QuranVerse Online Academy

QuranVerse Online Academy

Share

QuranVerse online academy
گھر بیٹھے اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دلوانے کے لیے رابطہ فرمائے شکریہ

11/09/2024
27/04/2024

والدین اللہ پاک کا عظیم نعمت
میرا کسی بات پر اپنے والد سے کچھ ایسا اختلاف ہوا کہ ہماری آوازیں ہی اونچی ہو گئیں ۔۔
میرے ہاتھ میں کچھ درسی کاغذات تھے ،
جو میں نے غصے میں ان کے سامنے میز پر پٹخے اور دروازہ دھڑام سے بند کرتے ہوئے اپنے کمرے میں آ گیا ۔۔
بستر پر گر کر ،
ہونے والی اس بحث پر ایسا دماغ الجھا کہ نیند ہی اڑ گئی ،
صبح کام پہ گیا تو بھی دماغ کل والے واقعے پر اٹکا رہا ۔۔ ندامت اور خجالت کے مارے دوپہر تک صبر جواب دے گیا ۔۔ میں نے موبائل نکالا اور اپنے اباجی کو یوں پیغام بھیجا ۔۔
" میں نے کہاوت سن رکھی ہے کہ پاؤں کا تلوہ پاؤں کے اوپر کے حصے سے زیادہ نرم ہوتا ہے ، گھر آ رہا ہوں ، قدم بوسی کرنے دیجیئے گا تاکہ کہاوت کی تصدیق ہو سکے"
میں جب گھر پہنچا تو ابا جی صحن میں کھڑے میرا ہی انتظار کر رہے تھے ، اپنی نمناک آنکھوں سے مجھے گلے سے لگایا اور کہا:
"قدم بوسی کی تو میں تمہیں اجازت نہیں دیتا ،
تاہم کہاوت بالکل سچی ہے کیونکہ جب تم چھوٹے سے تھے تو میں خود جب تمہارے پاوں چوما کرتا تھا تو مجھے پاؤں کے تلوے اوپر والے حصے سے زیادہ نرم لگا کرتے تھے"
یہ سن کر رونے کی اب میری باری تھی.....

25/04/2024

مال موت تک اولا قبر تک اعمال حشر تک ہاں جو نیک اولا آپ دنیا میں چھوڑ کر جائے گے وہ بھی صدقہ جاریہ ہوگا اسکا ثواب آپ کو پہنچے گا

21/04/2024

اصلاح نفس کے چار اصول ہیں۔
1- " مشارطہ"۔
اپنے نفس کے ساتھ شرط لگانا، کہ " گناہ " نہیں کرنا۔
2- " مراقبہ "۔
اپنے اعمال کے بارے میں یہ سوچنا کہ کوئی " گناہ " تو نہیں کیا۔
3- " محاسبہ "۔
اپنے اعمال کا حساب کرنا کہ کتنے " گناہ " کیے اور کتنی " نیکیاں "۔
4- " مواخذہ "۔
کہ نفس نے دن میں جو "نافرمانیاں" کی ہیں، اس کو ان کی سزا دینا۔۔۔ اور وہ سزا یہ ہے کہ اس پر "عبادت" کا بوجھ ڈالیں۔۔۔ سردی اور نیند کے باوجود تہجد کی نماز کی عادت ڈالیں، یہ ہی وہ نماز ہے جس سے اللّٰه عزوجل کا قرب ملنے کے ساتھ ساتھ سب دکھ، تکالیف اور پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔
"تہجد" کی نماز کی عادت کے ساتھ اگر کوئی اپنا تزکیۂ نفس چاہتا ہے تو وہ تین باتوں کو اپنی عادت بنا لیں۔
✨ نعمت پر شکر ادا کرنا۔
✨ تکلیف پر صبر کرنا۔
✨ اور گناہوں پر توبہ کرنا۔
شرطیہ کامیاب ہو جاںٔیں گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Islamabad