07/12/2023
"At last, I have arrived in Mecca, the qibla of Muslims, where the first revelation graced our noble Messenger. O ALLAH, bestow upon me, my family, and all those cherished, the privilege of revisiting Mecca and Medina, especially during the blessed month of Ramadan."
کعبہ مکرمہ ، مہبط وحی ، قبلہ مسلمین ، ہر سو بکھرے نور کے جلوے ، سکون قلب راحت جان ، سترہ سال انہی انوار کو بار بار آنکھوں میں بسانے کا موقعہ ملا پھر یوں ہوا کہ ہمارے جانے کے دن آگئے جس حیثیت میں ہم ٹھہرے تھے اسی حیثیت میں دوبارہ نہیں آ سکتے تھے کیونکہ وہ مقام گزر چکا تھا یوں لگ رہا تھا کہ گویا نور کی وادیوں سے تاریک راہوں پر پہنچ گئے ہیں جب دل زیادہ تڑپا بے قراری بڑھ گئی تو دوبارہ ایک دیدرا کرنے کی سعی کرنے لگا رحیم و کریم ذات باری تعالی نے رستے کھول دئے وہ دلوں کی حالت کو خوب جانتا ہے اور آج کچھ ہی دیر بعد ان ترستی آنکھوں کو انہی جلووں کی دید ملنے والی ہے، چشم پرنم ، دھڑکتے دل ، شوق دید بیت اللہ ، دامن آرزو بھرنے والی ہے ، شاخ تمنا پر کرنوں کے پھول کھلنے والی ہے، آج کعبے کو آنکھوں کے رستے دل میں اتاروں گا۔ پھر اپنے رب سے یہی فریاد کروں گا کہ یا اللہ، پھر سے بلائیے گا گناہ گار ہوں لیکن تیرے عفو درگزری کا واسطہ ہے کہ مجھے اپنے قریب تر رکھ اور تیرے کعبے کی زیارت کے لئے بار بار پہنچ پائے اور شہر نبی میں مسجد نبوی کی زیارت کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ بس انہی شاموں اور انہی صبحوں میں زندگی گزر جائے۔"