06/05/2026
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ*
_تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔_
*[صحیح البخاری: 5027]*
الفلاح انسٹیٹیوٹ اسلام آباد خواتین اور بچیوں کے لیے بنیادی تجوید کورس کا 4 مئی سے آغاز کر رہا ہے۔
داخلے جاری ہیں ۔
کورس فیس(1500)
21/08/2025
الفلاح قران انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے "میرے خوابوں کا پاکستان" کے عنوان سےایک ٹیبل ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی مہمان خصوصی نائب ناظمہ اسلام آباد عظمی عارف تھیں۔ اس ٹاک کا مقصد طالبات میں شعور بیدار کرنا تھا کہ موجودہ پاکستان کو اسی حال میں قبول کرنے کے بجائے اسے اپنے خوابوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے انہیں ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹاک میں تمام طالبات اور اساتذہ نے بھر پور حصہ لیا۔مہمان خصوصی عظمی عارف نے بھی اپنے ذریں خیالات کا اظہار کیا۔ امت مسلمہ اور وطن عزیز کیلئے دعا کرائی گئی اور پرتکلف ظہرانے کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔