23/09/2026
پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زونل صدور کی اہم میٹنگ
پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے مرکزی و بانی صدر حافظ محمد بشارت صاحب، ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ کی زیرِ صدارت زونل صدور کی ایک اہم اور خصوصی میٹنگ کا انعقاد الحرمین قرآن اکیڈمی، نصیر آباد میں کیا گیا۔
اس اہم اجلاس کی میزبانی قاری محمد آصف صاحب نے کی، جہاں 12 مختلف زونز کے صدور نے شرکت کی اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تعلیمی معیار، اداروں کی بہتری، باہمی رابطے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی تعلیمی اداروں کی رہنمائی، ان کے حقوق کے تحفظ، باہمی اتحاد اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گی۔
حافظ محمد بشارت صاحب نے زونل صدور کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کریں، اداروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنائیں اور تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
یہ اجلاس نجی تعلیمی اداروں کے درمیان اتحاد، مشاورت اور مشترکہ جدوجہد کے عزم کی ایک اہم کڑی ثابت ہوا۔
تعلیم، اتحاد اور اداروں کی ترقی، پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کا مشترکہ عزم۔