17/07/2024
*دس محرم کو اپنے اہل وعیال پر نان نفقہ میں وسعت کرنے کی شرعی حیثیت:*
متعدد احادیث سے یہ بات ثابت ہے کہ جو شخص اپنے آپ پر اور اپنے اہل وعیال پر عاشورا کے دن (کھانے پینے اور دیگر اخراجات وغیرہ میں) وسعت اور فراخی کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر پورا سال وسعت فرمائیں گے۔ یہ احادیث اگرچہ انفرادی طور پر ضعیف ہیں لیکن ایک دوسرے کے لیے تقویت کا سبب بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس لیے مجموعی طور پر ان احادیث سے ثابت شدہ مذکورہ بات قابلِ قبول ہے، امت کے جلیل القدر اہلِ علم اور حضرات اکابر نے بھی ان روایات کو قبول فرمایا ہے۔ روایات ملاحظہ فرمائیں:
*حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت:*
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ: ’’جو اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر عاشورا کے دن (کھانے پینے اور دیگر اخراجات وغیرہ میں) وسعت اور فراخی کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر پورا سال وسعت فرمائیں گے۔‘‘
امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’شعب الایمان‘‘ میں متعدد صحابہ کرام سے اس مضمون کی روایات نقل فرمائی ہیں:
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ تمام روایات اگرچہ ضعیف ہیں لیکن چوں کہ ایک دوسرے کی تائید کرتی ہیں اس لیے مجموعی اعتبار سے ان میں قوت آجاتی ہے:
*خلاصہ:*
اس تمام تفصیل سے معلوم ہوا کہ دس محرم کو اپنے اہل وعیال، ملازمین وغیرہ پر عام دنوں کے مقابلے میں نان نفقہ، کھانے پینے، لباس پوشاک اور دیگر ضروریات اور اخرجات سے متعلق وسعت اور فراخی کرنا اچھی بات ہے، یہ ایک مباح عمل ہے، البتہ اس کو باقاعدہ عمومی دعوت کی شکل نہ دی جائے کہ محلے میں اسے تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے، اسی طرح اس کو ضروری بھی نہ سمجھا جائے اور نہ ہی اس کو شرعی حدود سے آگے بڑھایا جائے....
𝐖𝐚𝐧𝐭 𝐭𝐨 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧 𝐎𝐧𝐥𝐢𝐧𝐞?
Learn Online Quran from Certified Teacher.
Classes will be held on Zoom & Skype.
Get Online Quran Teacher via Skype for all Muslims.
𝐖𝐚𝐲 𝐓𝐨 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧
Providing you and your family members with services of Quran reading, Quran learning, Quran recitation and Holy Quran.
------------------
★[ 𝐜𝐨𝐮𝐫𝐬𝐞 𝐨𝐟𝐟𝐞𝐫𝐞𝐝 ]
Noorani Qaidah
Quran with Tajweed
Memorizing the Quran
Repetition of Quran
Basic Islamic Education
Six Kalma, Masnoon Dua’s
Complete Namaz
------------------
★𝐅𝐎𝐑 ALL WORLD 𝐒𝐓𝐔𝐃𝐄𝐍𝐓𝐒
1. Affordable monthly fee (Hadya).
2. One to one classes.
3. Join us anytime from anywhere.
4. Learn from your home.
5. Day and time of your choice.
Registration Now:
𝗪𝗵𝗮𝘁'𝘀 𝗔𝗽𝗽 +923426365562
+923135357101
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) 📖