Abdus Salam Khan

Abdus Salam Khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abdus Salam Khan, Educational consultant, Islamabad.

23/01/2024

Millions of Dreams on Hold: 39% of Pakistani Children Out of School 🇵🇰
This , let's demand . Invest in their future.

!

27/12/2023

اگر آپ کے ملک میں سوشل میڈیا پر جھوٹ، پروپیگنڈا، فضول پرینک، رقص و سرور اور واہیات پوسٹس وائرل ہو رہے ہیں. تو آپ کی اگلی نسل انتہائی پستی کی جانب گامزن ہے۔

اپنے بچوں کو Content Awareness دیں کہ کیا دیکھنا ہے، کیا نہیں دیکھنا. اور کیا Create کرنا چاہیے.

یہ فضولیات چھوڑ کر علم، سائنس و ٹیکنالوجی، تحقیق و جستجو، سیلف ہیلپ جیسے Content پر اپنے بچوں کی راہنمائی کریں.

تاکہ نئ نسل میں مثبت رجحان کو پروان چڑھایا جاسکیں. 🙏

Photos from Abdus Salam Khan's post 20/11/2023

Empowering the Future:
SOS Foundation and BECS, Ministry of Federal Education and Professional Training Unite for World Children's Day Event in Islamabad

On this special day, our collaboration aims to address the educational needs of underprivileged children in Islamabad's slum areas.

Recognizing BECS under the Ministry of Federal Education and Professional Training for their dedicated efforts.

SOS Foundation pledges to work hand in hand with BECS to empower these young minds for a brighter future.

Let's continue motivating and uplifting every child's educational journey.

20/11/2023

بچوں کا عالمی دن اور زرمینہ کا خواب (عبدالسلام)۔

بچوں کا عالمی دن اور زرمینہ کا خواب (عبدالسلام)۔ - ہم سب              یہ دسمبر کی ایک سرد رات تھی۔ اور ہلکی بارش کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چل رہی تھی۔ میں راولپنڈی سے اسلام آباد کی طرف آتے ہوئے ٹریفک سگنل پر کھڑا تھا کہ اچانک م....

20/11/2023

World Children's Day ~ November 20, 2023

12/11/2023

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں بڑی پیش رفت:

عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی, یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا اور بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی تھی

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی۔

انہوں نے اپنی پہلی پراڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے ان کی پراڈکٹ کو موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے۔

ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے یہ آپ کے اسمارٹ فونز والے سارے کام کرے گا اس کا نام "ہیومین اے آئی پن" ہے

اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور پروجیکٹر ہے۔
آپ اسے بول کر کمانڈ دیں گے آپ اس سے کال کر سکتے ہیں، میسیج کر سکتے ہیں یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا
آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا رپلائی بھی دے گا

یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا آپ نے جو چیز کھانی ہے آپ وہ اس کے سامنے کریں گے تو یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کہ صحت کے لیے یہ ٹھیک ہے یا نہیں۔

عمران چوہدری کی کمپنی ہیومین میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز کی انویسمنٹ کی ہوئی ہے جن میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی موبائلز بھی شامل ہیں۔

ہیومین کی اس ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے اور ہیومین کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے۔ اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومین کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے۔

ہیومین نے اس کی قیمت 699 ڈالر رکھی ہے اور 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کریں گے۔

10/11/2023

ذرا نہیں، پورا. سوچیے!
یہ ہمارے امتحانی نظام اور تعلیمی بورڈز کی کارکردگی پر ایک زوردار تمانچہ ہے. اور ملک کے اربوں روپے سالانہ نقصان کا باعث بھی.

برٹش کونسل کے مطابق اس سال او لیول کے امتحان میں ایک لاکھ امیدوار شرکت کریں گے۔ او لیول میں آٹھ مضامین کی امتحانی فیس 211000 روپے ہیں۔ اس طرح صرف ایک او لیول کے امتحان میں کیمبرج بورڈ 21 ارب روپے پاکستان سے لے جائے گا۔

جبکہ فیڈرل گورنمنٹ کا پورے سال کا ہائر ایجوکیشن کا بجٹ 6 ارب روپے ہے۔ کہاں صرف ایک امتحان میں ہماری ایلیٹ کلاس 21 ارب خرچ کر دیتی ہے جبکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا یہ سات سال کا بجٹ ہے اور اس میں اے لیول ، آئی جی سی ایس ای اور جی سی ایس ای کے طلباء شامل نہیں ہیں.

اگر سب ملا لیں تو صرف ایک امتحان کی مد میں کیمبرج یونیورسٹی تیس ارب اکٹھے کر لیتی ہے.
اور مزید جان لیں کہ او لیول ، اے لیول اور آئی جی ایس ای کے امتحانات سال میں دو بار ہوتے ہیں.
یعنی سال کا تقریباً پچاس ارب روپیہ پاکستان سے صرف ایک یونیورسٹی نکالتی ہے.

امریکن سکولز ، پاک ترک سکولز اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے کیمپس الگ کمائی کرتے ہیں.

اور ہم گھر میں گھس کر مارنے کی تیاریاں کر رہے ہیں
جبکہ بین الاقوامی تعلیمی ادارے ہمارے نظام کی کمزوریوں سے فایدہ اٹھا کر ہمارے گھر میں گھس کر ہمارا مال بھی لوٹ رہے ہیں، اور ہمارے ذہین بچوں کو بھی باہر کھینچ رہے ہیں.

09/11/2023

صوفی کی طریقت میں فقط مستیءِ احوال
مُلاّ کی شریعت میں فقط مستیءِ گفتار

وہ مردِ مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کو
ہو جس کے رگ و پے میں فقط مستیءِ کردار

یوم پیدائش اقبال رحمۃ اللہ علیہ

Photos from Abdus Salam Khan's post 08/09/2023

Stepping up with SOS Foundation for an empowering walk on International Literacy Day!

Together, let's tackle the issue of 2.8 million out-of-school children in Pakistan.

We must keep our promise of Article 25-A and SDG-4 to ensure quality education for all. 🚶‍♂️📚

16/08/2023

15/08/2023

ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی پانچ بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ھے ،
اِس یونیورسٹی میں 16 ہزار استاد ہیں۔
جن میں سے ڈھائی ہزار پروفیسر ہیں ۔
سٹوڈنٹس کی تعداد 36 ہزار ھے۔
اس یونیورسٹی کے 160 سائنسدانوں اور پروفیسرز نے نوبل انعام حاصل کئے ہیں

ہارورڈ یونیورسٹی کا یہ دعویٰ ھے کہ ہم نے دنیا کو آج تک جتنے عظیم دماغ دیۓ ہیں وہ دنیا نے مجموعی طور پر پروڈیوس نہیں کیۓ اور یہ دعویٰ غلط بھی نہیں ھے کیونکہ دنیا کے 90 فیصد سائنسدان ، پروفیسرز ، مینجمنٹ گرو اور ارب پتی بزنس منیجرز اپنی زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طالب علم رھے ہیں ،

اس یونیورسٹی نے ہر دور میں کامیاب ہونے والے لوگوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ھے.
ہارورڈ یونیورسٹی کا ایک میگزین ھے ، جس کا نام ھے

Harvard University Business Review

اور اس کا دنیا کے پانچ بہترین ریسرچ میگزینز میں شمار ہوتا ھے ،
اس میگزین نے پچھلے سال تحقیق کے بعد یہ ڈکلئیر کیا کہ ہماری یونیورسٹی کی ڈگری کی شیلف لائف محض پانچ سال ھے ، یعنی اگر آپ دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں سے بھی ڈگری حاصل کرتے ہیں تو وہ محض پانچ سال تک کارآمد ھو گی.

یعنی پانچ سال بعد وہ محض ایک کاغذ کا ٹکڑا رہ جائے گی ۔

آپ خود بھی یقیناً ایک ڈگری ہولڈر ہوں گے ، چند لمحوں کے لیے ذرا سوچئے اور جواب دیجئے
آپ نے آخری مرتبہ اپنی ڈگری کب دیکھی تھی اور آپ کی ڈگری اِس وقت کہاں پڑی ھے شائد آپ کو یہ یاد بھی نہ ہو ۔

ہمارے پاس اِس وقت جو علم ھے اُس کی شیلف لائف محض پانچ سال ھے یعنی پانچ سال بعد وہ آوٹ ڈیٹڈ ہو چکا ہوگا اور اس کی کوئی ویلیو نہیں ہوگی

آپ اگر آج ایک سافٹ ویئر انجینئر بنتے ہیں تو پانچ سال بعد آپ کا نالج کارآمد نہیں رہے گا اور آپ اس کی بنیاد پر کوئی جاب حاصل نہیں کر سکیں گے ۔

اس کو اس طرح سمجھ لیں جیسے کمپیوٹر کی ڈپریسیشن ویلیو %25 ہے مطلب چار سال بعد ٹیکنالوجی اتنا آگے بڑھ جا چکی ہوگی کہ آج خریدا ہوا کمپیوٹر چار سال بعد مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

*آج کے دور میں انسان کے لۓ بہت زیادہ ضروری ھے*

*مسلسل نالج*

آپ خود کو مسلسل اَپ ڈیٹ اور اَپ گریڈ کرتے رھیں ۔۔پھر ہی آپ دنیا کے ساتھ چل سکتے ہیں

*آپ سال میں کم از کم ایک مرتبہ اپنے شعبے سے متعلق کوئی نیا کورس ضرور کریں*
یہ کورس آپ کے نالج کو بڑھا دے گا اور نئی آنے والی ٹیکنالوجی سے آپ کو باخبر رکھے گا۔

نالج بھی اس وقت تک نالج رہتا ھے جب تک آپ اُس کو ریفریش کرتے رہتے ہیں ۔۔
آپ اسے ریفریش نہیں کریں گے تو وہ ٹہرے ہوئے گندے پانی کی طرح بدبو دینے لگے گا۔

آج آپ دیکھیں ہم دنیا سے بہت پیچھے کیوں رہ گئے ہیں۔
دو وجوہات تو بہت واضع ہیں اکثر شعبوں میں ہم 50 سال یا اس سے بھی پرانی ٹیکنالوجی سے کام چلا رہے ہیں۔۔مثال کے طور پر ہمارا ریلوے نظام۔۔ہمارا نہری نظام، فی ایکڑ پیداواری نظام ،خوراک کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار وغیرہ وغیرہ

دوسری وجہ نوکری مل جانے کے بعد مکھی پر مکھی مارنے کی عادت ، ہم شعوری طور پر سمجھتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب نوکری کا حصول تھا وہ مل گئی۔۔جس طرح سالوں سے وہ شعبے چل رہے ہیں ہم اس کا حصہ بن جاتے ہیں بجائے اس کے کہ اپنے علم سے وہاں بہتری لائیں ، ادارے کی کارکردگی میں ایفشینسی لائیں اور خود اپنے اور لوگوں کے لئیے سہولتیں پیدا کریں۔

دنیا میں بارہ برس میں آئی فون کے چودا ورژن آگئے ، لیکن آپ اپنے پرانے نالج سے آج کے دور میں کام چلانا چاہ رھے ھیں ۔۔

یہ کیسے ممکن ھے؟
یہ اَپ گریڈیشن آپ کو ہر سال دوسروں کے مقابلے کی پوزیشن میں رکھے گی ۔ ورنہ

دنیا آپ کو اٹھا کر کچرے میں پھینک دے گے

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00