Al Noor Online Quran Academy

Al Noor Online Quran Academy OFFERED ONLINE QURAN CLASSES
If you want and looking for home tuition for yourself or your kids or family person; Online Quran Academy is the best option.

We have male and female teachers speaking English, Arabic, Urdu, and Pashto Quran Classe

🌙 *AL-NOOR ONLINE QURAN ACADEMY* 📖اپنے بچوں کو گھر بیٹھے قرآن کی تعلیم دلوائیں!✅ نورانی قاعدہ مع تجوید✅ ناظرہ قرآن✅ حفظِ...
25/09/2026

🌙 *AL-NOOR ONLINE QURAN ACADEMY* 📖

اپنے بچوں کو گھر بیٹھے قرآن کی تعلیم دلوائیں!

✅ نورانی قاعدہ مع تجوید
✅ ناظرہ قرآن
✅ حفظِ قرآن
✅ مسنون دعائیں، کلمے اور نماز

👨‍🏫 میل و فی میل اساتذہ
💻 ون آن ون آن لائن کلاسز
⏰ لچکدار ٹائمنگ
🎁 3 دن فری ٹرائل کلاس

📲 واٹس ایپ: +92 332 5163925

🌿 🌟 *40 دن، 40 سنتیں — دن 3* 🌟🍽️ آج کی پیاری سنت: کھانے کے مسنون آدابرسول اللہ ﷺ نے ایک بچے کو کھانے کے آداب سکھاتے ہوئے...
08/09/2026

🌿 🌟 *40 دن، 40 سنتیں — دن 3* 🌟
🍽️ آج کی پیاری سنت: کھانے کے مسنون آداب
رسول اللہ ﷺ نے ایک بچے کو کھانے کے آداب سکھاتے ہوئے فرمایا:

«يَا غُلَامُ، سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ»
*"اے بچے! اللہ کا نام لو، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔"*
📖 صحیح البخاری، صحیح مسلم

🎯 آج کا چیلنج:
آج ہر کھانے سے پہلے بسم اللہ کہیں، دائیں ہاتھ سے اور اپنے سامنے سے کھائیں، اور کھانے کے بعد الحمدللہ کہیں۔ 🌸

یاد رہے!
پچھلے دونوں دنوں کی سنتیں بھی جاری رکھنی ہیں:
🦷 مسواک + 👋 سلام کو عام کرنا
اور آج سے کھانے کے مسنون آداب بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

❤️ سنت صرف جاننی نہیں، اپنانی ہے!

#40دن40سنتیں #دن3 #کھانےکےآداب

*40 دن، 40 سنتیں — دن 2* ✨آج کی پیاری سنت: سلام کو عام کرنارسول اللہ ﷺ نے فرمایا:«أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ»*"آپس م...
07/09/2026

*40 دن، 40 سنتیں — دن 2*
✨آج کی پیاری سنت: سلام کو عام کرنا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ»
*"آپس میں سلام کو عام کرو۔"*
(📖 صحیح مسلم)

*🎯 آج کا چیلنج:*
آج ہر مسلمان سے سلام میں پہل کریں اور کوشش کریں کہ مکمل سلام کہیں:

*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

* یاد رہے!*
کل کی سنت مسواک کو آج بھی جاری رکھنا ہے۔
آج کی نئی سنت سلام کو صرف خود نہیں اپنانا، بلکہ اپنے گھر، دوستوں اور معاشرے میں بھی عام کرنا ہے، ان شاءاللہ تعالیٰ۔
*سنت صرف جاننی نہیں، اپنانی ہے!*
#40دن40سنتیں #دن2

🌿 🌟 *40 دن، 40 سنتیں — دن* 1 🌟🦷 آج کی پیاری سنت: *مسواک کرنا* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:«السِّوَاكُ مطْهَرَةٌ لِلْفَمِ، مَرْ...
04/09/2026

🌿 🌟 *40 دن، 40 سنتیں — دن* 1 🌟

🦷 آج کی پیاری سنت: *مسواک کرنا*

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«السِّوَاكُ مطْهَرَةٌ لِلْفَمِ، مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ»
*"مسواک منہ کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ ہے۔"*
📖 سنن النسائي

🎯 آج کا چیلنج:
آج کم از کم ایک مرتبہ مسواک کریں اور اسے اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے کا عزم کریں۔

❤️ سنت صرف جاننی نہیں، اپنانی ہے!

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سنتوں سے محبت اور ان پر عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔

04/09/2026

*🌿 🌟 40 دن، 40 سنتیں 🌟*
پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنتیں

صرف جاننے کے لیے نہیں، زندگی میں اپنانے کے لیے! ❤️
نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔
آئیے آج سے شروع کریں ایک خوبصورت 40 روزہ عملی سفر:
📅 40 دن
🌿 40 سنتیں
🤲 روزانہ ایک سنت — اور اس پر عمل!

سنت سیکھیں ✨ عمل کریں ✨ زندگی کا حصہ بنائیں
🌸 آئیے! اپنی زندگی کو سنتِ نبوی ﷺ سے سنوارتے ہیں۔

🌹 قرآنِ کریم کی ایک عظیم نصیحت 🌹﴿وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ﴾ترجمہ:"ہر ایسے شخص کے لیے ہلاکت ہے جو عیب نکالنے وال...
03/09/2026

🌹 قرآنِ کریم کی ایک عظیم نصیحت 🌹

﴿وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ﴾
ترجمہ:
"ہر ایسے شخص کے لیے ہلاکت ہے جو عیب نکالنے والا، طعنہ دینے والا ہے۔"
(سورۃ الہمزۃ: 1)
📖 تشریح:
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو سخت وعید سنائی ہے جو دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں، ان کا مذاق اڑاتے ہیں، طعنے دیتے ہیں، برائیاں بیان کرتے ہیں اور لوگوں کی غیر موجودگی میں ان کی غیبت کرتے ہیں۔
اکثر انسان اپنے عیب دیکھنے کے بجائے دوسروں کی کمزوریاں تلاش کرتا رہتا ہے۔ کبھی زبان سے کسی کی برائی کرتا ہے، کبھی اشاروں اور چہروں کے ذریعے کسی کو حقیر سمجھاتا ہے، اور کبھی محفل میں کسی کی عزت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ قرآن ہمیں متنبہ کرتا ہے کہ کسی مسلمان کی عزت سے کھیلنا معمولی بات نہیں۔
ہمیں چاہیے کہ دوسروں کے عیب تلاش کرنے کے بجائے اپنے عیب تلاش کریں اور اپنی اصلاح کریں۔
اگر کسی بھائی کی کوئی خامی نظر آئے تو اس کی عزت اچھالنے کے بجائے خیرخواہی اور نرمی سے اصلاح کی کوشش کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں غیبت، چغلی، طعنہ زنی، عیب جوئی اور دوسروں کی تحقیر سے محفوظ فرمائے، اور ہمیں اپنی اصلاح کرنے والا بنائے۔ آمین۔ 🤲

03/09/2026

اے میرے اللہ!
میں یہ نہیں ڈھونڈتی کہ میری دعا کب قبول ہوگی،
اور نہ یہ سوچتی ہوں کہ کس طرح قبول ہوگی۔

میرے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ میں نے تیرے دروازے پر دستک دے دی ہے،
اور میرا یقین ہی میرے لیے کافی ہے کہ تیرا میرے لیے کیا ہوا انتخاب، میرے اپنے انتخاب سے کہیں زیادہ مہربان اور بہتر ہے۔

اے اللہ! مجھے تیرے فیصلوں پر ایسا ہی یقین عطا فرما کہ میں اپنی خواہش سے زیادہ تیری حکمت پر بھروسا رکھوں۔ 🤍
Highlights

17/05/2026

*ذوالحجہ کے پہلے 10 دن کیسے گزاریں؟* 🌙✨

نبی ﷺ نے فرمایا: *"اللہ کو کوئی دن ان 10 دنوں کے عمل سے زیادہ محبوب نہیں"*
یہ سیل ہے نیکیوں کی... لوٹ لیں
*1. نیت کرلیں ابھی*

سب سے پہلے دل میں پکا ارادہ: *"یا اللہ، اس سال ذوالحجہ ضائع نہیں ہونے دوں گی"*
نیت سے ہی اجر شروع ہو جاتا ہے

*2. روزے رکھیں، خاص کر 9 ذوالحجہ کا*

*1 سے 9 ذوالحجہ:* جس سے ہو سکے روزہ رکھے۔
*9 ذوالحجہ یعنی یومِ عرفہ:* اس کا روزہ *2 سال کے گناہوں کا کفارہ* ہے۔ پچھلے سال + اگلے سال۔🌸

*3. تکبیرات پڑھتے رہیں*

*اللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، اللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلِلّٰهِ الْحَمْدُ*

*4. نماز + قرآن + ذکر*

*نماز:* 5 وقت باجماعت + تہجد اور دیگر نوافل کی کوشش
*قرآن:* روز 1 پارہ = 10 دن میں 10 پارے = تہائی قرآن مکمل
یا ہو سکے تو ایک قرآن مکمل کرلیں
*ذکر:* صبح شام 100 بار *سبحان الله، الحمد لله، لا إله إلا الله، الله أكبر*
*5. صدقہ اور نیکی*

ان 10 دنوں کا صدقہ عام دنوں کے ہزار صدقے پر بھاری ہے۔
*6. توبہ اور استغفار*

عرفہ کا دن = دعاؤں کی قبولیت کا دن
زیادہ سے زیادہ دعاؤں کا اہتمام کریں

*8. گناہوں سے بچیں*

یہ حرمت والے دن ہیں۔ جھوٹ، غیبت، گانے، فلمیں حرام تعلق سب چھوڑ دیں... 10 دن کے لیے بلکل چھٹی۔
جس طرح رمضان میں پرہیز کرتے ہو، ویسے ہی کرو۔
نیکی کا اجر ڈبل، گناہ کا وبال بھی ڈبل۔
ابھی سے ان دس دنوں کو خاص بنانے کی کوشش میں لگ جائیں 🤌✨

04/05/2026

𝐂𝐨𝐧𝐧𝐞𝐜𝐭 𝘆𝗼𝘂𝗿 𝐊𝐢𝐝𝐬 & 𝘆𝗼𝘂𝗿𝘀𝗲𝗹𝗳 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐐𝐮𝐫'𝐚𝐧 📖 𝐚𝐧𝐝 𝐈𝐬𝐥𝐚𝐦 𝐚𝐧𝐝 𝐋𝐞𝐚𝐫𝐧 𝐐𝐮𝐫𝐚𝐧𝐢𝐜 𝐂𝐨𝐮𝐫𝐬𝐞𝐬 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐐𝐮𝐚𝐥𝐢𝐟𝐢𝐞𝐝 𝐓𝐮𝐭𝐨𝐫𝐬.💞
✅ We are offering the Following Courses:
☑ Basic Qaidah Course
☑ Tajweed Course
☑ Recitation
☑ Memorization of Qur'an Course
☑ Translation and Interpretation
☑ Masnoon Duaa & Azkaar
✅ Facilities for our online students:
☑ urdu & English Qur'an Tutors
☑ Quran Classes for Adults & Kids
☑ Flexible Timings 24/7
☑ Female & Male Quran Teachers
☑ 1to1 Class on Skype or Zoom
Join today and Get Three Days Demo Class

20/03/2026

*اے اللہ!*
رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے اور ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمارے روزے، عبادات، اور تمام نیک اعمال کو قبول فرما۔ جو دعائیں دل میں ہیں، انہیں اپنی رحمت سے پوری فرما۔ ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہمیں ہدایت، برکت اور بے حساب رزق عطا فرما۔ جو بیمار ہیں، انہیں شفا دے، جو مشکلات میں ہیں، ان کے راستے آسان کر دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
゚

Address

Islamabad

Telephone

+923325163925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Noor Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al Noor Online Quran Academy:

Shortcuts

Share