Hamara Islam

Hamara Islam

Share

اسلام ہمیں زندگی کے ہر موڑ پر مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہ?

15/01/2023

07/06/2022

*_"Tafseer Surat Al-Noor AY - NO: 041-042"_*
*--------------------------------------------*
*🫐..❀تفسیرِ مبارکہ کے موضوعات❀..🫐*
*--------------------------------------------*
*1...* کائنات کی ہر چیز مشغول تسبیح ہے:
*2...* زمین و آسمان کا حقیقی بادشاہ اللہ ہے:
*--------------------------------------------*
*◉...❁✾ "بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ" ✾❁...◉*
*--------------------------------------------*

📮👈 اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ یُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الطَّیْرُ صٰٓفّٰتٍؕ - كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَ تَسْبِیْحَهٗؕ - وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِمَا یَفْعَلُوْنَ (۴۱) وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ - وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِیْرُ (۴۲)

*🌱👈 تَرجَمَۂِ کَنْزُالعِرفَانْ شَرِیْفْ وَ تَفْسِیْر صِرَاطُ الْجِنَانْ شَرِیْفْ:*

کیا تم نے نہ دیکھا کہ جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ سب اور پرندے *(اپنے)* پَر پھیلائے ہوئے اللہ کی تسبیح کرتے ہیں سب کواپنی نماز اور اپنی تسبیح معلوم ہے اور اللہ ان کے کاموں کوخوب جاننے والا ہے۔ اورآسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے۔

*🌸👈 {اَلَمْ تَرَ: کیا تم نے نہ دیکھا۔}*

اس رکوع میں اللہ تعالیٰ نے اپنی وحدانیت اور قدرت پر دلائل بیان فرمائے اور ان کے بعد منافقین کا حال بیان فرمایا ہے۔اس آیت میں حضور سیِّدُ الْمرسلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ خبر دینے کے لئے خطاب فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں نور کے اعلیٰ مراتب پر فائض فرمایا ہے اور ان کے سامنے ملکوت و ملک کے انتہائی باریک اور مخفی ترین اسرار بیان فرمائے ہیں ،چنانچہ اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ:

*🔷👈 اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کو مضبوط اور قوی مشاہدے، صریح وحی اورصحیح اِستدلال کے ذریعے اس چیز کا یقینی علم حاصل ہے کہ آسمانوں اور زمین میں موجود تمام مخلوق اور ان کے درمیان پرندے اپنے پَر پھیلائے ہوئے اللہ تعالیٰ کی ذات، صفات اور اَفعال میں ہر اس نَقْص و عیب سے پاکی بیان کر رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی شانِ جلیل کے لائق نہیں ۔ ان میں سے ہر ایک اپنی نماز اور اپنی تسبیح جانتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے نماز و تسبیح کا جسے جو طریقہ سکھایا اسی کے مطابق وہ عمل کرتاہے۔* (اگرچہ ہمیں وہ طریقہ دکھائی نہ دے یا سمجھ نہ آئے۔)

( ابو سعود، النور، تحت الآیۃ: ۴۱، ۴/۹۸، تفسیر سمرقندی، النور، تحت الآیۃ: ۴۱، ۲/۴۴۳، ملتقطاً)

*📚👈 {وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لیے ہے۔}*

ارشاد فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت کسی اور کے لئے نہیں بلکہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے کیونکہ وہی ان کا خالق ہے اور وہی ان میں ہر طرح کا تَصَرُّف فرمانے کی قدرت رکھتا ہے اور مخلوق کوفنا ہونے کے بعد جب دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو سب نے صرف اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ہی لوٹنا ہے لہٰذا ہر عقلمند انسان کو چاہئے کہ صرف ایسے قوت والے مالک کی ہی عبادت کرے اور زبان و دل سے اسی کی پاکی بیان کرے۔

*(روح البیان، النور، تحت الآیۃ: ۴۲، ۶/۱۶۴)*

*💠"•• ══ ༻◉مدینـــــــه◉༺ ══ ••"💠*
*🙏💥➖عاجِزَانہ مَدَنی اِلتجاء➖💥🙏*
اللّٰه پاکﷻ کی رضا اور ثواب کی نیت سے اس تفسیر کو دوسرے گروپس میں شیئر کیجئے۔
*--------------------------------------------*
*"..Direct Contact Via Whatsapp Link.."*
... *https://wa.me/+923336261212* ...

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*╭┄┅─══════════════─┅┄╮*
*༻◉فیضانِ تفسیر القرآن جاری رہے گا◉༺*
*╰┄┅─══════════════─┅┄╯*
🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱🌱

28/05/2022


قضائے حاجت کا مفصل طریقہ
جب کوئی شخص بیت الخلاء میں جانے کا ارادہ کرے، تو اس کے لیے مناسب ہے کہ ایسے وقت میں ہی چلا جائے جب اس پر قضائے حاجت کا بہت زیادہ تقاضا نہ ہو؛ بلکہ یہ شخص اس حالت کے طاری ہونے سے پہلے پہلے ہی بیت الخلاء میں داخل ہو جائے،اس دوران یہ شخص اپنے ساتھ کوئی ایسی چیزجس پر اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا نام(یا قرآن ِ پاک کی آیت وغیرہ لکھی ہوئی ) ہو ،نہ لے جائے،اور ننگے سر بھی نہ جائے، اور جوتا پہن کر جائے جب دروازے کے پاس پہنچ جائے تو بیت الخلاء میں داخل ہونے والی دعا پڑھنے سے قبل ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھے ، پھر دعائے ماثورہ ”اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ مِنَ الشَيْطَانِ الرَّجِيْمِْ “ پڑھے، پھر بایاں پاوٴں اندر داخل کرے،پھر زمین کے قریب ہوکر ستر کھولے، پھر اپنے پاوٴں کو قدرے کشادہ کر کے اس طرح بیٹھے کہ اس کے بدن کا زیادہ وزن بائیں پاوٴں پر ہو اور اس طرح بیٹھے اس کا چہرہ اور نہ ہی پیٹھ قبلہ رخ ہو، اس حالت میں یہ شخص اُخروی امور(مثلاً: علم دین ،فقہ وغیرہ ) کے بارے میں نہ سوچے، کوئی شخص اِس کو سلام کرے تو اُسے جواب نہ دے، موٴذن کی آواز اس کے کانوں میں پڑے تو اُس کا جواب نہ دے، اس حالت میں اس کو چھینک آئے تو ”الحمد للہ“ نہ کہے، اپنے اعضائے مستورہ کی طرف نظر نہ کرے، بدن سے نکلنے والی گندگی کی طرف بھی نہ دیکھے، پاخانہ پر تھوک، ناک کی رینٹھ، اور بلغم وغیرہ نہ تھوکے، بہت زیادہ دیر تک وہاں نہ بیٹھے، آسمان کی طرف نہ دیکھے، بلکہ معتدل کیفیت کے ساتھ رہے، پھر جسم سے خارج ہونے والی نجاست کوپانی ڈال کر اچھی طرح بہا دے، پھر جب فارغ ہو جائے تو شرمگاہ کے نیچے کی جانب موجود رَگ پر اپنی انگلی پھیر کے اُسے اچھی طرح پیشاب کے قطروں سے خالی کر دے، پھر تین پتھروں سے اپنے عضو سے نجاست دور کرے، اور پھر پانی سے استنجاء کریں پھر فارغ ہو کے سیدھا کھڑا ہونے سے پہلے پہلے اپنے ستر عورت کو چھپالے، پھر اپنا دایاں پاوٴں بیت الخلاء سے باہر نکال کر قضائے حاجت کے بعد کی دعا پڑھے ”غُفْرَانَکَ، اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِيْ أَذْھَبَ عَنِّيْ الْأَذیٰ وعَافَانِيْ“۔(ردالمحتار مع الدرالمختار،کتاب الطھارة، باب الأنجاس: ۱/۹۵۵، دارعالم الکتب)
قضائے حاجت کے وقت کی احتیاطیں
تکمیل عبادات کے لیے چوں کہ طہارتِ کاملہ ضروری ہے؛ اس لیے قضائے حاجت سے فراغت پر استنجاء کرتے وقت مبالغے کی حد تک اپنے آپ کو پیشاب کے قطروں اور ناپاکی سے بچانا ضروری ہے، بالخصوص موجودہ دور میں جب کہ پختہ بیت الخلاء اور پانی سے استنجاء کرنے کا معمول عام ہو چکا ہے، احتیاط لازم ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ جیسے ہی بیت الخلاء میں داخل ہو، اسی وقت نل کھول کے پانی کے ہونے یا نہ ہونے کا اندازہ کرلے ، اس کے علاوہ بیت الخلاء میں ٹشوپیپر بھی ضرور رکھنے چاہئیں؛ تا کہ بوقت ضرورت ان کو استعمال کیا جا سکے۔جن مقامات میں نل کی حالت معلوم نہ ہو وہاں لوٹے کو اوپر اٹھا کر نل کے قریب کر کے پانی بھریں ، پھر نیچے رکھ دیں، اسی طرح پیشاب کرنے میں احتیاط اس طرح برتی جائے کہ پیشاب فلش میں سامنے کی ٹھوس جگہ میں قوت سے نہ ٹکرائے؛کیوں کہ اس صورت میں اسی قوت کے ساتھ چھینٹیں اڑنے کا قوی امکان ہوتا ہے، اس سے حفاظت اسی صورت میں ممکن ہے کہ پیشاب فلش کی سائڈوں میں گرے نہ کہ سامنے والے حصے میں۔

Dua-e-Khas { Monthly Mehfil Darood Sharif wa Zikr-e-ALLAH}, May 8, 2022 at 4:45pm (PST) 08/05/2022

*دعائے خاص /مرکزی ماہانہ محفل درود شریف و ذکر اللّٰہ*
*JOIN LIVE*

https://youtu.be/MDwwEJAZWNw

Spread the message, invite friends / people to join, InshaAllah, there will be more blessings for you and your family.

Dua-e-Khas { Monthly Mehfil Darood Sharif wa Zikr-e-ALLAH}, May 8, 2022 at 4:45pm (PST) Dua-e-Khas { Monthly Mehfil Darood Sharif wa Zikr-e-ALLAH}, May 8, 2022 at 4:45pm (PST)http://youtube.com/Mushahidat http://facebook.com/alnoorislamiPlease l...

Photos 24/03/2022

😞🤲🏻

17/03/2022

In Sha Allah

Insha'Allah
اللهم بلغنا رمضان ❤💯

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Islamabad