27/11/2017
📢ہماری نجات کے لئے کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم قیامت تک کے لئے کافی ہے
👈زمانے کی قسم درحقیقت انسان سخت خسارے میں ہے سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ایک دوسرے کو حق کی تلقین و صبر کی نصیحت کرتے رہے سورہ العصر
🌹اللہ تعالی نے اس سورہ میں فرما یاکہ انسان خسارے میں ہے ،،کیوں خسارے میں ہے ؟؟کیونکہ اس نے اپنے رب کے ساتھ شرک کیا اس رب کی بندگی میں مردہ ہستیوں کو شریک کیا کوئی مردہ ان کا داتا ،کوئی دستگیر اور کوئی مشکل کشا، کوئی حاجت روا تو کوئی بگڑی بنانے والا ہے۔
👈اے لوگوں ایمان لے آو اللہ پر جیسا کہ ایمان لانے کا حق ہے
🌹کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں صرف وہی داتا دستگیر غوث اور مشکل کشا حاجت روا ہے
👈پھر ایمان لے آو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جیسا کہ ایمان لانے کا حق ہے
🌹کہ وہ اللہ کے آخری نبی ہیں وہی ہمارے رہبر اور رہنما ہیں ۔
👈پس ان کی ہر بات لازم اور ہر سنت سندِ آخر ہے۔جبکہ ہر بدعت گمراہی ہے اور قابل نفرت ہے
🌹دنیا کی دلفریبیاں ہمیشہ نہیں رہے گی
👈جوانی کی یہ بہاریں سدا ساتھ نہیں دیں گی
👈ایک وقت آئے گا جب اٹھتے ہوئے یہ ہاتھ ڈھلک جائیں گے
👈یہ چمکتی آنکھیں پتھرا کر چڑھنے لگیں گی
📚اس وقت یہ ڈگریاں وسر ٹیفکیٹس یہ دوست و احباب کام نہ آئیں گے
👈جن رشتے داروں کی محبت میں اللہ تعالی کی حق اور سچ بات نہیں بتا رہے کہ کہیں اللہ کے حکم بتائے تو وہ ناراض نہ ہو جائیں،
اللہ کے حکم کہ مردہ ہستی نہیں سنتی غیر اللہ کی نذرونیاز حرام ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم حاضرو ناظر نہیں نہ ہی مدینے والی قبر میں زندہ ہیں فرقہ بنانا اس میں شامل ہونا شرک ہے دین کو دوکانداری نہیں بنانا
👈اگر ہم اللہ کی توحید سمجھنے کے بعد بھی حق بات لوگوں رشتے داروں تک نہیں پہچائیں گے تو پھر ہمارا کیا انجام ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈 ان کے غیر شرعی رسموں کو چھوڑنا ہوگا اپنے رب کو راضی کرنا ہے لوگوں کو نہیں
🌹دنیا کی رسوائی اور آخرت سے بچنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ ایمان لے آؤ اللہ کے حکموں پر اور پیارے نبی ص کی بتائی ہوئی باتوں پر
👈ہمارا کسی بھی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہم صرف اور صرف مومن ومسلم ہیں کفروشرک سے بھری زمین پر الہ واحد کا کلمہ سر بلند کرنے کے متمنی
👈کفروشرک کو مٹانے اور
توحید خالص پھیلانے کے لئے اللہ تعالی کی حق اور سچ دعوت لوگوں تک پہنچائیں ۔۔۔۔
🌹 اللہ تعالی ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے