18/02/2026
**29 شعبان 🌙**
چند گھڑیاں ہی ہمیں مہینوں کے سردار سے جدا کر رہی ہیں۔
وہ بہت جلد ہمارے گھروں میں آنے والا ہے،
اور پھر کچھ ہی عرصے بعد ہم سے رخصت بھی ہو جائے گا،
ہمارے حق میں گواہ بن کر یا ہمارے خلاف۔
اس میں کامیاب وہی ہے جو اسے رخصت ہونے والے کی طرح روزہ رکھ کر گزارے،
جو اپنی نگاہوں کے سامنے یہ بات رکھے کہ
شاید اس سال کے بعد مجھے روزہ رکھنے کا موقع نہ ملے،
بلکہ شاید میں اس رمضان کو مکمل بھی نہ کر سکوں۔
پھر وہ اسے کیسے گزارے گا،
جب اس کے دل میں ایسی کیفیت، ایسا احساس زندہ ہو!
17/02/2026
شعبـان 🌙
شهرُ رمضان لِهَذَا العام
قد يكون -إِن بلغنا الله إِياه-
بالنسبة لأَحدنا أَخر عام يُصام،
فلنصمهُ صيامَ مودع،
قد لا نلقاهُ بعد عامنا هذا.
*ترجمہ*
شعبان 🌙
اس سال آنے والا رمضان کا مہینہ—اگر اللہ ہمیں اس تک پہنچا دے—ممکن ہے ہم میں سے کسی کے لیے آخری رمضان ہو جس کے روزے وہ رکھے۔
لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اسے ایسے شخص کی طرح روزے رکھ کر گزاریں جو رخصت ہو رہا ہو، کیونکہ ہو سکتا ہے اس سال کے بعد ہمیں دوبارہ یہ مہینہ نصیب نہ ہو۔
16/02/2026
مکتب تحسین القرآن الکریم
آج کا دن یقیناً محنت، لگن اور قرآنِ کریم سے محبت کا ثمر دکھانے کا دن تھا۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ و طالبات کی محنت کو قبول فرمائے، ان کے دلوں کو قرآن کے نور سے منور کرے، اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲
05/02/2026
*جمعۃ المبارک* کی رات ہے
درود شریف کا خاص اہتمام کریں📿📖