14/06/2025
*غدیر کی تبلیغ کیسے کریں* ؟
اگر آپ چاہتے ہیں کہ محرم کی طرح غدیر خم بھی دنیا کو یاد رہے تو پھر
💎 بازاروں اور راستوں میں پوسٹر و بینر لگا کے۔
💎 احادیث غدیر نشر کرکے۔
💎 موبائل پیغامات بھیج کے۔
💎 پڑوسیوں کو یاد کرکے۔
💎 یتیم نوازی کرکے۔
💎 گھر والوں کو تحفہ دے کے۔
💎 مائیں بچوں کو قصہ غدیر سنا کے۔
💎 اپنے آفس اور جہاں بھی آپ کام کرتے ہیں وہاں مٹھائی تقسیم کرکے۔
💎 خطبہ غدیریہ نشر کرکے۔
💎 مومنین کو کھانا کهلا کے۔
💎 آس پاس کے لوگوں کو عیدی دے کے۔
💎 مسجدوں, امام بارگاہوں کو آباد کرکے۔
💎 گهر کو آراستہ کرکے۔
💎 جشن منعقد کرکے۔
💎 اپنے محلوں میں سبیلیں لگاکے۔
💎خود کو غدیری بنا کے۔
💎سیرت آئمہ کو آشکار کر کے۔
اپنے بیدار ہونے کا ثبوت دیں۔ امت کا حافظہ کمزور ہے۔ کیونکہ امت مسلمہ بادام نہیں کھاتی۔
یہی وجہ ہے کہ غدیر خم میں ایک لاکھ کے مجمعے کے باوجود رسول خدا کی حدیث مبارک!
من کنت مولا فھذا علی مولا۔
لوگوں سے بھول گئی۔ ایام سیدہ (سلام اللہ علیھا) اور دیگر اہم مواقع امت سے بھول چکے ہیں۔
لہٰذا غدیر کو عام کرنے میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنی توانائی کے مطابق غدیر عام کریں۔
مجھے چند سال پہلے 2016 میں ایک مہران گاڑی نہیں بھولتی۔
جس میں اس دوست نے غدیر عام کرنے کے لیے ایک نہایت سادہ مگر بہت گہرا پیغام لکھا تھا کہ !
*غدیر یاد ہے نہ ؟* 😊
سب دوست اپنا کردار اداکریں
ڈاکٹر یوسف حیدر ثقلین
چیئرمین۔ و بانی
نور القرآن ٹرسٹ رجسٹرڈ
المصطفی یتیم خانہ ڈھوک حیدری کورال اسلام آباد
03335126172