26/05/2026
Raza islamia school and college
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raza islamia school and college, Education, #05, Islamabad.
26/05/2026
25/05/2026
علامہ ثقلین جمیل کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد! 🌹🎉
ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج میں بزمِ رضا کے انتخابات خوش اسلوبی سے پائے تکمیل کو پہنچے۔
طلبہ نے جمہوری انداز میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے علامہ ثقلین جمیل کو 86 فیصد ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار دیا۔
ان شاء اللہ نو منتخب قیادت طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارے کی ترقی، نظم و ضبط اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
24/05/2026
چیئرمین ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج علامہ محمد حسن رضا کی زیرِ صدارت جملہ اسٹاف ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کے تعلیمی، انتظامی اور تربیتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ادارے کی کارکردگی، مستقبل کے منصوبوں اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر علامہ قمرالاسلام سیفی، علامہ یعقوب چشتی، علامہ مبشر رضا سیفی، علامہ مبشر فاروقی، قاری طفیل نقشبندی، قاری ارشد حسین اور قاری طیب علی بھی موجود تھے۔
شرکائے اجلاس نے ادارے کی ترقی اور طلبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور باہمی مشاورت کے ذریعے آئندہ کے لائحۂ عمل پر اتفاق کیا۔
اللہ تعالیٰ ادارے کو مزید ترقی، برکت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
چیئرمین رضا اسلامیہ کالج علامہ محمد حسن رضا کی سٹوڈنٹ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
جس میں اخلاقی و روحانی اصلاح،حسن کردار اور دینی تربیت کے اہم پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی گئ۔
اس موقع پر علامہ قمر الاسلام سیفی،علامہ یعقوب چشتی،قاری طفیل نقشبندی،حافظ طیب علی،قاری ارشد حسین بھی موجود تھے۔
اللہ تعالی ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج کو دن دگنی رات چوگنی ترقی ،خیر وبرکتیں اور بلندیاں عطاء فرمائے۔ آمین
اسلام آباد:- ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج شعبہ حفظ القرآن کے ڈیجیٹل کلاس روم میں طلباء کی دورانِ ٹریننگ لی گئی ویڈیو کلپ۔
یہ پروجیکٹ رضا فاؤنڈیشن اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ انتظام اپنی تعلیمی و فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے
16/05/2026
اسلام آباد :-ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج کے شعبۂ حفظ القرآن کے طلباء 9 مئی معرکۂ حق ،آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔
07/05/2026
اسلام آباد:-چیف ڈینٹل سرجن جاوید اقبال کی علامہ محمد حسن رضا چیئرمین رضا اسلامیہ کالج اسلام آبادسے ملاقات۔
اس موقع پر رضا فاؤنڈیشن اور ہیومن ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جاری پروجیکٹ ماڈل مدرسہ رضا اسلامیہ کالج کا وزٹ کیا گیا، جہاں تعلیمی معیار کی بہتری، طلبہ کی تربیت اور فلاحی خدمات کے فروغ پر اہم گفتگو ہوئی۔
اللہ کریم ہمارے اداروں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور ہمیں دین و قوم کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے۔ آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
#05
Islamabad