26/03/2026
S S Online Quran Tutor
ONLINE QURAN CLASSES
26/03/2026
ایک بوڑھی عورت مسجد کے سامنے بھیک مانگتی تھی۔
ایک شخص نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا کوئی بیٹا کمانے کے قابل نہیں ہے ؟
تو اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ھے تو پھر آپ یہاں کیوں بھیک مانگ رہی ہیں؟
بوڑھی عورت نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔
میرا بیٹا نوکری کے لئے بیرون ملک گیا ہے۔ جاتے ہوئے اخراجات کے لئے مجھے کچھ رقم دے کر گیا تھا ،
وہ خرچ ہوگئی ہے ،
اسی وجہ سے میں بھیک مانگ رہی ہوں۔
اس شخص نے پوچھا - کیا آپ کا بیٹا آپ کو کچھ نہیں بھیجتا ہے؟
بوڑھی عورت نے کہا - میرا بیٹا ہر ماہ رنگا رنگ کاغذ بھیجتا ہے جسے میں گھر میں دیوار پر چپکا کر رکھتی ہوں۔
وہ شخص اس کے گھر گیا اور دیکھا کہ دیوار پر بینک کے 60 ڈرافٹ چسپاں کردیئے گئے ہیں۔
ہر ڈرافٹ 50،000 روپے کا تھا۔
تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے ، وہ عورت نہیں جانتی تھی کہ اس کے پاس کتنی دولت ہے۔
اس شخص نے اسے ڈرافٹ کی اہمیت سمجھا دی تو وہ عورت بہت خوش بھی ہوئی اور حیران بھی ہوئی اور پریشان بھی ہوئی کہ دولت ہوتے ہوئے بھی وہ بھیک مانگتی رہی ہے.
ہماری حالت بھی اس بوڑھی عورت کی طرح ہے
ہمارے پاس قرآن ہے اور ہم اسے اپنے منہ سے چومتے اور ماتھے پر لگا کر اپنے گھر میں رکھتے ہیں
لیکن ہم اس کا فائدہ صرف اس صورت میں اٹھاسکیں گے جب ہم اسے پڑھیں گے،
اس کے معنیٰ اور تفسیر کو سمجھیں گے اور اس کو اپنی عملی زندگی میں لے آئیں گے۔
تب ہی ان شاءاللہ ہماری دنیا اور اس کے بعد کی زندگی دونوں بہتر ہوگی۔
بہت بڑا خزانہ ہمارے پاس موجود ہے لیکن ہماری جہالت کی وجہ سے اس میں چھپے انعامات سے آج ہم سب محروم ہیں،
اللہ پاک ہم سب کو قرآن پاک کی عظمت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین ۔
26/05/2022
بچہ بڑا ہو کر سمجھ جاتا ہے کہ باپ کی لگائی گئی پا بند یا ں ٹھیک تھیں اور بند ہ مرنے کے بعد سمجھ جا ئے گا اس کے رب کی لگائی گئی پا بند یا ں ٹھیک تھیں ۔
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
قرآن پاک مع تجوید ترجمہ تفسیر
اور
نورانی قاعدہ
پڑھنے کیلیے
ھم سے رابطہ کیجیے
رابطہ
اور واٹس اپ نمبر
+923089036733
خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرآنَ وَعَلَّمَہ“
(تم لوگوں میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن مجید سیکھے اور دوسروں کو سکھائے)
اگر آپ خود یا اپنے بچوں کو قرآن مجید تجوید کے ساتھ سکھانے کے خواہشمند ہیں تو ہمیں کال کیجئیے کیونکہ آن لائن قرآن انسٹیٹیوٹ ایک ایسا پلیٹ فام مہیا کرتا ہے جہاں آپ کو درجہ ذیل سہولیات ہوں گی :
1۔ دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ تجربہ کار اسلامی سکالرز ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے کوشاں۔
2۔ والدین اور بچوں کے ساتھ ہر معاملہ میں مکمل تعاون۔ اور اس کے علاوہ ہر وہ سہولت جو آپ کی ضرورت ہے اس کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
*کورسز*:
*ناظرة قرآن پاک مع تجوید*۔
*مسنون نماز و دعائیں*۔
*ترجمہ قرآن پاک*۔
*تفسیر قرآن پاک*۔
Contact & Whatsapp No.
+923089036733
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Islamabad
46000