16/04/2026
**پاکستان جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھے گا**
▪️ **ایران بھی ہمہ جہت دفاع کے لیے تیار ہے**
🔹 پاکستان کے آرمی چیف نے قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء کے کمانڈر سے ملاقات میں جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات اور تہران میں ہونے والی اپنی مذاکراتی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور ان کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
🔹 سرلشکر عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اس ملاقات کے دوران، ایران کے خلاف مسلط کردہ دوسری اور تیسری جنگ کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی حمایتی پالیسیوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی جانب سے جارحیت کا آغاز عوام اور بالخصوص مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت کے بارے میں غلط اندازے کا نتیجہ تھا۔
🔹 قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء کے کمانڈر نے عوام کی بھرپور شرکت اور مسلح افواج کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس جنگ میں استعمال ہونے والا تمام سازوسامان ایران کے نوجوانوں کا تیار کردہ مقامی (بومی) تھا، اور آج کسی کو شک نہیں کہ اگر دشمن نے کوئی شرارت کی تو مسلح افواج مکمل دفاع کے لیے تیار ہیں۔
---
TikTok · %$¥€D Check out %$¥€D’s video.
03/04/2025
07/01/2025
09/04/2024
09/04/2024
24/05/2023
23/03/2023
23/03/2023