02/10/2025
Online Quranic Educations Institute
Online Holy Qura'n Academy is a traditional madressah in a hi-tech, state of the art facility. Assalamo Alaikum!
We are teaching online Qurane Pak with Tajweed, Pronounciation, Qira't, Tafseer, Translation and Memorization along with Arabic Language courses. We have well educated, experienced and professional Teachers who are just not Qari but they are Aalim, Hafiz and Muftis as well. We use commercial paid software for screen sharing and meetings as they have crystal clear voice quality as compared to the
02/10/2025
شروع اللّٰه کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ھے
وَ لَقَدۡ ضَرَبۡنَا لِلنَّاسِ فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّہُمۡ یَتَذَکَّرُوۡنَ ﴿ۚ۲۷﴾
اور بلاشبہ یقیناً ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر قسم کی مثالیں بیان کی ہیں کہ تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
(سورۂ الزمر # 27)
حضور ﷺ نے فرمایا !!
جب مؤمن کوئی گناہ کرتا ھے تو اس کے دِل پر ایک سیاہ نکتہ لگ جاتا ھے
اگر وہ توبہ استغفار کرے اور اُس عمل سے رُک جائے تو
اُس کا دِل صاف کردیا جاتا ھے ۔
(ابن ماجہ:4244)
*شروع اللّٰه کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ھے *
*یہودیوں سے لڑائی ہونے کا بیان۔*
*🔹رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا (ایک دور آئے گا جب) تم یہودیوں سے جنگ کرو گے۔ (اور وہ شکست کھا کر بھاگتے پھریں گے) کوئی یہودی اگر پتھر کے پیچھے چھپ جائے گا تو وہ پتھر بھی بول اٹھے گا کہ اے اللہ کے بندے! یہ یہودی میرے پیچھے چھپا بیٹھا ہے اسے قتل کر ڈال۔🔹*
*📗(« صحیح بخاری -2925»*)
شروع اللّٰه کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ھے
وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِيَدِكَ الْخَيْـرُ ۖ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىْءٍقدیر۔
"جسے تو چاہتا ھے عزت دیتا ھے اور جسے تو چاہے ذلیل کرتا ھے، سب خوبی تیرے ہاتھ میں ھے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ھے"۔ (سورۂ آل عمران # 26)
شروع اللّٰه کےنام سےجو بڑامہربان اور نہایت رحم والا ھے
اتَّقُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
اور للّٰــہ سـے ڈرتــے رھــو بیــشک اللّٰــہ کـا عــذاب سخـت ھـے۔
*شروع اللّٰه کےنام سےجو بڑامہربان اور نہایت رحم کرنے والا ھے*
وَ نَادٰۤى اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ اَصْحٰبَ النَّارِ اَنْ قَدْ وَجَدْنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقًّا فَهَلْ وَجَدْتُّمْ مَّا وَعَدَ رَبُّكُمْ حَقًّاؕ-قَالُوْا نَعَمْۚ-فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیْنَهُمْ اَنْ لَّعْنَةُ اللّٰه عَلَى الظّٰلِمِیْنَ(سورۃ اعراف)
اور جنتی جہنم والوں کو پکار کر کہیں گے کہ ہمارے رب نے جو ہم سے وعدہ فرمایا تھا ہم نے اسے سچا پایا تو کیا تم نے بھی اس وعدے کو سچا پایا جو تم سے تمہارے رب نے کیا تھا؟ وہ کہیں گے: ہاں ،
پھر ایک ندا دینے والا ان کے درمیان پکارے گا کہ ظالموں پر اللّٰہ کی لعنت ھو۔
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
جس نے قرآن پڑھا، اور اس کی تعلیم دی، اور اس پر عمل کیا، اُس کو قیامت کے دن نور کا تاج پہنایا جائے گا، جس کی روشنی سورج کی روشنی کی طرح ہوگی. اور اُس کے والدین کو دو لباس (حُلّے) پہنائے جائیں گے، جن کی قیمت پوری دنیا بھی نہیں ہوسکتی.
(المستدرک للحاكم 2086)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں (وقت پر) پڑھیں (فجر اور عصر) تو وہ جنت میں داخل ہوگا (صحیح بخاری574)
شروع اللّٰه کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ھے
رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّهيِّء لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے رب! ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر اور ہمارے لیے ہمارے معاملے میں بھلائی عطا فرماء
(سورة الكهف: 10)
رسول اللّٰہ ﷺنے فرمایا:
اگر انسان کے پاس مال کی دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری کا
خواہشمند ہوگا، اور انسان کا پیٹ (قبر کی )مٹی کے سوا اور کوئی چیز نہیں بھر سکتی اور اللّٰه توبہ کرنے والے کی توبہ قبول فرماتا ھے.
( صحیح البخاری: 6436)
28/06/2025
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیْم
قرآن میں اللّٰه تعالٰی کا فرمان ھے :
" تم میں سے ایک جماعت ایسی ھونی چاہیے ،
جو نیکی و بھلائی کی طرف بلائے
اور نیک کام کرنے کا حکم کرے اور بر ائی سے روکے "۔
(سورہ آل عمران:104)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
256, G 11/1
Islamabad