مسجدومدرسہ سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد

  • Home
  • Pakistan
  • Islamabad
  • مسجدومدرسہ سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد

مسجدومدرسہ سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد جامع مسجدومدرسہ حضرت سعدبن معاذ نیلم کالونی فیز1 اسلام آباد زیر تعمیر ہے مخیر سے تعاون کی اپیل ہے

17/09/2026

🕌 جامع مسجد حضرت سعد بن معاذ (نیلم کالونی، اسلام آباد)
​الحمدللہ! آپ حضرات کے تعاون اور دعاؤں سے مسجد میں ایلومینیم کے کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
​باقی ماندہ رقم میں سے صرف 50,000 روپے کی ادائیگی بقایا ہے جو جلد از جلد ادا کرنی ہے۔
​آپ تمام احباب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس نیک کام کو مکمل کرنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون فرمائیں۔
​جزاكم الله خيراً 🤲




Jamia Masjid Hazrat Saad Bin Mahaz

ماشاء اللہ! گزشتہ روز جامع مسجدومدرسہ حضرت سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد  میں عظیم الشان "سالانہ مقصد میلادِ مصطفیٰ ...
06/09/2026

ماشاء اللہ! گزشتہ روز جامع مسجدومدرسہ حضرت سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد میں عظیم الشان "سالانہ مقصد میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس" کا باوقار انعقاد ہوا، جس میں دلوں کو نُورِ مصطفیٰ ﷺ سے منور کرنے کا بہترین موقع ملا۔
​ہم تہہِ دل سے ممنون و مشکور ہیں:
​علماءِ کرام اور مشائخِ عظام کا،
بالخصوص وکیل ناموس صحابہ واہل بیت حضرت مولانا مفتی اسرار الحسن عباسی صاحب کا اور اسی طرح خطیب اسلام وکیل ناموس صحابہ مقرر شعلہ بیان حضرت علامہ مولانا عبدالحسیب چوہدری شکر گڑھی صاحب کا اور ہمارے نوجوان خطیب حضرت مولانا اظہر اقبال توحیدی صاحب کاجنہوں نے اپنے بصیرت افروز اور ایمان افروز خطابات سے محفل کو رونق اور ہماری روح کو جلا بخشی۔
اور اسی طرح بلبل گلستان رسول اور ہمارے پروگرام کے سرپرست حضرت مولانا مفتی عبدالحی صاحب کا دلی طور پر ممنون ومشکور ہو جنہوں نے باوجود طبعیت ناسازی کے پروگرام میں شریک ہوئے
مولانا کامران رحمانی صاحب کا مشکور ہ جو بہت دور سے تشریف لائے
اسی طرح جمعیت اہلسنت لہتراڑ روڈ کے امیر محترم مولانا دلدار ربانی صاحب اور مولانا عمر وقاص صاحب کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے پروگرام میں شرکت کرکے پروگرام کو چار چاند لگائے
اور ​تمام معزز مہمانانِ گرامی کا، جنہوں نے اپنی شرکت سے اس بابرکت تقریب کو چار چاند لگائے۔
​اہلِ علاقہ اور دور و نزدیک سے تشریف لانے والے تمام عاشقانِ رسول ﷺ کا، جن کی پرخلوص موجودگی نے اس محفل کو کامیاب اور بانوَر بنایا۔
​اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس حاضری اور کاوش کو اپنی بارگاہِ اقدس میں قبول فرمائے، اور ہم سب کے گھروں کو آقا کریم ﷺ کے صدقے رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین!
عبدالحئی بھاٸی
مولانا عبدالحسیب چوہدری
Kamran Rahmani Kamran Rahmani
محمد اظہر اقبال توحیدی

#علم
#مقصد #میلگرد
#ربیع #آقاکریمﷺ ۔

انشاءاللہ 4  ستمبر  بمطابق 21 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز مغرب جامع مسجدومدرسہ حضرت سعدبن معاذ نیلم کالونی فیز1 اسلام ...
30/08/2026

انشاءاللہ 4 ستمبر بمطابق 21 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز مغرب جامع مسجدومدرسہ حضرت سعدبن معاذ نیلم کالونی فیز1 اسلام آباد میں سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال مقصد میلاد مصطفی کانفرنس ہوگی آپ تمام احباب سے بھرپور طریقے شرکت کی درخواست ہے
03359938780

#مدرسہ #محمد #محمدﷺ #میلاد #سیرت

22/08/2026

انشاءاللہ دوسری عظیم الشان مقصد میلاد مصطفی کانفرنس 4 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر کو جامع مسجد ومدرسہ حضرت سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد میں ہوگی

بسم اللہ الرحمن الرحیم​🕌 مسجد کے ہال کی کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں کے لیے مالی تعاون کی اپیل​محترم بھائیو اور بہنو! ...
22/08/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
​🕌 مسجد کے ہال کی کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں کے لیے مالی تعاون کی اپیل
​محترم بھائیو اور بہنو! الحمد للہ مسجد کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس وقت مسجد کے ہال کے لیے کھڑکیوں، دروازوں اور روشندانوں کا کام ہونا ہے جس کی کل لاگت تقریباً 6,00,000 روپے ہے۔
​🔹 کل اخراجات: 600,000 روپے
🔹 موصول شدہ رقم: 400,000 روپے (الحمد للہ)
🔻 بقیہ شدید ضرورت: 200,000 روپے
​💡 یہ 400,000 روپے کا کام بھی تبھی ممکن ہو سکے گا جب بقیہ 200,000 روپے کا تعاون حاصل ہو جائے۔
​آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ صدقہ جاریہ کے اس عظیم کام میں اپنا حصہ ڈالیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔
​💳 عطیات جمع کروانے کے لیے رابطہ / اکاؤنٹس:
📲 Easypaisa / JazzCash: 03359938780
🏦 Meezan Bank: Mujeeb ur Rehman | 03370114761136
​👤 منجانب: مسجد تعمیراتی کمیٹی
📌 براہِ کرم اس پیغام کو آگے بھی شیئر فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً!


یومِ آزادی 🇵🇰آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں،یہ اُن قربانیوں کو یاد رکھنے کا عہد ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان ملا۔آئیں...
14/08/2026

یومِ آزادی 🇵🇰

آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں،
یہ اُن قربانیوں کو یاد رکھنے کا عہد ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان ملا۔

آئیں اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاکستان پائندہ باد! ❤️💚



الحمدللہ! اللہ کا بے حد احسان ہے۔ 🕌✨​ہماری مسجد کے لیے ایک محترم بھائی کی طرف سے نمازیوں کی سہولت کی خاطر قالین کی خوبصو...
01/08/2026

الحمدللہ! اللہ کا بے حد احسان ہے۔ 🕌✨
​ہماری مسجد کے لیے ایک محترم بھائی کی طرف سے نمازیوں کی سہولت کی خاطر قالین کی خوبصورت صفیں تحفتاً فراہم کی گئی ہیں۔
​اللہ تعالیٰ ان کے اس جذبۂ خیر اور صدقہ جاریہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے مال و روزگار میں برکت عطا کرے اور تمام گھر والوں کے لیے اسے دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔ (آمین)
​🤲 آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے!



03/07/2026

"آج مدرسے میں ہم نے اپنے بچوں کو نمازِ باجماعت کا عملی طریقہ سکھایا۔ اللہ تعالیٰ ان بچوں کے سیکھنے کے اس عمل کو قبول فرمائے اور انہیں دین کا سچا خادم بنائے۔
​دیکھیے کس شوق اور ادب سے یہ بچے اللہ کے حضور کھڑے ہونے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔"

​

Address

Neelam Colony Islamabad
Islamabad
45600

Telephone

+923359938780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مسجدومدرسہ سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to مسجدومدرسہ سعدبن معاذ نیلم کالونی اسلام آباد:

Shortcuts

Share