Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali

Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali, Tutor/Teacher, 85-B, Islamabad.

پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد چانسلر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان
ممبر قومی نصاب کونسل پاکستان
چیف ایڈیٹر اسلام آباد اسلامیکس
چیئرمین اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل
مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان

Photos from Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali's post 24/06/2026

#ایڈمن
عالمی شہرت یافتہ، صدارتی ایوارڈ یافتہ ثناء خوانِ رسول ﷺ جناب علی رضا ارشد صاحب کے ساتھ
روز نیوز پر’’شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں خصوصی پروگرام میں قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت، آبشارِ علم و حکمت، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر آپ نے شہادتِ امام حسینؓ، فلسفۂ کربلا اور پیغامِ حسینی کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال فرمایا۔

پروگرام کے دوران شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ناظرین تک واقعۂ کربلا کا پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا گیا۔

24/06/2026

#ایڈمن
جماعت جلالیہ پاکستان ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام
شھادت سیدنا امام حسین کانفرنس
زیر صدارت: ظفر اہل سنت آبشار علم و حکمت پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد
9 محرم الحرام دن 10 بجے
ان شاءاللہ تعالیٰ

23/06/2026

#ایڈمن
اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان کے زیر اہتمام
دوسری بین الاقوامی سیرت کانفرنس

22/06/2026

#ایڈمن
مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد میں سہ ماہی(تقریری) امتحان کا سلسلہ نہایت خوش اسلوبی اور منظم انداز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت، آبشارِ علم و حکمت، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، پرنسپل و شیخ الحدیث مرکزی اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد نے جامعہ کی تمام کلاسز کا تفصیلی دورہ فرمایا۔

آپ نے متوسطہ (ابتدائی درجات) سے لے کر دورۂ حدیث، مفتی کورس اور تخصص سالِ دوم تک تمام درجات میں تشریف لے جا کر طلبۂ کرام سے اسباق سماعت فرمائے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران پڑھائے جانے والے علوم و فنون کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔ نحو، صرف، فقہ، اصولِ فقہ، منطق، بلاغت اور دیگر فنون کے ساتھ ساتھ دورۂ حدیث کے طلبہ سے بھی علمی و تحقیقی نوعیت کے سوالات کیے گئے، جن کے طلبہ نے اطمینان بخش جوابات دیے۔

قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم نے طلبۂ کرام کی علمی استعداد، اساتذۂ کرام کی محنت اور تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے دلی مسرت اور اطمینان کا اظہار فرمایا۔ آپ نے طلبہ کی تیاری اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر جامعہ کے تمام اساتذۂ کرام نے بھی اپنے اپنے درجات کے امتحانات نہایت دیانت داری، ذمہ داری اور محنت کے ساتھ لیے۔ طلبۂ کرام سے متعلقہ تمام کتب اور مضامین کا امتحان لیا گیا اور ان کی تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم نے طلباء کرام کی علمی استعداد، اساتذۂ کرام کی محنت اور تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے دلی مسرت اور اطمینان کا اظہار فرمایا۔ آپ نے طلبہ کی تیاری اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

الحمد للہ! مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد ایک ایسا علمی و تربیتی مرکز ہے جہاں دینی علوم کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ علماء، مفتیانِ کرام، خطباء اور ائمہ کی تیاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہاں درسِ نظامی، دورۂ حدیث، تخصص فی الفقہ، چار سالہ خطابت کورس اور دیگر دینی و علمی پروگرامز کے ذریعے امتِ مسلمہ کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے اہلِ علم تیار کیے جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد کو مزید ترقی، استحکام اور قبولیت عطا فرمائے اور اساتذہ و طلبہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

21/06/2026

10 محرم

21/06/2026
Photos from Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali's post 21/06/2026

#ایڈمن
اسلام آباد ریسرچ بورڈ کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت، آبشارِ علم و حکمت، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، چیئرمین اسلام آباد ریسرچ بورڈ، پرنسپل و شیخ الحدیث مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد نے فرمائی۔ اجلاس میں ریسرچ بورڈ کے معزز اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں دوسری بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے موضوع اور ذیلی عنوانات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے لیے ’’مسلم سماج کو درپیش اخلاقی بحران اور اس کا حل سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں‘‘ کے عنوان کی تجویز پیش کی گئی، جس پر معزز اراکین نے سیر حاصل گفتگو اور تبادلۂ خیال کیا۔ بعد ازاں باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے مذکورہ عنوان کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں اسلام آباد ریسرچ جرنل کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جو اردو، عربی اور انگریزی زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے۔ شرکاء نے جرنل کے نئے شمارے، تحقیقی مقالات اور دیگر علمی و تحقیقی امور پر غور کیا اور اس کی مزید بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

مزید برآں، شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب کی زیرِ طبع اور مجوزہ تصانیف، جن میں ’’اخلاق کی پاکیزگی‘‘، ’’تقریرات بخاری شریف‘‘، ’’ارمغانِ مظہری‘‘ جلد دوم و سوم، ’’فتاویٰ جامعہ اسلام آباد‘‘، ’’امت مسلمہ کی موجودہ صورتِ حال اور مستقبل کی پیش بندی ‘‘ سمیت دیگر علمی و تحقیقی کتب شامل ہیں، کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان منصوبہ جات کی تفصیلی رپورٹ بھی چیئرمین ریسرچ بورڈ کی خدمت میں پیش کی گئی۔

اجلاس میں اسلام آباد ریسرچ بورڈ کے زیرِ نگرانی اسلامی بینکاری اور مالیاتی امور پر تحقیق و تربیت کے لیے ایک نئے ادارے کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس ادارے کے لیے ’’اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک سینٹر فار فنانس
(International Islamic Center for Finance) کے نام کی تجویز پیش کی گئی، جسے شرکاء نے سراہا۔

پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب نے اجلاس کی پیش رفت اور مختلف شعبہ جات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان اور مسرت کا اظہار فرمایا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان شاء اللہ اسلام آباد ریسرچ بورڈ کے علمی، تحقیقی اور اشاعتی کاموں کو مزید منظم، مؤثر اور مربوط بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب نے جامعہ اسلام آباد، ملتِ اسلامیہ، ملکِ پاکستان اور تمام شرکائے اجلاس کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔
An important meeting was held under the auspices of the Islamabad Research Board, chaired by the esteemed scholar of Ahl al-Sunnah, a fountain of knowledge and wisdom, Professor Dr. M***i Muhammad Zafar Iqbal Jalali, Chairman of the Islamabad Research Board, Principal, and Shaykh al-Hadith of Markaz Ahl al-Sunnah Jamia Islamabad. Distinguished members of the Research Board participated in the meeting.

During the session, detailed deliberations were held regarding the theme and sub-themes of the Second International Seerah Conference. On this occasion, the proposed conference theme, **“The Moral Crisis Facing Muslim Society and Its Solution in the Light of the Seerah of the Prophet Muhammad (ﷺ)”**, was presented. The honorable members engaged in extensive discussion and exchange of views on the proposal. Following mutual consultation and unanimous consensus, the proposed theme was formally approved.

The meeting also included a comprehensive discussion regarding the **Islamabad Research Journal**, which is published in Urdu, Arabic, and English. The participants reviewed matters related to the journal’s forthcoming issue, research articles, and other academic and scholarly activities. Various suggestions were put forward to further enhance its quality and impact.

Furthermore, progress on the forthcoming and proposed publications of Shaykh al-Hadith Professor Dr. M***i Muhammad Zafar Iqbal Jalali was reviewed. These works include *Purity of Morals (Akhlaq ki Pakizgi)*, *Lectures on Sahih al-Bukhari (Taqrirat Bukhari Sharif)*, *Armaghan-e-Mazhari* Volumes II and III, *Fatawa Jamia Islamabad*, *The Present Condition of the Muslim Ummah and Future Preparedness*, along with several other scholarly and research-oriented books. A detailed report on these projects was also presented to the Chairman of the Research Board.

In addition, the meeting considered a proposal to establish a new institution under the supervision of the Islamabad Research Board dedicated to research and training in Islamic banking and financial affairs. The proposed name for this institution, **“Islamabad International Islamic Finance Center (IICF)”**, was presented and received appreciation from the participants.

Professor Dr. M***i Muhammad Zafar Iqbal Jalali expressed his satisfaction and pleasure with the progress achieved in various departments and initiatives. The participants reaffirmed their commitment that, God willing, the scholarly, research, and publication activities of the Islamabad Research Board would be further organized, strengthened, and integrated.

At the conclusion of the meeting, Shaykh al-Hadith Professor Dr. M***i Muhammad Zafar Iqbal Jalali offered special prayers for Jamia Islamabad, the Muslim Ummah, Pakistan, and all participants of the meeting.

Photos from Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali's post 21/06/2026

#ایڈمن
مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد میں سہ ماہی(تقریری) امتحان کا سلسلہ نہایت خوش اسلوبی اور منظم انداز میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت، آبشارِ علم و حکمت، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، پرنسپل و شیخ الحدیث مرکزی اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد نے جامعہ کی تمام کلاسز کا تفصیلی دورہ فرمایا۔

آپ نے متوسطہ (ابتدائی درجات) سے لے کر دورۂ حدیث، مفتی کورس اور تخصص سالِ دوم تک تمام درجات میں تشریف لے جا کر طلبۂ کرام سے اسباق سماعت فرمائے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران پڑھائے جانے والے علوم و فنون کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔ نحو، صرف، فقہ، اصولِ فقہ، منطق، بلاغت اور دیگر فنون کے ساتھ ساتھ دورۂ حدیث کے طلبہ سے بھی علمی و تحقیقی نوعیت کے سوالات کیے گئے، جن کے طلبہ نے اطمینان بخش جوابات دیے۔

قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم نے طلبۂ کرام کی علمی استعداد، اساتذۂ کرام کی محنت اور تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے دلی مسرت اور اطمینان کا اظہار فرمایا۔ آپ نے طلبہ کی تیاری اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اس موقع پر جامعہ کے تمام اساتذۂ کرام نے بھی اپنے اپنے درجات کے امتحانات نہایت دیانت داری، ذمہ داری اور محنت کے ساتھ لیے۔ طلبۂ کرام سے متعلقہ تمام کتب اور مضامین کا امتحان لیا گیا اور ان کی تعلیمی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

بعد ازاں قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم نے طلباء کرام کی علمی استعداد، اساتذۂ کرام کی محنت اور تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے دلی مسرت اور اطمینان کا اظہار فرمایا۔ آپ نے طلبہ کی تیاری اور اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

الحمد للہ! مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد ایک ایسا علمی و تربیتی مرکز ہے جہاں دینی علوم کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ علماء، مفتیانِ کرام، خطباء اور ائمہ کی تیاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہاں درسِ نظامی، دورۂ حدیث، تخصص فی الفقہ، چار سالہ خطابت کورس اور دیگر دینی و علمی پروگرامز کے ذریعے امتِ مسلمہ کی علمی و فکری رہنمائی کے لیے اہلِ علم تیار کیے جاتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد کو مزید ترقی، استحکام اور قبولیت عطا فرمائے اور اساتذہ و طلبہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔

21/06/2026

#ایڈمن
مرکز اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد کے فاضل، علامہ مولانا محمد عقیل انوار صاحب جامعہ اسلام آباد تشریف لائے، جہاں انہوں نے قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت، آبشارِ علم و حکمت، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف علمی، تعلیمی اور دینی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم نے محمد انوار صاحب کی دینی خدمات اور جامعہ سے وابستگی پر خوشی کا اظہار فرمایا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر قبلہ ظفر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے اپنی تصنیف ارمغان مظہری در حدیث نبوی بھی پیش کی۔

Photos from Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali's post 21/06/2026

#ایڈمن
فرزندِ جامعہ اسلام آباد، علامہ مولانا پروفیسر شکیل احمد مدنی جلالی صاحب، فاضل جامعہ اسلام آباد، مرکزِ اہلِ سنت جامعہ اسلام آباد تشریف لائے،
قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت، آبشارِ علم و حکمت، پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی صاحب، پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف علمی اور تعلیمی، امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قبلۂ ظفرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم نے علامہ مولانا شکیل احمد مدنی جلالی صاحب کی جامعہ سے والہانہ وابستگی پر خوشی کا اظہار فرمایا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

85-B
Islamabad
44000