری ہے۔
مناسب اور معیاری واش رومز کی اشد ضرورت ہے تاکہ طلبہ کو صفائی اور طہارت کے بہتر انتظامات میسر آ سکیں۔
اسی سلسلے میں پلمبرنگ (پائپ، فٹنگز، ٹوٹیاں، فلش سسٹم، کموڈ، والوز وغیرہ) کے سامان کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے، جس کے مطابق اس حصے پر تقریباً: کل لاگت: 1,51,971 روپے خرچ آئے گا۔

اگر آپ اس منصوبے میں حصہ لیتے ہیں تو ان واش رومز سے روزانہ وضو کرنے والے طلبہ، نماز ادا کرنے والے افراد کی سہولت کا اجر آپ کے نامۂ اعمال میں مسلسل صدقۂ جاریہ کے طور پر لکھا جاتا رہے گا۔

آپ چاہیں تو:
مکمل پلمبرنگ کے خرچ میں حصہ ڈال سکتے ہیں
کسی ایک آئٹم کا خرچ اٹھا سکتے ہیں
یا اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کر سکتے ہیں
اللہ تعالیٰ آپ کے مال میں برکت عطا فرمائے اور اس تعاون کو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
برائے تعاون رابطہ:
jazz cash:03005099448
UBL:0459314471912

14/03/2026

Jazz cash:030050994480
UBL:0459314471912

14/03/2026

جامعہ نعمانیہ اسلام آباد میں
جاری سلسلۂ تعمیرات آج کے اخراجات

سات عدد چوکاٹھیں تقریباً 31500
واش رومز کیلئے تیار چھتوں کی 12 عدد سلپیں تقریباً 10800
ٹوٹل : 42300
اس کے علاوہ واش رومز دروازے 7 عدد ، مزید سمینٹ بلاک پلمبرنگ سامان (PVC) (ppr) کی ابھی ضرورت ہے
اس صدقۂ جاریہ میں آپ بھی حصہ شامل فرماسکتے ہیں
Jazz cash:03005099448
UBL:0459314471912

07/03/2026

🌙 دعوتِ افطار بسلسلہ محفلِ تکمیلِ قرآن 🌙

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گلشنِ امام المناظرین، جامعہ نعمانیہ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام جاری دوسرا سالانہ دورۂ ترجمۃ القرآن اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

یہ سعادت فرزندِ امام المناظرین حضرت مولانا محمد طلحہ نعمانی صاحب
(مدیرِ جامعہ ہٰذا)
کی تدریسی خدمات کے نتیجہ میں حاصل ہو رہی ہے۔

اسی بابرکت موقع کی مناسبت سے محفلِ تکمیلِ قرآن کریم کے عنوان پر ایک مختصر مگر بابرکت پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس مبارک نشست میں
✨ تلمیذِ امام المناظرین حضرت مولانا سید زبیر شاہ صاحب
خصوصی ایمان افروز بیان فرمائیں گے۔

📅 بدھ، 11 مارچ 2026ء
🌙 بمطابق 21 رمضان المبارک
🕓 وقت: بعد نمازِ عصر

📍 بمقام: جامعہ نعمانیہ، 26 نمبر چونگی، قائد ٹاؤن، اسلام آباد

🍽 محفل کے اختتام پر حاضرینِ مجلس کی تواضع کے لیے باہمی افطاری کا بھی بابرکت اہتمام ہوگا۔

تمام اہلِ علاقہ، علماء کرام اور محبانِ قرآن سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت دعوت کو قبول فرمائیں اور اس روح پرور محفل میں شرکت کر کے ثواب و برکات حاصل کریں۔
من جانب: اراکینِ جامعہ نعمانیہ اسلام آباد

25/02/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ! جامعہ کے جاری تعمیری منصوبہ جات میں سے ایک اہم منصوبہ کی تکمیل ہم ماہِ رمضان المبارک میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کام طلباء کرام کی رہائش کے بہتر انتظام کے سلسلے میں مسجد کے اوپر سیکنڈ فلور پر کیا جائے گا، جس میں ابتدائی طور پر تین باتھ روم اور ایک مختصر وضوخانہ برائے طلباء تعمیر کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ مکمل عمارت نہیں بلکہ رہائش گاہوں کے بندوبست کے ایک حصے پر مشتمل ہے تاکہ طلباء کو بنیادی سہولت میسر آسکے۔ اس کام کے آغاز کے لیے ہمیں اندازاً:

▪️ تقریباً 2000 اینٹ
▪️ 20 بوری سیمنٹ
▪️ ریت کی 2 ٹرالیاں

کے علاوہ باتھ رومز اور وضوخانہ کی تکمیل کے لیے:

▪️ پانی کی پلمبنگ کا سامان (پائپ، فٹنگ، کنکشن وغیرہ)
▪️ ٹائلز
▪️ ٹوٹیاں / نلکے
▪️ کموڈ اور واش بیسن
▪️ دیگر ضروری فٹنگز

کی بھی ضرورت ہوگی۔

اہلِ خیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت مہینے میں اس نیک کام میں اپنا حصہ شامل فرمائیں، تاکہ آپ کا تعاون طلباء کی سہولت اور دینی تعلیم کے فروغ کا ذریعہ بن کر صدقۂ جاریہ بن جائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے تعاون کو قبول فرمائے اور بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
Contact & Jazz Cash:
03005099448//Muhammad Talha
UBL:0459314471912 //Muhammad Talha

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Islamabad