19/12/2021
“ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦﺩﻋﺎﺋﯿﮟ"
1️⃣ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ
ﺧﻮﻑ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺩﻝ
ﮔﻤﺮﺍﮦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ :
ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﻟَﺎ ﺗُﺰِﻍْ ﻗُﻠُﻮﺑَﻨَﺎ ﺑَﻌْﺪَ ﺇِﺫْ
ﻫَﺪَﻳْﺘَﻨَﺎ ﻭَﻫَﺐْ ﻟَﻨَﺎ ﻣِﻦْ ﻟَﺪُﻧْﻚَ
ﺭَﺣْﻤَﺔً ﺇِﻧَّﻚَ ﺃَﻧْﺖَ ﺍﻟْﻮَﻫَّﺎﺏ
2️⃣ﺍﮔﺮ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ
ﺷﮩﺎﺩﺕ ﺟﯿﺴﯽ ﺳﻌﺎﺩﺕ
ﻣﯿﺴﺮ ﮨﻮ :
ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﺁﻣَﻨَّﺎ ﺑِﻤَﺎ ﺃَﻧْﺰَﻟْﺖَ ﻭَﺍﺗَّﺒَﻌْﻨَﺎ
ﺍﻟﺮَّﺳُﻮﻝَ ﻓَﺎﻛْﺘُﺒْﻨَﺎ ﻣَﻊَ
ﺍﻟﺸَّﺎﻫِﺪِﻳﻦَ
3️⃣ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﺑﮍﯼ ﻣﺸﮑﻞ ﺍﻭﺭ
ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﻓﺘﺎﺭ ﮨﻮ
ﺗﻮ :
ﺣَﺴْﺒِﻲَ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻟَﺎ ﺇِﻟَﻪَ ﺇِﻟَّﺎ ﻫُﻮَ ﻋَﻠَﻴْﻪِ
ﺗَﻮَﻛَّﻠْﺖُ ﻭَﻫُﻮَ ﺭَﺏُّ ﺍﻟْﻌَﺮْﺵِ
ﺍﻟْﻌَﻈِﻴﻢِ
4️⃣ﺍﮔﺮﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﺁﭖ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ
ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﯽ ﭘﺎﺑﻨﺪ
ﺭﮨﮯ ﺗﻮ :
ﺭَﺏِّ ﺍﺟْﻌَﻠْﻨِﻲ ﻣُﻘِﻴﻢَ ﺍﻟﺼَّﻼﺓِ
ﻭَﻣِﻦْ ﺫُﺭِّﻳَّﺘِﻲ ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﻭَﺗَﻘَﺒَّﻞْ
ﺩُﻋَﺎﺀِ
5️⃣ﺍﮔﺮ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﯽ
ﺑﯿﻮﯼ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻻﺩ ﺁﭖ ﺳﮯ
ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻭﻓﺎﺩﺍﺭ ﺭﮨﯿﮟ ﺗﻮ :
ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﻫَﺐْ ﻟَﻨَﺎ ﻣِﻦْ ﺃَﺯْﻭَﺍﺟِﻨَﺎ
ﻭَﺫُﺭِّﻳَّﺎﺗِﻦَﺍ ﻗُﺮَّﺓَ ﺃَﻋْﻴُﻦٍ
ﻭَﺍﺟْﻌَﻠْﻨَﺎ ﻟِﻠْﻤُﺘَّﻘِﻴﻦَ ﺇِﻣَﺎﻣًﺎ
6️⃣ﺍﮔﺮ ﺍﭼﮭﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ
ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺗﻮ :
ﺭَﺏِّ ﺃَﻧْﺰِﻟْﻨِﻲ ﻣُﻨْﺰَﻟًﺎ ﻣُﺒَﺎﺭَﻛًﺎ
ﻭَﺃَﻧْﺖَ ﺧَﻴْﺮُ ﺍﻟْﻤُﻨْﺰِﻟِﻴﻦ
7️⃣ﺍﮔﺮ ﺟﮩﻨﻢ ﮐﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﺳﮯ
ﮈﺭﺗﮯ ﮨﻮ ﺗﻮ :
ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﺍﺻْﺮِﻑْ ﻋَﻨَّﺎ ﻋَﺬَﺍﺏَ ﺟَﻬَﻨَّﻢَ
ﺇِﻥَّ ﻋَﺬَﺍﺑَﻬَﺎ ﻛَﺎﻥَ ﻏَﺮَﺍﻣًﺎ
8️⃣ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﺧﻮﻑ ﮨﻮ
ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ
ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ
ﺗﻮ :
ﺭَﺑَّﻨَﺎ ﺗَﻘَﺒَّﻞْ ﻣِﻨَّﺎ ﺇِﻧَّﻚَ ﺃَﻧْﺖَ
ﺍﻟﺴَّﻤِﻴﻊُ ﺍﻟْﻌَﻠِﻴﻢُ
9️⃣ﺍﮔﺮ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﺣﺎﻝ ﮨﻮ ﺗﻮ :
ﺇﻧﻤﺎ ﺃَﺷْﻜُﻮ ﺑَﺜِّﻲ ﻭَﺣُﺰْﻧِﻲ ﺇِﻟَﻰ
ﺍﻟﻠَّﻪ
🔟ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﺣﺒﺎﺏ
ﮐﻮ ﺍﻥ ﻗﺮﺁنی ﺩﻋﺎﺅﮞ ﺳﮯ
ﻣﻄﻠﻊ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ، ﺷﺎﯾﺪ ﮐﺴﯽ
ﮐﯽ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﺎ ﺣﻞ ﺍﻧﮩﯽ
ﺩﻋﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺍﯾﮏ
ﺩﻋﺎ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ۔“
18/12/2021
خبر غم 😭😭
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
عالمی شہرت یافتہ معروف نعت خواں خالد حسنین خالد دنیا فانی سے کوچ کر گئے 😭
اللہ پاک کامل مغفرت و بخشش فرمائے.....آمین
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭
18/12/2021
جنت کا دروازہ سب سے پہلے کس کے لیے کھولا جائے گا؟
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا او ردروازہ کھلواؤں گا ۔ جنت کا دربان پوچھے گا: آپ کون ہیں؟میں جواب دوں گا: محمد ﷺ ! وہ کہے گا : مجھے آپ ہی کےبارےمیں حکم ملا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولوں
(صحیح مسلم، رقم الحدیث: 487)
17/12/2021
.ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟلّٰہِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحمَّدٍ سَيِّدِ الْمُشْفِقِيْن
سیدنا_محمد_صلی_اللّٰہ_علیہ_و_آلہٖ_وسلم
کوئی سا بھی درودِپاکﷺ یا ذکر اذکار جو آپ محبت سے پیارے آقاکریمﷺ کی خدمت اقدس میں بطور تحفہ پیش کرنا چاہیں، سلامت رہیں۔
جزاکم اللّٰہ خیرا
16/12/2021
تَبـَارَكَ الَّـذِي بِيـَدِهِ الْمُلْكُ وَهُــوَ عـَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ°
وہ اﷲ جسکے ہاتھ میـں بادشاہی ہے بڑی برکت والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہــے۔۔۔
القرآن۔۔
15/12/2021
. دووقت کی روٹی
ایک اُبلا انڈا کتنے کا ہے؟” گاڑی روک کر خاتون نے بوڑھے غریب سے پوچھا ۔
15روپے کا ایک بیٹی ۔۔۔ بزرگ نے سردی سے ٹھٹھرتی آواز میں کہا۔
50 کے 4 دیتے ہو تو بولو۔ خاتون بولی۔
لے لو بیٹی بزرگ نے یہ سوچ کر کہا کہ کوئی گاہک تو ملا۔
اگلے دن خاتون اپنے بچوں کو لے کر ایک مہنگے ریسٹورنٹ گئی اور سب بچوں کا من پسند کھانا آرڈر کیا، کھانا کھانے کے بعد جب بل 1900 روپے آیا تو پرس سے 2000 روپے نکال کر دیئے اور “Keep the Change” کہہ کر چلی گئی۔
تو گویا اِس خاتون نے فتح اِس میں سمجھی جس بوڑھے بزرگ انڈے بیچنے والے کو زیادہ پیسے دینے چاہئیے تھے تو اس کا حق مار لیا، اور جو پہلے ہی بڑے ناموں کے ریسٹورنٹ بنا کر عوام کو لوٹ رہے ہیں اُن کو 100 روپے زیادہ دے دیئے۔
▪☜ کبھی اِن غریبوں سے یہ سوچ کر ہی خریداری کر لیا کریں شائد ہم کسی کی مدد کا سبب بن جائیں۔ ان لوگوں سے چیزیں بلاوجہ بھی خرید لیا کرو کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو بھیک نہیں مانگتے۔
اس عمر میں یہ لوگ امیر ہونے کے لئے نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی کے لئے کماتے ہیں ۔
ذرا سوچئے گا ضرور۔۔۔!
جزاک اللہ خیرا
اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)
13/12/2021
💐 اکثر لوگ پوچھتے ہیں "جزاک اللہ" کے معنی کیا ہیں؟
اور جواب میں کیا کہنا ھے ........؟؟؟
🏵️ تو جزاک اللہ ہم شکریہ / تھینکیو کی جگہ استعمال
کرتے ہیں اس کے معنی ہیں :
🏵️ "اللہ آپ کو اجر عطا فرمائے"
💐 صرف جزاک اللہ کہنا درست نہیں ھے۔
جزاک اللہ خیرا پورا کہنا چاہیے۔
🏵️ جسکے معنی ہیں
🏵️ اللہ اَپ کو بہتر اجر عطا فرمائے
🏵️ اس کے جواب میں کئی لوگ آمین کہتے ہیں۔
تو کئی " وَاِیَّاکَ " کہتے ہیں۔
🏵️ "آمین" کے معنی "اللہ قبول کرے"
اور "وایاک" کے معنی "اللہ آپکو بھی عطا فرمائے"
یعنی جوابی دعا ھے اور مسلمان جوابی تحفہ دعا کی
صورت دیتا ھے ........!!!
🏵️ ایک اور بات کا یہاں ذکر کرنا ضروری، بلکہ یاد دہانی
کروانے کے لئے ضروری ھے کہ
🏵️ جب لڑکی کو "جزاک اللہ" کہیں گے
تو "ک" کے نیچے زیر ہوگی، جیسے
🏵️ جَزَاكِ اللهُ خَيْراً
🏵️ اور لڑکی کو جواب میں " وَاِیَّاکِی " کہیں گے۔
🏵️ جب لڑکے کو کہیں گے تو "ک" کے اوپر زبر ھوگی۔
جیسے " جَزَاكَ اللهُ خَيْراً "
🏵️ اور اگر جواب بھی لڑکے کو دینا ھو۔
تو " وَاِیَّاکَ " کہیں گے
🏵️ اور جب دو یا دو سے زیادہ لوگوں کو کہنا ھو۔
تو جزاک اللہ خيرا کی بجائے
🏵️ " جَزَاکُمَ اللہُ خَيْراً " کہا جائے گا
یعنی "اللہ آپ سب کو بہتر اجر دے"
🏵️ اور جواب میں ہم زیادہ لوگ ھوں گے تو " وَاِیِّاکُمْ "
💕 اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ....!
آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یارب العالمین!
12/12/2021
!!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
٫٫ جس فجر کی نماز پڑھی وہ اللہ کی زمہ داری میں داخل ہو گیا "
صحیح مسلم : 1526
11/12/2021
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
”بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے اور پھر بھی وہ مجھ پر صلاۃ ( درود ) نہ بھیجے“۔
(جامع ترمذی،۳۵۴۶)
صلی اللہ علیہ وسلم
09/12/2021
سردیوں کی نمازیں کتنی خوبصورت لگتی ہیں، سارا دن نماز کی تیاریوں میں گزر جاتا ہے۔ ادھر ظہر پڑھ کر فارغ ہوئے، ادھر عصر کا وقت قریب آنے لگا، ادھر عصر پڑھی، ادھر مغرب ہونے کو آئی، اور مغرب کے بعد عشاء تو ایسے لگتا ہے جیسے مصلے پر ہی آ گئی ہو۔ بڑا مزہ آتا ہے سردیوں کی نمازوں کا۔ بعض دفعہ ایک ایک وضو سے دو دو نمازیں پڑھ لیتا ہے بندہ۔ کوئی فکر ہی نہیں ہوتی پنکھے کے نیچے مصلیٰ بچھانے کی۔ بس جہاں اچھا لگتا ہے بچھا لیتا ہے۔ تہجد اور فجر میں تو دل کرتا ہے کمبل لے کر بیٹھ جائے مصلے پر۔
اگر مسجد اور جماعت مل جائے تو اس کا اپنا ہی لطف ہے۔ بعض دفعہ نرم نرم سے قالین بڑے اچھے لگتے ہیں پاؤں کو۔ وضو کر کے ٹھندے ٹھنڈے فرش پر چلتے ہوئے، قالین تک آنے کا احساس بڑا مزیدار ہوتا ہے۔ بعض دفعہ اپنا کوٹ اور جرسی پہنتے ہوئے، تھوڑی دیر پہلے والی گرمائش ابھی موجود ملتی ہے، تو اور بھی اچھا لگتا ہے..
اللہ تعالیٰ ہمیں نمازوں کے قرب سے مانوس ہونے کی سعادت عطا فرمائے، آمین۔
08/12/2021
ہر کوئی کسی نہ کسی شے یا معاملے میں پریشان ہے، سمجھ نہیں آتی
"کیسے ہوگا، کب ہو گا، کیا دیر تو نہیں ہو جائے گی "
ایسے سوالات ہمارے ذہنوں میں کھٹکتے رہتے ہیں، اور ایسے میں ہماری زبان سے یہ نکلنا بڑی توفیق کی بات ہے کہ
"اللہ مالک"