Omeed-e Sahar Community Schools (OSCS) are flagship education project of iFeel. We will be sharing posts about school activities on this page.
For updates about iFeel's hospital project and other activities, kindly follow iFeel
OSCS
iFeel has set up Omeed-e-Sahar Schools for underserved children, to give them hope for a brighter future. or by volunteering your time or services.
We started with a simple goal of providing basic education. And today, we are a formal organization with multiple schools across Islamabad. OSC (Out of School Children) School is a project of IFEEL (International Foundation for Education Empowerment and Learning). It is an initiative to educate the part of society for whom few people care for. The main aim behind OSC Schools is to provide free, qu
16/01/2026
🌿 نیچر واک کے ذریعے کولاج ورک 🌿
آئی فیل کمیونٹی ماڈل اسکول، برانچ F11 میں کلاس نرسری اور کے جی کے بچوں نے نیچر واک کے دوران مختلف پودوں، پتوں اور قدرتی رنگوں کا مشاہدہ کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے خوبصورت کولاج تیار کیے۔
بچوں نے نہ صرف قدرتی ماحول سے لطف اٹھایا بلکہ اپنے آرٹسٹک ٹیلنٹ کو بھی نکھارا۔ یہ ایک دلچسپ اور تعلیمی تجربہ رہا جس نے بچوں میں فطرت سے محبت اور تخلیقیت کو بڑھایا۔ 🌸🍃
📸 تصاویر میں دیکھیں بچوں کی خوشیوں اور تخلیقی کام کی جھلکیاں!
🌱 کلاس 2: پودوں کے حصے اور ان کے افعال 🌱
آج کلاس 2 کے بچوں نے پودوں کے مختلف حصوں اور ان کے افعال کے بارے میں جانا۔ بچوں نے پتے، جڑ، تنے اور پھول کے اہم کردار کو سمجھا۔ انہوں نے یہ سیکھا کہ:
جڑ زمین سے پانی اور غذائی اجزاء جذب کرتی ہے۔
تنہ پودے کو سہارا دیتا ہے اور غذائی اجزاء پہنچاتا ہے۔
پتے سورج کی روشنی سے خوراک تیار کرتے ہیں۔
پھول نسل بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
بچے بڑی دلچسپی کے ساتھ پودوں کے مختلف حصوں کو پہچاننے کی سرگرمی میں شریک ہوئے اور خوبصورت ڈرائنگز بھی بنائیں۔ 🌿✏️
آج Branch D14 کے بچوں نے رگڑ (Friction) کے بارے میں عملی سرگرمی کی۔
انہوں نے سیکھا کہ رگڑ کے فائدے، نقصانات اور اسے کم کرنے کے طریقے کیا ہیں۔
بچوں نے عملی تجربات کے ذریعے رگڑ کو سمجھا اور اپنی سیکھنے کی دلچسپی بڑھائی۔ 🌟
🌱 Class Two | Branch F-11 🌱
آج آئی فیل کمیونٹی ماڈل اسکول برانچ F-11 میں جماعت دوئم کے بچوں کے لیے “Parts of Plants and Their Functions” کے موضوع پر ایک دلچسپ اور معلوماتی ایکٹیویٹی کروائی گئی۔
بچوں کو پودوں کے مختلف حصوں جیسے جڑ، تنا، پتے، پھول اور پھل کے بارے میں بتایا گیا اور یہ بھی سمجھایا گیا کہ ہر حصہ کیا کام کرتا ہے۔ بچوں نے تصویروں اور چارٹس کے ذریعے سیکھا اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ سرگرمی میں حصہ لیا۔ 🌿
اس ایکٹیویٹی کا مقصد بچوں میں قدرت سے محبت، سیکھنے کا شوق اور سائنسی آگاہی پیدا کرنا تھا۔ 📚✨
Activity: All Types of Habitat 🌍🐾
Branch: F-11
آج I Feel Community Model School کی F-11 برانچ میں بچوں کے لیے “All Types of Habitat” کے موضوع پر ایک دلچسپ اور معلوماتی سرگرمی کروائی گئی۔
اس ایکٹیویٹی کا مقصد بچوں کو مختلف جانوروں کے مساکن جیسے Land, Water, Forest, Desert اور Polar Habitat کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔
بچوں نے ماڈلز، چارٹس اور پریزنٹیشنز کے ذریعے نہ صرف سیکھا بلکہ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ بھی لیا۔ اس سرگرمی نے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور مشاہدے کی قوت کو مزید نکھارا۔ 🌱📚
آخر میں اساتذہ نے بچوں کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں مختلف جانوروں کے ماحول کی اہمیت کے بارے میں سمجھایا۔
یہ ایکٹیویٹی بچوں کے لیے سیکھنے کا ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔ ✨😊
آج آئی فیل کمیونٹی ماڈل اسکول کی G-14 برانچ میں 🏫
بچوں کے لیے فائیو سینسز (Five Senses) کے موضوع پر ایک دلچسپ اور تعلیمی ایکٹیویٹی کروائی گئی ✨
اس سرگرمی میں بچوں کو پانچوں حِسّوں — دیکھنا 👀، سننا 👂، سونگھنا 👃، چکھنا 👅 اور چھونا ✋ — کے بارے میں سادہ اور عملی انداز میں سکھایا گیا 📚
ایکٹیویٹی کے دوران بچوں نے پریزنٹیشنز بھی پیش کیں 🎤، جن میں انہوں نے پورے اعتماد اور جوش کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا 🌟
یہ سرگرمی بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت، خود اعتمادی اور تخلیقی سوچ کو بڑھانے میں نہایت مفید ثابت ہوئی 💫
موضوع: جانوروں کا مسکن (Animal Habitats) 🐾🌍
آج آئی فیل کمیونٹی ماڈل اسکول، ڈلہ برانچ میں بچوں کے لیے “جانوروں کا مسکن / Animal Habitats” کے موضوع پر ایک معلوماتی اور دلچسپ تعلیمی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
اس ایکٹیویٹی کا مقصد بچوں کو یہ سمجھانا تھا کہ مختلف جانور مختلف ماحول میں کیوں اور کیسے رہتے ہیں۔
اس سرگرمی کے دوران بچوں نے مختلف مساکن (Habitats) کے ماڈلز تیار کیے، جن میں جنگلی جانور، پرندے، صحرائی جانور، برفانی علاقوں کے جانور اور آبی جانور شامل تھے۔ بچوں نے کاغذ، رنگوں اور دیگر دستیاب مواد کی مدد سے نہایت خوبصورتی سے ماڈلز تیار کیے اور جانوروں کی مناسب رہائش کو نمایاں کیا۔
بعد ازاں ہر بچے نے باری باری اپنے ماڈل کے بارے میں مختصر پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ کون سا جانور کہاں رہتا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے۔
اس ایکٹیویٹی کے ذریعے بچوں نے یہ سیکھا کہ جانوروں کا مسکن ان کی خوراک، حفاظت اور موسم سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔
یہ سرگرمی بچوں کے لیے نہایت دلچسپ اور معلوماتی ثابت ہوئی، جس سے ان کی تخلیقی صلاحیت، اعتماد، بولنے کی مہارت اور ماحول سے آگاہی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 🌱✨
— ڈلہ برانچ
🌱 آج کی تعلیمی ایکٹیویٹی: پودوں کے حصے 🌱
آئی فیل کمیونٹی ماڈل سکول، ڈلہ برانچ میں بچوں کے لیے "پودوں کے حصے" کے موضوع پر ایک دلچسپ اور عملی ایکٹیویٹی کروائی گئی۔
بچوں نے سب سے پہلے ایک پودے کا ماڈل تیار کیا، جس میں پودے کے ہر حصہ کو الگ الگ دکھایا گیا تھا۔ بچوں نے خود مل کر جڑ، تنہ، پتے اور پھول کو صحیح ترتیب میں لگایا اور یہ سیکھا کہ پودے میں سب سے پہلے جڑ، پھر تنہ، اس کے بعد پتے اور آخر میں پھول آتا ہے۔ 🌿🌸
آخر میں، بچوں نے اپنے تیار کردہ پودے کی مختصر پریزنٹیشن دی اور بتایا کہ ہر حصہ پودے کی زندگی میں کس طرح مددگار ہے۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچوں نے عملی طور پر سیکھا کہ پودے کے ہر حصے کی اپنی اہمیت ہے اور سب حصے مل کر پودے کو مکمل بناتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
502, Green Trust Tower, Jinnah Avenue, Blue Area
Islamabad