We and our Islam

We and our Islam Islamic Information and Knowledge

16/10/2025
19/01/2025

Surah kafiroon

13/01/2025

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے ہمارے اس امر (دین) میں کوئی ایسا کام جاری کیا جو کہ اس میں نہیں وہ مردود ہے ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۲۶۹۷) و مسلم ۔

13/01/2025

حضرت رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کتے کی قیمت ، زانیہ کی اجرت اور پچھنے لگانے والے کی کمائی خبیث ہے ۔‘‘ رواہ مسلم
رواہ مسلم (41 / 1568)، (4012) ۔

13/01/2025

حضرت حفصہ ؓ سے روایت ہے کہ ، رسول اللہ ﷺ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو آپ اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور تین بار یہ دعا فرماتے :’’ اے اللہ ! تو جس روز اپنے بندوں کو اٹھائے گا اس روز مجھے اپنے عذاب سے بچانا ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (5045) ۔

13/01/2025

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ طبعاً فحش گو تھے نہ تکلفاً فحش گو تھے ، آپ بازاروں میں شور و غل کرتے تھے نہ برائی کا بدلہ برائی سے دیتے تھے ، بلکہ آپ ﷺ درگزر فرماتے تھے ، اور معاف فرما دیتے تھے ۔ ، رواہ الترمذی ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (2016 وقال : حسن صحیح) ۔

13/01/2025

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حیا ایمان کا حصہ ہے ، اور ایمان (والے) جنت میں ہوں گے ، جبکہ فحش گوئی برائی ہے اور برائی (والے) جہنم میں جائیں گے ۔‘‘ ، رواہ احمد و الترمذی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (2 / 501 ح 10519) و الترمذی (2009 وقال : حسن صحیح) ۔

13/01/2025

13/01/2025

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی تشہد سے فارغ ہو تو وہ چار چیزوں ، عذاب جہنم ، عذاب قبر ، موت و حیات کے فتنے اور مسیح دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرے ۔‘‘ رواہ مسلم
رواہ مسلم (130 / 588)، (1326) ۔

12/01/2025

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو مسجد میں پیٹ کے بل لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ اس طرح لیٹنے کو اللہ پسند نہیں فرماتا ۔‘‘ ، رواہ الترمذی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (2768) ۔

12/01/2025

دل کی سختی سے مراد کیا ہے؟

دل کی سختی کا مطلب ہوتا ہے کہ نصیحت دل پر اثر نہ کرے ، گناہوں سے رغبت ہوجائے ، گناہ کرنے پر کوئی شرمندگی نہ ہو اور توبہ کی طرف توجّہ نہ ہو۔

10/01/2025

حضرت جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ بے شک رات میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس وقت کوئی مسلمان شخص دنیا و آخرت کی جو بھی چیز اللہ سے مانگتا ہے تو وہ اسے وہی چیز عطا فرما دیتا ہے ، اور یہ ہر رات ہوتا ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Address

Islamabad

Telephone

+966592331458

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when We and our Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to We and our Islam:

Shortcuts

Share

Category