Dr.Ali Muhammad Abuturab

Dr.Ali Muhammad Abuturab Senior vice president M.J.A Pakistan,
Executive director Paigham tv,
Former member of islamic ideology of pakistan.

اجلاس مرکزی کابینہ و عاملہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان
23/08/2026

اجلاس مرکزی کابینہ و عاملہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان

23/08/2026
انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ ممتاز تاجر حاجی محمد قسیم صاحب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی خ...
22/08/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی افسوس اور گہرے رنج کے ساتھ ممتاز تاجر حاجی محمد قسیم صاحب کے ٹریفک حادثے میں انتقال کی خبر ملی۔ اس المناک سانحے پر ہم ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

**آمین یا رب العالمی

17/08/2026

امیر محترم سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ جماعتی قیادت کا کراچی دورہ کے مناظر

قاری صہیب احمد میر محمدی کو جی سی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہی...
17/08/2026

قاری صہیب احمد میر محمدی کو جی سی یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائے یوم آزادی مبارک ہو
14/08/2026

اللہ تعالیٰ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائے
یوم آزادی مبارک ہو

14/08/2026

امیر محترم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کا تاریخی اقدام
بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ غیر شرعی قرار۔ قائمہ کمیٹی سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے فیصلہ سنا دیا ۔۔
اسلام آ باد: اسلامی نظریاتی کونسل اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو 5 ہزار جرمانے کا قانون غیر شرعی قرار دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیرصدارت ہوا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نےفیملی قوانین میں ترامیم پر رائے کے لیے خصوصی شرکت کی۔کمیٹی نے سینیٹر سرمد علی کی جانب سے 19 جنوری 2026ء کو سینیٹ میں پیش کیے گئے نجی ارکان کے بل بعنوان “مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026ء” پر بھی غور کیا۔
بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر خاوند کو جرمانہ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور سینیٹر ڈاکٹر عبد الکریم نے بل کی مخالفت کردی اور کہا کہ جب شریعت نے دوسری شادی پر کوئی شرعی پابندی نہیں لگائی تو قانون 5 ہزار جرمانے کی بھی پابندی کیسے لگا سکتا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بھی بغیر اجازت دوسری شادی پر خاوند کو پانچ ہزار جرمانہ کی مخالفت کردی۔

12/08/2026

کراچی پیغام ٹی وی
کی تقریب پذیرائی کے خوبصورت مناظر

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کی قیادت میں جماعتی وفد نے گورنر سندھ نہال ہا...
11/08/2026

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ کی قیادت میں جماعتی وفد نے گورنر سندھ نہال ہاشمی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام، باہمی تعاون اور عوامی مسائل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفد میں حضرت مولانا عبدالرشید حجازی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، حافظ فیصل افضل شیخ، مرکزی ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان، قاری خلیل الرحمان جاوید، نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان، مفتی یوسف قصوری، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ، مولانا ابراہیم طارق ، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ، عبدالوہاب سیٹھار، چیئرمین سیاسی کمیٹی مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ، یوسف کاظم، ڈاکٹر عامر عبداللہ، حافظ عبدالغفار مکی سمیت دیگر علماء و رہنما موجود تھے۔

ملاقات کے دوران اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ امن، استحکام، رواداری اور بین الجماعتی و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور عوامی و قومی مفاد کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سندھ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ صوبہ سندھ میں جماعت اہل حدیث کا ایک مؤثر اور مثبت کردار ہے اور جماعت نے ہمیشہ امن، دینی شعور، خدمتِ خلق اور معاشرتی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ملک میں امن، اتحاد، استحکام، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Ali Muhammad Abuturab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category