25/09/2026
*⭐️السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ⭐️*
*❤️اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ❤️*
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *12 ربیع الثانی 1448ھ*💎
🔖 *25 ستمبر 2026ء*💎
🔖 *10 اسوج۔ 2083ب*💎
*🌺بروز جمعہ Friday🌺*
*❤️حدیث نبوی ﷺ❤️*
*نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ والہ وسـلم کے ارشـاد پاک کا مفہوم:*
أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ وَالْبُشْرَى فِي وَجْهِهِ فَقُلْنَا إِنَّا لَنَرَى الْبُشْرَى فِي وَجْهِكَ فَقَالَ إِنَّهُ أَتَانِي الْمَلَكُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ إِنَّ رَبَّكَ يَقُولُ أَمَا يُرْضِيكَ أَنَّهُ لَا يُصَلِّي عَلَيْكَ أَحَدٌ إِلَّا صَلَّيْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا وَلَا يُسَلِّمُ عَلَيْكَ أَحَدٌ إِلَّا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ عَشْرًا
حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک دن تشریف لائے جب کہ آپ کے چہرۂ انور پر سرور جھلک رہا تھا ۔ ہم نے کہا : ہم آپ کے چہرۂ اقدس پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں ۔ آپ نے فرمایا :’’ میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا :’’ اے محمدﷺ ! تحقیق آپ کا رب تعالیٰ فرماتا ہے : کیا آپ کو یہ بات پسند نہیں کہ جو شخص بھی آپ پر درود پڑھے گا ، میں اس پر دس دفعہ رحمت کروں گا ؟ اور جو بھی آپ پر سلام کہے گا ، میں اس پر دس بار سلام نازل کروں گا ۔‘‘
Sunan Nasai #1284