Online Quran Learning

Online Quran Learning

Share

"Super Teacher at your Service"

24/02/2025
25/04/2024

✨ *سنہری باتیں✨

💎 "ایمان تصدیق کا نام ہے نور ایمان کو جگانا بھی ہے، بڑھانا بھی ہے اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔"

١ 💠 *اِهْدِنَا الصَّرَاطَ الْمُسْتَقِيْم*
"اگر انسان سیدھے راستے پر چل پڑتا ہے تو صحیح منزل تک پہنچ ہی جاتا ہے"

٢ 💠 *وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللهَ يُحِبّ الْمُحْسِنِينَ*
"اللہ کی محبت حاصل کرنے کے لیے احسان کے درجے پر نیکی کریں"
٣ 💠 *زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ...*
"خواہشات کی محبت میں گرفتار ہو کر اللہ کی فرمانبرداری کو نہ چھوڑیں، انسان کے پاس دنیا ہو لیکن دنیا دل میں نہ ہو"

٤ 💠 *وللهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ..*
"زمین و آسمان کی ہر چیز اللہ کی ملکیت ہے ،ہمارا کچھ نہیں، بس امانتیں ہیں جن کو لوٹانا ہے"

٥ 💠 *الرِّجَالُ قَوَّامُونَ عَلَى النِّسَاءِ...* "گھر میں ہوں یا گھر سے باہر محسن بنیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کی اچھائی دوسروں کو بھی اچھا بننے پر مجبور کردے۔"

٦ 💠 *وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ...*
"اصل وسیلہ اللہ سبحانہ وتعالٰی کی راہ میں سخت محنت و کوشش ہے۔

٧ 💠 *رَّضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ..*
"اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اللہ مجھ سے راضی ہے یا نہیں، تو اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھیں کہ کیا آپ اللہ سے راضی ہیں؟"

٨ 💠 *قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِله رَبِّ الْعَالَمِينَ* مقصد حيات یہ رکھیں کہ ساری زندگی الله کی فرمانبرداری میں بسر ہو اور یہ کہ میں نے اپنی پوری کوشش اپنے رب کو راضی کرنے میں لگانی ہے"

٩ 💠 *..وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ*
"جہالت کی آندھیاں تیز ہیں تنہا کھڑے رہنا بہت مشکل ہے صحبت صالحین اختیار کریں"

١٠ 💠 *أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُمْ*
"جس انسان کو یقین ہو جائے کہ اللہ اس کے دل کو جانتا ہے تو سب سے پہلے وہ اپنے دل کو صاف کرنے اور اس کی اصلاح کی فکر کرے گا"

١١💠 *الَّذِينَ اتَّبَعُوهُ فِي سَاعَةِ الْعُسْرَةِ.* ہر انسان کی زندگی میں ساعة العسرة ( تنگی کی گھڑی) آتی ہے. اصل میں وہ امتحان کا وقت ہے کہ اس میں وہ دین کا ساتھ دیتا ہے یا نہیں۔

١٢ 💠 *فَصَبْرٌ جَمِيلٌ ۖ وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ*.. صبر: یعنی نفس کا اس چیز سے رکنا جس کا تقاضا عقل اور شرع کرتی ہے
"مومن کا حال یہ ہے کہ وہ ساری زندگی روزے سے ہوتا ہے جن چیزوں سے الله نے منع کیا ہے ان کو چھوڑ دیتا ہے"۔

١٣ 💠 *أَن نَّزَغَ الشَّيْطَانُ بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِي۔۔*
"محبتوں کو برقرار رکھنے کے لیے دوسروں کی لغزشوں کو درگزر کرنا ہوگا"

١٤ 💠 *.وَيُلْهِهِمُ الْأَمَلُ*
"لمبی آرزوئیں آخرت کو
بھلانے کا سبب ہوتی ہیں."

١٥ 💠 *أَقِمِ الصَّلَاةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَىٰ غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرَ ..*
اعمال میں سب سے افضل عمل نماز ہے۔ دنیاوی مال و متاع، اولاد اور خواہشات سے تعلق کاٹ کر صرف الله سے تعلق قائم کر لینا نماز ہے

١٦ 💠 *. فَلَنْ أُكَلِّمَ الْيَوْمَ إِنسِيًّا*
"بہت سے مواقع پر خاموشی بولنے سے زیادہ بہتر ہوتی ہے"

١٧ 💠 *اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ..*
"اپنی نعمتوں سے اخرت کا کاروبار کریں تاکہ وہاں پر فائدہ ہو"

١٨ 💠 *أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ..*
قرآن کریم کو صرف رمضان تک پڑھنا محدود نہ کریں اس کے بعد بھی پڑھتے رہیں اس کو سمجھیں ،تدبر غورو فکر کریں۔

١٩ 💠 *رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا۔۔۔*"ہر وہ شخص جو کہتا ہے قران کے لیے ٹائم نہیں ایمانداری سے مخلص ہو کر سوچے کہ اس کا ٹائم کہاں جا رہا ہے؟"

٢٠💠 *عَسَىٰ رَبِّي أَن يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ..*
جو لوگ مشکلات میں اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں ،راہ پا لیتے ہیں"

٢١ 💠 *يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ* ‎
*تُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُضْعِفُونَ*
"جو بھی خرچ کریں اللہ کا چہرہ چاہنے کی خاطر کریں اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں"

٢٢💠 *أَنِ اعْمَلْ سَابِغَاتٍ وَقَدِّرْ فِي السَّرْدِ ۖ وَاعْمَلُوا صَالِحًا ۖ*
ہر نیکی کا کام شکر گزاری ہے اور اس کا افضل کلمہ الحمدللہ کہنا ہے۔

٢٣ 💠 *إِنِّي أَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّي ۔۔*
ہمیں ہر اس چیز سے محبت کرنی چاہیے جو ہمیں اللہ کی محبت کے قریب کردے."

٢٤ 💠 *أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ ۖ..* "اللہ اپنے مومن بندوں کو دنیا اور آخرت میں کافی ہے اگر وہ کافی ہے تو کسی اور کی طرف توجہ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔"

٢٥ 💠 *الْأَخِلَّاءُ يَوْمَئِذٍ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ إِلَّا الْمُتَّقِينَ..*
"آج اگر ہماری دوستی متقی لوگوں کے ساتھ نہیں تو وہاں آخرت میں کوئی دوستی نہ ہوگی"

٢٦ 💠 *وَلَٰكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ*
"اگر ایمان اپ کے دلوں میں مزین ہو چکا ہے تو اپ کو دین کی باتیں پسند آنے لگیں گی"

٢٧ 💠 *سَابِقُوا إِلَىٰ مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ...*
"ایک دوسرے سے آگے بڑھیں،نیکی میں مقابلہ کریں۔ اور یہ سوچیں میں نے کون سا کام کس طرح بہترین طریقے سے کرنا ہے۔"

٢٨ 💠 *وَإِن تَعْفُوا وَتَصْفَحُوا وَتَغْفِرُوا۔۔*
"عفو و درگزر کرنا اور معاف کر دینا زندگی کی گاڑی چلانے کا فیول ہے"

٢٩ 💠 *..وَإنَّكَ لَعَلىَ خُلُقٍ عَظِيْمٍ*
"حقیقت یہ ہے کہ دین کے کام یا دین کو فائدہ وہی لوگ پہنچا سکتے ہیں جو اخلاق کے اعلی مرتبے پر فائز ہوں"

٣٠ 💠 *فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ*
"جس شخص کو سفر درپیش ہو اور وہ تیاری نہ کرے وہ منزل نہیں پا سکتا"
https://chat.whatsapp.com/HwKkTOuzQA6EXF4r8tBQXm

25/04/2024

*بہترین حفاظتی دعائیں*
*Duas for protection*
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْئٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ۔
*[سنن ابو داؤد :: 5088]*

أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۔
*[صحیح مسلم :: 6880]*

اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَدَنِيْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ سَمْعِيْ، اَللّٰهُمَّ عَافِنِيْ فِيْ بَصَرِيْ لَآ إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ۔
*[سنن ابو داؤد :: 5090]*

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُنُوْنِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَيِّئْ الْأَسْقَامِ
*[سنن ابو داؤد :: 1554*

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِهِ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِيْرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيْلًا۔
*[جامع ترمذی :: 3432]*

أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ کُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ کُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ۔
*[صحیح بخاری :: 3371]*

اَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا۔
*[صحیح مسلم :: 5707*

أَسْأَلُ اللَّهَ الْعَظِيمَ، ‌‌‌‌‌‏رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، ‌‌‌‌‌‏أَنْ يَشْفِيَكَ۔
*[سنن ابو داؤد :: 3106*

اَللّٰهُمَّ لَا سَهْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزْنَ اِذَا شِئْتَ سَهْلًا
*[صحیح ابن حبان :: 974]*

رَبَّنَا ظَلَمْنَآ اَنْفُسَـنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ۝۔
*[سورۃ الأعراف :: 23]*

لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰــنَكَ اِنِّىْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِــمِيْنَ۝۔
*[سورۃ الانبیاء :: 87]*

سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي۔
*[صحیح بخاری :: 794]*

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Pakistan
Islamabad
46000