01/09/2020
PublicFeedback
It's all about public feedback about anything. Allows to post a topic and get public feedback about that so you can have better understand before GO.
You can find public opinions on variety of brands, things, politics, matters, education, institutions and anything. The page is about to provide information about different things, brands, politics, matters, daily life requirements. For example you want to buy a laptop, you visit our page and website and post a topic about that Laptop, then people will see your post and give their personal experience about that laptop so that you can decide whether to buy that or not.
01/09/2020
27/07/2020
Guess what do you see?
کرنل صاحب کی 22 کروڑ بیویاں:
ایک "کرنل صاحب کی بیوی" کے خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے کے مبینہ واقعے کی ہر سطح پر مذمت ہو رہی ہے۔ اور ہونی بھی چاہئیے۔ لیکن اگر ہم نے اس معاملے کو بھی سطحی سے انداز میں ڈیل کیا، تو پھر ہم اب بھی شاید بحثیت مجموعی کچھ زیادہ فائدہ نہ لے سکیں۔
ذرا سوچیں، کیا ہمارے یہاں اپنے آپ کو قانون سے بالا تر سمجھنے کا یہ طرز عمل کسی ایک ادارے سے خاص ہے؟ یہ VIP کلچر تو ہماری رگ رگ میں سرایت ہو کر ہمارا قومی مزاج نہیں بن چکا؟ ہمیں آدھے انچ کا کوئی advantage مل جائے، تو ہم اسے فورا abuse کر لیتے ہیں۔ اگر واقعی ہم اسے نا پسند کرتے ہیں اور کوئی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، تو یہ ایک موقعہ ہے کہ ہم اپنے اپنے انفرادی اور اجتماعی گریبانوں میں جھانک لیں۔ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، ہم میں سے کتنے ایسے ہیں کہ واقعی مختلف ملکی اور انتظامی قوانین کا خود پر اطلاق ضروری سمجھتے ہیں؟ ہر ہر معاملہ (بچوں کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے لے کر، ٹریفک چالان سے بچنے، یا نجی و سرکاری دفاتر میں مراعات لینے تک) میں سب سے پہلے کوئی "approach" تلاش نہیں کرتے کہ ہمارا جائز نا جائز کام ضابطہ کی پیچیدگیوں میں پڑے بغیر اور اپنی باری سے پہلے ہو جائے؟ ہم میں سے کتنے ایسے ہیں کہ کوئی رشتہ دار، کوئی دوست یا کوئی ہمسایہ مل جائے جو فوجی، بیوروکریٹ، سیاست دان، وکیل، پولیس والا، جج یا بیشک متعلقہ ادارے میں کوئی کلرک ہی ہو، تو اپنا حق سمجھتے ہیں کہ وہاں ہمیں کچھ امتیازی فائدہ دلا دے؟ کیا ہم نے زندگی میں ایسی ہی سوچ اور بنیاد پر کبھی یہ نہیں کہا کہ: اوے! تمہیں پتہ نہیں میں کون ہوں؟
کیونکہ پھر اگرچہ ہماری ویڈیو وائرل نہ ہوئی ہو، اور اگرچہ پڑھ اور سن کر برا لگے، ہم سب "کرنل صاحب کی بیویاں" ہی ہیں۔ اور مسئلہ شاید تب تک حل نہ ہو سکے جب تک ہم اپنا اپنا احتساب نہ کریں، اور privilege تلاش کرنے کا یہ قومی مزاج نہ بدلیں۔ کیونکہ یاد رکھیں، ہمارے "کرنل" بھی ہماری ہی قوم سے پیدا ہوتے ہیں۔ اللہ پاک ہدایت عطا فرمائے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Islamabad