24/07/2025
Quetta- Karachi-Islamabad-Brussels: From IIUI Maulana Sadiq Kakar to Dr. Sadiq Kakar
Like if u are part of International Islamic University Islamabad. Welcome to IIUI Chill Loverz.
Friends its a fun page for chilling factors of International Islamic University Islamabad. Like if you are part of International Islamic University Islamabad...
24/07/2025
Quetta- Karachi-Islamabad-Brussels: From IIUI Maulana Sadiq Kakar to Dr. Sadiq Kakar
07/12/2023
recognise ?
14/11/2023
Admin F-11 batch. If you don't have a gown on convocation day, you can still take pictures by borrowing one from someone. If you haven't received your degree, you can use any paper as a degree. Feel free to share your convocation pictures.
14/11/2023
پردیس کی خوشیاں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا کانووکیشن تھا، یہ ایک الگ موضوع ہے کہ یونیورسٹی کا کانووکیشن ہرسال ہونا چاہئیے، تاکہ تمام طلبہ اپنے گریجویشن کی خوشی کو سیلیبریٹ کر سکیں، لیکن لاپرواہی اور انتظامیہ کی نالائقی سے ایسا ممکن نہیں ہو پاتا، اور یونیورسٹی والے آپ کو 5۔6 سال بعد کانووکیشن کے لئے بلاتے ہیں۔ اب اگر کوئی لڑکا گریجویشن کے فورا بعد پڑھنے کے لئے باہر چلا جائے تو 5 سال میں اس کی PhD تک تعلیم مکمل ہو چکی ہوگی۔ اور تب یونیورسٹی والے آپ کو کہیں گے کہ آ جائیں، اور ہمارے ساتھ اپنی گریجویشن کی خوشیاں منائیں۔ ڈگری کے فورا بعد جاب اور سکالرشپ کی درخواستوں میں گولڈ میڈل کا کافی اثر پڑتا ہے لیکن انتظامیہ اس کا اعلان ہی 5 سال بعد کرتی ہے، جس سے کئی طلبہ اپنی اس محنت کا پھل کھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
میرے دوست "ڈاکٹر" شبیر اچگزئی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ LLM کی ڈگری 2019 میں مکمل کی، محنت اور لگن نے اسے پی ایچ ڈی کرنے کے لئے برطانیہ کی ایک ٹاپ یونیورسٹی میں پہنچا دیا۔ اب جا کر اسلامک یونیورسٹی والوں نے پچھلے ہفتے کانووکیشن کے لیے بلایا کہ آپ کو گولڈ میڈل دیا جائےگا۔۔
شبیر اچگزئی نے انٹرنیشنل لاء میں LLM بھی ICRC کے سکالرشپ پہ کیا تھا جس میں اس نے بین الاقوامی قانون انسانیت کے موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ کیا اور کلاس کی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھ کر LLM میں گولڈ میڈل لینے میں کامیاب ہوئے۔ یہاں ایک دلچسپ بات بتاتا چلوں کہ میں نے LLM کمرشل و تجارتی قوانین میں کیا ہے لیکن PhD کے لئے انٹرنیشنل لاء کی طرف چلا گیا، جبکہ شبیر اچگزئی نے بالکل میرے برعکس راستہ چنا کہ انٹرنیشنل لاء پڑھنے کے بعد PhD کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کاری کی فیلڈ کو چنا۔
شبیر اچگزئی کے ساتھ تعلق بہت پرانا ہے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں وہ مجھ سے جونیئر تھا۔ اکثر عصر کی چائے ساتھ پیتے اور علاقائی امور پر گپ شپ لگاتے کیونکہ وہ کوئٹہ کے حالات مجھ سے بہتر جانتا تھا۔ تب کبھی ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن پاکستان سے بہت دور لندن اور برائٹن کی سڑکوں پر ساتھ آوارہ گردی کر رہے ہونگے۔ پھر دونوں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ساتھ پڑھانے لگے تو وہ دوستی والا تعلق مزید مضبوط ہوا۔۔
قسمت و محنت نے مجھے 2021 میں بیلجیئم اور شبیر کو 2023 میں برطانیہ پہنچا دیا۔ اکثر فون پر بات ہوتی تو وہ مجھے لندن آنے کی پرخلوص دعوت دیتا اور میں ادارہ ظاہر کرتا، مجھے یہ علم نہیں تھا کہ اس کے خلوص کی وجہ سے مجھے مکمل 3 ماہ اس کا مہمان بننا پڑےگا۔ میں لندن آیا تو شبیر اچگزئی نے گویا حکم سنا دیا کہ آپ نے 3 ماہ میرے فلیٹ میں ہی رہنا ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ وہ گہری دوستی کے باوجود حد درجہ مہمان نوازی کرنے سے باز نہیں آ رہا تو چند دن بعد میں اسے تحکمانہ انداز میں کہا کہ یہ برطانیہ ہے یہاں آپ اپنا اچگزئی پنہ چھوڑ دو، (کوئٹہ میں اچگزئی لوگوں کی مہمان نوازی مشہور ہے)۔ ☺️☺️
پچھلے ہفتہ جب یونیورسٹی نے آفیشلی اعلان کیا تو گولڈ میڈل کے اعزاز کے باوجود میں نے اسے اپنی PhD پہ فوکس رکھنے اور نہ جانے کا مشورہ دیا کہ اتنا لمبا سفر کر کے صرف تصویریں لینے کے بجائے یہاں کے ریسرچ میٹنگز نہ مس کریں۔ ہم آپ کی خوشی یہاں سیلیبریٹ کرتے ہیں۔ تب شبیر اچگزئی نے اپنے بھائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد بھجوایا، جنہوں نے شبیر اچگزئی کی جانب سے صدر پاکستان سے گولڈ میڈل وصول کیا۔
اے دوست !!!
گولڈ میڈل کا اعزاز بہت بہت مبارک ہو۔ 🫂❤️❤️❤️🫂
ہم تو آج رات پارٹی کرنے لگے ہیں، آپ لوگوں کو دعوت عام ہے کہ اس "حلال" پارٹی میں شرکت کرنا چاہو تو ویلکم۔ 😉☺️☺️
31/10/2023
مجھے یاد ہے کہ اسلامک یونیورسٹی کے ایڈمن میں فیس کا چالان لینے پونے 12 بجے پہنچا تو وہ لنچ کر رہے تھے۔ مجھے کہا کہ ایک ساتھی ہمارے لئے کڑاہی لایا ہے تو ہم لنچ کر رہے ہیں۔ آپ پلیز بعد میں آئیےگا۔ میں تقریبا 1 بجے دوبارہ گیا تو آگے سے ایک بندہ کہنا ہے کہ لنچ ٹائم ہے آپ بعد میں آنا۔ وہاں ان کو وہ سنائی کہ نانی یاد کرا دی، کہ لنچ تو 12 سے پہلے کر لیا تھا اب کیا حرام خوری کرنی ہے۔
اسی وقت چالان دے دیا۔
21/10/2023
بے نظیر بھٹو ہاسپٹل راولپنڈی کو ڈاکٹر فخر (پریزیڈنٹ ینگ ڈاکٹر ایسوسییشن بے نظیر بھٹو ہاسپٹل) نے اپنی ذاتی آماجگاہ بنا رکھا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ ایم ایس ڈاکٹر طاہر رضوی اے ایم ایس ڈاکٹر عنایت الرحمن وغیرہ، ڈاکٹر فخر اور اس کی ٹیم کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔
ڈاکٹر فخر جو کہ PG ڈاکٹر ہے، بے نظیر بھٹو ہاسپٹل کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے۔
ہسپتال میں کام کرنے والے عملے کو تنگ کرنے کے لیے پارکنگ انتظامیہ کے ذریعے موٹر بائکس کے ٹائر پنکچر اور ان کے پلگ اتروا کر عملے کو خواہ مخواہ پریشان کرتا ہے۔
جس کی وجہ سے ہسپتال کے لوٸر درجے کے سٹاف کا جینا حرام ہوچکا ہے۔
انتظامی افسران کو کئی بار شکایات کے باوجود ڈاکٹر فخر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا بلکہ متاثرہ سٹاف کو کمپرومائز کرنے کا کہہ کر ٹال دیا گیا۔
بے نظیر بھٹو ہسپتال کا متاثرہ سٹاف ہیلتھ سیکرٹری صاحب۔وزیر اعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب اور چیف جسٹس پاکستان سے داد رسی کا طلبگار ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ بے نظیر بھٹو ہاسپٹل کو ڈاکٹر فخر کی ذاتی آماجگاہ بننے سے روکا جائے تاکہ ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض منصبی اچھے طریقے سے ادا کر سکے، کیونکہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹر فخر اور اس کی ٹیم کے سامنے بے بس نظر آتی ہے اسی لیے اربابِ اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل ہے۔
03/08/2023
Recognise ?
مجھے یاد ہے کہ اسلامک یونیورسٹی کے ایڈمن میں فیس کا چالان لینے پونے 12 بجے پہنچا تو وہ لنچ کر رہے تھے۔ مجھے کہا کہ ایک ساتھی ہمارے لئے کڑاہی لایا ہے تو ہم لنچ کر رہے ہیں۔ آپ پلیز بعد میں آئیےگا۔ میں تقریبا 1 بجے دوبارہ گیا تو آگے سے ایک بندہ کہنا ہے کہ لنچ ٹائم ہے آپ بعد میں آنا۔ وہاں ان کو وہ سنائی کہ نانی یاد کرا دی، کہ لنچ تو 12 سے پہلے کر لیا تھا اب کیا حرام خوری کرنی ہے۔
اسی وقت چالان دے دیا۔
08/09/2022
https://www.facebook.com/106440035537371/posts/110625548452153/
Contact now: +92(334)573-0381
17/07/2022
Recognise ?
02/07/2022
IIUI sabiq Jamiat members sitting with females. University me baitne daitay nae.
Recognise ?