Jamia Darul Huda Islamabad

Jamia Darul Huda Islamabad

Share

آفیشل پیج جامعہ دارالہدی اسلام آباد

18/08/2026

جامعہ دارالہدیٰ میں نظم و تعلیمی بہتری کے تحت پورے سال طلبہ کی کلاسز میں املاء اور خوش خطی کی باقاعدہ مشق کروائی جاتی ہے۔
اسی سلسلے میں آج املاء و خوش خطی کا باقاعدہ امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر مولانا محمد فیاض صاحب نے اسپیکر کے ذریعے تمام طلبہ کو املاء کروایا۔ بعد ازاں ہر کلاس کے مسؤول استاذ طلبہ کی تحریریں چیک کریں گے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ سرگرمی طلبہ کی تحریری صلاحیت، درست املاء، خوش خطی اور اردو تحریر میں مہارت پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اللہ تعالیٰ جامعہ کے اساتذہ کی محنتوں کو قبول فرمائے اور طلبہ کو علم و عمل کے ساتھ بہترین تحریری صلاحیتوں سے بھی نوازے۔ آمین

16/08/2026

الحمدللہ! جامعہ دارالہدیٰ میں چار ماہی امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج امتحان کا تیسرا پرچہ منعقد ہوا، جس میں شعبۂ درسِ نظامی اور شعبۂ اسکول کے طلبہ نے شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کی محنتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، انہیں امتحانات میں بہترین کامیابی نصیب فرمائے، اور دنیا و آخرت کے امتحان میں بھی سرخرو فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
شعبہ نشر و اشاعت
جامعہ دارالہدیٰ

Photos from Jamia Darul Huda Islamabad's post 13/08/2026

اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

12/08/2026
30/07/2026

الحمد للہ! جامعہ میں عبادات کی عملی تربیت کے سلسلے میں نماز کی عملی مشق کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ تمام شعبہ جات کے اساتذہ نے نہایت ذمہ داری، اخلاص اور بھرپور توجہ کے ساتھ اس تربیتی پروگرام میں حصہ لیا۔

اس تربیت کو مزید مؤثر اور مسلسل بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام شعبہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر نماز کے ایک ایک رکن کی عملی مشق کرائی جائے گی، تاکہ ہر رکن سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق درست طریقے سے ادا کرنے کی عادت پیدا ہو۔ یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رہے گا، یہاں تک کہ طلبہ پوری نماز مسنون طریقے کے مطابق صحیح اور اطمینان کے ساتھ ادا کرنے کے قابل ہو جائیں۔

Photos from Jamia Darul Huda Islamabad's post 26/07/2026

الحمد للہ!@
جامعہ دارالہدی میں اعمال کی صحیح ادائیگی اور عملی تربیت کے سلسلے میں اساتذۂ کرام کی پہلی نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست کا مقصد عبادات، خصوصاً نماز، کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق صحیح طریقے سے ادا کرنے کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر مولانا محمد فیاض صاحب نے نماز کی عملی ادائیگی کا طریقہ تفصیل کے ساتھ بیان کیا اور نماز کے تمام ارکان، واجبات اور سنتوں کی درست ادائیگی کی عملی رہنمائی فرمائی۔ بعد ازاں حضرت مولانا مفتی محمد قاسم صاحب نے کرسی پر نماز ادا کرنے کے صحیح طریقے کی وضاحت کی اور اس کے متعلق ضروری شرعی مسائل بیان کیے۔
نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اساتذۂ کرام پہلے خود عبادات کو سنت کے مطابق ادا کریں اور پھر طلبہ کی عملی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ جامعہ کے طلبہ نماز اور دیگر اعمال کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے عادی بن سکیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے اساتذہ و طلبہ کے لیے نافع بنائے اور ہم سب کو اپنے اعمال اخلاص اور سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

23/07/2026

الحمد لله
أقيم اليوم في الجامعة حفل في الصف التمهيدي عن فضل اللغة العربية.
وفي هذا الحفل ألقى الطلاب خطبًا قصيرة عن فضل اللغة العربية وأهميتها، وتحدثوا عن مكانتها لأنها لغة القرآن الكريم.
نسأل الله تعالى أن يوفق طلابنا لتعلم اللغة العربية وخدمة القرآن الكريم.

23/07/2026

وذكر فان الذكري تنفع المؤمنين
الحمد للہ!
آج بروز جمعرات جامعہ کے اساتذہ کے درمیان نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے مبارک عمل کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں اس بات پر غور کیا گیا کہ نماز کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق، تمام ارکان، واجبات اور آداب کا مکمل لحاظ رکھتے ہوئے کیسے ادا کیا جائے۔
مشاورت کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں جامعہ کے اساتذہ کی نماز کی عملی مشق اور تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ وہ اس اچھے عمل کو خود بھی بہترین انداز میں انجام دیں اور طلبہ کی بھی مؤثر رہنمائی کر سکیں۔
اس کے بعد دوسرے مرحلے میں جامعہ کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی مرحلہ وار عملی تربیت کی جائے گی، تاکہ ہر طالب علم نماز کو سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق، صحیح طریقے سے ادا کرنے کا عادی بن سکے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس نیک اور مبارک عمل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے اساتذہ و طلبہ کے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔

20/07/2026

الحمد للہ!
شفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کی جانب سے جامعہ دارالہدی میں طلبہ کی بینائی کے تحفظ کے لیے دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس کیمپ کے دوران جامعہ دارالہدی کے تمام طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ (Eye Screening) کیا جا رہا ہے، تاکہ بروقت بینائی سے متعلق مسائل کی تشخیص اور مناسب رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام ذمہ داران، ڈاکٹروں اور عملے کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے اور اس خدمت کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad