Federal Board of Intermediate and Secondary Education

Federal Board of Intermediate and Secondary Education This is the Official page of Federal Board of Intermediate and Secondary Education (FBISE), Islamabad, PAKISTAN

FBISE is empowered with administrative and financial authority to organize, regulate, develop and control Intermediate and Secondary Education in general and conduct examinations in the institutions affiliated with it. Jurisdiction of the Federal Board includes:-

-Islamabad Capital Territory
-All over Pakistan (Cantonments and Garrisons)
-Federally Administered Northern Areas
-Overseas

Role and responsibilities:-

Affiliate institutions imparting SSC and HSSC education within Pakistan and abroad.
-Prescribe courses of instructions for SSC and HSSC
-Ensure provision of requisite facilities in the affiliated institutions
-Hold exams, appoint examiners and supervisory staff
-Institute measures to promote physical well being of students
-Conduct additional Examinations:
_Allama Iqbal Gold Medal Competitive
_Diploma in Education

11/09/2026

One Day Awareness Session on Dyslexia
Video Report:

فیڈرل بورڈ میں ڈسلیکسیا سے آگاہی کے لیے ایک روزہ سیشن کا انعقادفیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، اسلام آباد...
11/09/2026

فیڈرل بورڈ میں ڈسلیکسیا سے آگاہی کے لیے ایک روزہ سیشن کا انعقاد

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ڈسلیکسیا سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک روزہ سیشن منعقد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کو ڈسلیکسیا کے حامل بچوں کی تعلیمی ضروریات، مشکلات اور مؤثر معاونت کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔

ڈائریکٹر ٹیسٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ رجسٹریشن، مرزا علی نے معزز مہمانوں اور شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسلیکسیا ذہانت یا صلاحیت کی کمی نہیں، بلکہ سیکھنے کا ایک مختلف انداز ہے، جسے مناسب توجہ، معاونت اور حوصلہ افزائی کے ذریعے بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔

کنٹرولر ٹیسٹ ایڈمنسٹریشن اینڈ او ڈبلیو سی، محترمہ طاہرہ فاطمہ نے خصوصی تعلیمی ضروریات رکھنے والے بچوں کے لیے فیڈرل بورڈ کی جانب سے فراہم کی جانے والی موجودہ امتحانی سہولیات اور معاون طریقۂ کار سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے امتحانی نظام کو مزید جامع، منصفانہ اور طلبہ دوست بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ کی جاری کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر حنا نور، اسسٹنٹ پروفیسر اور انچارج شعبۂ خصوصی تعلیم، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، نے ڈسلیکسیا کی جلد تشخیص (Early Identification) کی اہمیت واضح کی۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت شناخت، والدین اور اساتذہ کی مناسب رہنمائی اور انفرادی تعلیمی معاونت کے ذریعے ایسے بچوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

خصوصی تعلیم کی ماہر اور اسپیچ تھراپسٹ ڈاکٹر فرح رحمان نے جامع تدریسی طریقوں (Inclusive Classroom Practices)، شمولیتی تدریسی سرگرمیوں اور ڈسلیکسیا کے حامل بچوں کے لیے معاون تعلیمی ماحول کی تشکیل پر گفتگو کی۔ انہوں نے اساتذہ کو مختلف عملی طریقوں سے آگاہ کیا جن کے ذریعے ایسے بچوں کی کلاس روم میں مؤثر شرکت، اعتماد اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

سیشن کے دوران شرکا نے ڈسلیکسیا کی جلد پہچان، جامع کلاس روم طریقوں، شمولیتی سرگرمیوں اور بچوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق تدریسی حکمتِ عملی اختیار کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا۔

تقریب میں نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری محمد نعمان ہارل نے انجام دیے۔ تکنیکی معاونت جناب اویس قرنی نے فراہم کی، جبکہ میڈیا کوریج اور معاونت میں میڈیا ٹیم کے ارکان جناب عبدالقدیر اور جناب عمران رسول شامل تھے۔

سیشن کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ڈسلیکسیا کے حامل بچوں کو سمجھنے، قبول کرنے اور انہیں یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور والدین کے مابین مؤثر تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

WhatsApp Channel :
https://whatsapp.com/channel/0029Va87aLVGzzKLmNwqTb3k

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2026 کے جماعتِ گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات ک...
09/09/2026

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2026 کے جماعتِ گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 65.31% جبکہ بارہویں جماعت میں پاسنگ پرسنٹیج 85.95% رہی۔
انٹرمیڈیٹ کے میڈیکل گروپ میں آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز 208 ہمایوں روڈ راولپنڈی کینٹ کی طالبہ عمارہ اظہر نے 1079 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا محمد جہانزیب نے 1078 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج گوجرانوالہ کینٹ کی سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ میں آرمی پبلک سکول اینڈ کارلج گرلز پاسبان راولپنڈی کی رامین ارجمند نے 1075 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج گوجرانوالہ کینٹ کی زینب سمیع نے 1076 نمبر کے ساتھ دوسری، کیپس کالج واہ کینٹ کیمپس جی ٹی روڈ واہ کینٹ کی انساء فاطمہ نے 1068 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس جنرل گروپ میں پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا اسلام آباد کے عبداللہ اظہر نے 1063 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ڈیفنس فورسز پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی کینٹ کےحیان اظہر نے 1059 نمبر کے ساتھ دوسری، جبکہ پنجاب کالج گروپ آف کالجز ہل کیمپس ایچ۔الیون۔ فور ۔ اسلام آباد کی ہادیہ ذکریہ نے 1056 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں HCCS ایجوکیشنل سسٹم گرلز کیمپس ڈھوک مستقیم روڈ راولپنڈی کی اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر لے کر پہلی،جبکہ HCCS ایجوکیشنل سسٹم گرلز کیمپس ڈھوک مستقیم روڈ راولپنڈی کی عائذہ افضل نے1047 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج جناح کیمپس اسلام آباد کی آمنہ آصف نے نے 1046 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومنٹیز گروپ میں آرمی پبلک ڈگر ی کالج ملیر کینٹ کراچی کی ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز F-6/2 اسلام آباد کی آمنہ اظہر نے 1003 نمبر لے کر دوسری جبکہ IMCB H-9 اسلام آباد کے راجہ یحیٰی بن فاضل نے 1002 اور F.G DEGREE COLLEGE عزیز بھٹی روڈ لاہور کینٹ کے عمیر رضا نے 1002 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشنز حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے مہمانِ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو امتحانی نظام کے بارے میں بریف کیا اور پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی ہونہار بچے اپنا مقام رکھتے ہیں۔
میں کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آج کی تعلیم کی بڑی ضرورت ہنر کا حاصل کرنا ہےپاکستان کے اٹھارہ کروڑ جوان ہماری ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کو مستقبل میں ملک کی بہتری کے لیے محنت جاری رکھنے کی تلقین کی ۔چیئرمین اور ان کی ٹیم نے جس طرح امتحانات، انسپیکشن اور مارکرز کے انتخاب میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ آج کے اصل مہمان خصوصی ہمارے طلبہ ہیں، خصوصاً وہ جنہوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہ دن ان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے۔"

09/09/2026

HSSC 1ST ANNUAL RESULT 2026 (PART I & II)

یومِ دفاع پاکستان  6 ستمبریومِ دفاع پاکستان ہمیں اپنی مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں، بہادری اور وطن س...
06/09/2026

یومِ دفاع پاکستان 6 ستمبر

یومِ دفاع پاکستان ہمیں اپنی مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کی بے مثال قربانیوں، بہادری اور وطن سے لازوال محبت کی یاد دلاتا ہے۔

اس قومی دن کے موقع پر وفاقی تعلیمی بورڈ، اسلام آباد وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

آئیے عہد کریں کہ ہم اتحاد، نظم و ضبط، علم اور ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان زندہ باد

𝗙𝗕𝗜𝗦𝗘 𝗦𝗦𝗖 𝟮𝗻𝗱 𝗔𝗻𝗻𝘂𝗮𝗹 𝗘𝘅𝗮𝗺𝗶𝗻𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝟮𝟬𝟮𝟲   𝗗𝗮𝘁𝗲 𝗦𝗵𝗲𝗲𝘁Federal Board of Intermediate & Secondary Education (FBISE), Islamabad...
02/09/2026

𝗙𝗕𝗜𝗦𝗘 𝗦𝗦𝗖 𝟮𝗻𝗱 𝗔𝗻𝗻𝘂𝗮𝗹 𝗘𝘅𝗮𝗺𝗶𝗻𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝟮𝟬𝟮𝟲 𝗗𝗮𝘁𝗲 𝗦𝗵𝗲𝗲𝘁

Federal Board of Intermediate & Secondary Education (FBISE), Islamabad has officially announced the Date Sheet for SSC Part-I & Part-II 2nd Annual Examination 2026

Examinations Commence: Thursday, 24 September 2026
Reporting/Attendance: 02:00 PM
Paper Timing: 02:30 PM – 05:30 PM

The date sheet includes papers for SSC Part-I & Part-II, along with Practical Based Assessment (PBA) examinations and other applicable subjects.

For complete date sheet and further details, visit the link
https://fbise.edu.pk/fbise_datesheets.php

𝗡𝗔𝗗𝗥𝗔 𝗮𝗻𝗱 𝗙𝗕𝗜𝗦𝗘 𝗦𝗶𝗴𝗻 𝗔𝗴𝗿𝗲𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁 𝘁𝗼 𝗜𝗻𝘁𝗲𝗴𝗿𝗮𝘁𝗲 𝗦𝘁𝘂𝗱𝗲𝗻𝘁 𝗥𝗲𝗴𝗶𝘀𝘁𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗖𝗲𝗿𝘁𝗶𝗳𝗶𝗰𝗮𝘁𝗲𝘀 𝗦𝘆𝘀𝘁𝗲𝗺𝗧𝗵𝗲 𝗡𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗗𝗮𝘁𝗮𝗯𝗮𝘀...
01/09/2026

𝗡𝗔𝗗𝗥𝗔 𝗮𝗻𝗱 𝗙𝗕𝗜𝗦𝗘 𝗦𝗶𝗴𝗻 𝗔𝗴𝗿𝗲𝗲𝗺𝗲𝗻𝘁 𝘁𝗼 𝗜𝗻𝘁𝗲𝗴𝗿𝗮𝘁𝗲 𝗦𝘁𝘂𝗱𝗲𝗻𝘁 𝗥𝗲𝗴𝗶𝘀𝘁𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗮𝗻𝗱 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗖𝗲𝗿𝘁𝗶𝗳𝗶𝗰𝗮𝘁𝗲𝘀 𝗦𝘆𝘀𝘁𝗲𝗺

𝗧𝗵𝗲 𝗡𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗗𝗮𝘁𝗮𝗯𝗮𝘀𝗲 𝗮𝗻𝗱 𝗥𝗲𝗴𝗶𝘀𝘁𝗿𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗔𝘂𝘁𝗵𝗼𝗿𝗶𝘁𝘆 (𝗡𝗔𝗗𝗥𝗔) and the 𝗙𝗲𝗱𝗲𝗿𝗮𝗹 𝗕𝗼𝗮𝗿𝗱 𝗼𝗳 𝗜𝗻𝘁𝗲𝗿𝗺𝗲𝗱𝗶𝗮𝘁𝗲 𝗮𝗻𝗱 𝗦𝗲𝗰𝗼𝗻𝗱𝗮𝗿𝘆 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 (𝗙𝗕𝗜𝗦𝗘) have signed an agreement to integrate the student registration system for Matriculation and Intermediate examinations.
Under the agreement, a mutual data-exchange mechanism has been established. This will enable NADRA to provide FBISE with key student details directly from its registry, including full name, father's name, and date of birth. The initiative aims to minimise data discrepancies and errors during student registration, whilst enhancing administrative efficiency through the issuance of accurate and verifiable academic credentials.
The partnership also includes the development of a secure Digital Wallet, allowing students to access, store, and digitally share their educational certificates.
This collaboration forms part of NADRA's broader initiative to integrate national identity system and educational records. Under this programme, NADRA is progressively working to streamline digital data-sharing across secondary and higher secondary education boards, universities, and the Higher Education Commission (HEC) nationwide.
The signing ceremony took place today at the NADRA Headquarters in Islamabad, attended by the Chairman of FBISE, Dr Ikram Ali Malik, and the Chairman of NADRA.

31/08/2026

73rd E-kachehri live from FBISE

Address

FBISE, H-8/4
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 09:00 - 12:30
14:00 - 00:30

Telephone

+92519269555

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Federal Board of Intermediate and Secondary Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Federal Board of Intermediate and Secondary Education:

Shortcuts

Share