31/03/2026
ایک عام آدمی اور کامیاب آدمی میں کیا فرق ہوتا ہے ؟ آخرہ کونسی خصوصیات ہیں جو عظیم لوگوں میں پائی جاتیں ہیں؟ کامیابی کا راز کیا ہے ؟ زندگی میں آگے کیسے پڑھنا ہے ؟ اپنے آپ کو کیسے مضبوط کرنا ہے ؟ یہ تمام تفصیلات اِس کتاب کا موضوع ہیںـ
سرزندگی کیا ہے ؟ زندگی فقط وقت ہےـ کامیاب لوگ اپنے اوقات کا بھر پور استعمال کرتے ہیںـ وہ اُن چیزوں پر فوکس کرتے ہیں جن پر باقی توجہ دینا گوارا نہیں کرتے-
کامیاب لوگ مشکل ترین ٹاسک کو پکڑ لیتے ہیں ۔ اُسی پر اپنی جان کھپا دیتے ہیں ۔ یادرکھیے گا وقت اور انرجی ہر ایک کے پاس محدود ہوتا ہے ۔ آپ کس کام پر اپنی توجہ صرف کر رہے ہیں؟یہ بہت معنی رکھتا ہے۔ کامیاب لوگ غیر ضروری کام دوسروں کو سونپ دیتے ہیں۔ انہیں نظر انداز کردیتے ہیں۔ اس چیز کی پہچان کہ میں کونسا کام بہترین انداز میں سرانجام دے سکتا ہوں اور پھر اس کے بعد اپنی ساری توانائیاں اُس کام پر لگا دینا -یہی ہے کامیابی کا رازٗاب ہم چند ایسی گائیڈ لائنز کا ذکر کرتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی کار کردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں اور کم وقت میں زیادہ کام کر سکتے ہیں۔
01.آپ نے جو کام بھی کرنا ہے وہ لکھ لیں۔ یاد رکھیے گا ہر کونی پلا ننگ کرتا ہے مگر صرف 3 افراد ہی اپنے ٹارگٹس کو لکھتے ہیں اور وہ اپنی صلاحیت کے لوگوں سے10-5 گنا زیادہ کامیاب ہوتے ہیں ـاگر آپ ہر کام کی پلاننگ کر لیتے ہیں تو پلاننگ میں صرف کیا گیا ایک گھنٹہ کاموں کی انجام دہی میں آپ کے 12-10 گھنٹے بچائے گاـ
2.کسی بھی کام کو سرانجام دیتے ہوئے یہ سوچیں کہ اس کا مستقبل پر کیا اثر ہوگا ۔ یہ چیز آپ کو استقامت کے ساتھ اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دے گی.
3.ہر کام کرنے کا نہیں ہوتا" نہ "کہنا سیکھیں ۔ اپنے وقت کی قدر کریں ۔ اگر آپ غیر ضروری چیزوں پر وقت صرف کریں گے تو آپ کے ضروری کام رہ جائیں گے
4.کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے تمام ٹولنزٗ سٹڈی میٹریلٗ رپورٹسٗ ُپاس ورڈٗپانی کی بوتل اور ورک مٹیریل اپنے ہاتھ کی دسترس میں رکھیں تاکہ آپ کوباربار اٹھنا نہ پڑے اور آپ کام ختم کرکے ہی سکھ کا سانس لیں۔
05.پر فیکشن اور کوالٹی کے چکر میں نہ پڑیں ٗکام سٹارٹ کر دیں ۔ رفتہ رفتہ معیار بہتر ہو جائے گا ـ
06.پاکستان میں ہر شخص اوسطاً 4 گھنٹے مو بائل فون استعمال کرنا ہے۔ یہ سال میں تقریباً 60 دن بنتے ہیں یعنی دو مہنیے ۔ موبائل کے غلام نہ نہیں۔ اگر اس سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تو چھوڑدیںٗ آپ کی زندگی میں کافی خیر و برکت آجائے گی۔
07. دنیا میں صرف 2 لوگ بغیر کسی سپر وائزر کے کام کر سکتے ہیں۔ انہیں لیڈر کہا جاتا ہےٗ کام کریں ۔سیلف سٹارٹ بنیں ٗ دھکا سٹارٹ نہ بنیں
31/03/2026
17/09/2024