Science, Genral Knowledge & Help

Science, Genral Knowledge & Help

Share

Here, you can read aptitude questions and answers for your interview and entrance exams preparation. You may share that you read from authentic book/guide etc.

The intellectual and practical activity encompassing the systematic study of the structure and behavior of the physical and natural world through observation and experiment.

30/08/2025

ملک میں سیلابی صورتحال کے بعد بہت سے لوگ ایک ہی رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ ڈیم بنائے ہوتے تو سیلاب نہ آتا نہریں بنائی ہوتی تو سیلاب نہ تا یا پھر کچھ لوگ طنزیہ کہہ رہے تھے کہ دنیا کا بہترین نہری نظام پاکستان میں ہے تو پھر کیوں سیلاب آتا ہے وہ لوگ جان لیں کہ پنجاب میں جو دریا بہتے ہیں ان میں جہلم کو چھوڑ کر باقی تین چناب راوی اور ستلج میدانی دریا ہیں اور اس وقت دنیا میں کوئی ایسی ٹیکنالوجی نہیں جو میدانی دریاؤں پر ڈیم بنا سکے جہلم پر ممکن تھا وہاں بنایا گیا ہے دوسرا نہریں سیلاب کے دوران مجبوراً بند کرنی پڑتی ہیں کیونکہ سیلابی پانی میں بہت زیادہ مٹی کیچڑ ہوتا ہے جو نہروں کو بند کر دیتا ہے جس سے پانی نہروں کے بند توڑ کر آبادیوں میں گھس سکتا ہے اب فرض کریں کالا باغ ڈیم ایک ایشو ہے اور اس مسئلے کو حل کر کے کالاباغ ڈیم بنا لیتے ہیں تو اس کا فائدہ پنجاب کو تو بالکل نہیں ہو سکتا کیونکہ یہ تو اوپر میانوالی کے قریب بنے گا اس میں پنجابی دریاؤں کا پانی تو نہیں جا سکتا تو پھر سوال ہے ہم اس سیلاب سے کیسے بچ سکتے ہیں تو اس کا جواب ہے دریاؤں کے قدرتی راستوں پر تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹی نہ بنائیں ورنہ دریاؤں کے قانون سے تو آپ واقف ہی ہے کہ کوئی ڈوبے پار لگے دریا کو اپنے رستے بہنا

29/08/2025

اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں
1- إمراءة
2- زوجة
3- صاحبة

إمراءة :
امراءة سے مراد ايسی بيوی جس سے جسمانی تعلق تو ہو مگر ذہنی تعلق نہ ہو
زوجة :
ايسی بيوی جس سے ذہنی اور جسمانی دونوں تعلقات ہوں يعنی ذهنی اور جسمانی دونوں طرح ہم آہنگی ہو
صاحبة :
ايسی بيوی جس سے نه جسمانی تعلق ہو نہ ذہنی تعلق ہو
اب ذرا قرآن مجيد كی آيات پر غور كيجئے :

1- امراءة
حضرت نوح اور حضرت لوط عليهما السلام كی بيوياں مسلمان نہیں ہوئی تھيں تو قرآن مجيد ميں ان كو
" امراءة نوح " اور " امراءة لوط " كہہ كر پكارا هے،

اسی طرح فرعون كی بيوی مسلمان هو گئی تھی تو قرآن نے اسكو بھی
" وامراءة فرعون" کہ كر پكارا هے

(ملاحظه كريں سورة التحريم كے آخری آيات ميں)

یہاں پر جسمانی تعلق تو تھا اس لئے کہ بيوياں تهيں ليكن ذهنی ہم آہنگی نہیں تھی اس لئے کہ مذہب مختلف تھا

2- زوجة :
جہاں جسمانی اور ذہنی پوری طرح ہم آہنگی ہو وہاں بولا گيا جيسے

( ﻭﻗﻠﻨﺎ ﻳﺎ آﺩﻡ ﺍﺳﻜﻦ ﺃﻧﺖ ﻭ ﺯﻭﺟﻚ ﺍﻟﺠﻨﺔ )

اور نبی صلی اللّٰہ عليه و سلم كے بارے فرمايا

( يأيها النبي قل لأزواجك .... )

شايد اللّٰہ تعالٰی بتانا چاہتا ہے کہ ان نبيوں كا اپنی بيويوں كے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا

ایک عجيب بات هے زكريا علیہ السلام كے بارے کہ جب أولاد نہیں تھی تو بولا
( و امراتي عاقرا .... )

اور جب أولاد مل گئی تو بولا

( ووهبنا له يحی و أصلحنا له زوجه .... )

اس نكته كو اهل عقل سمجھ سكتے هيں

اسی طرح ابولهب كو رسوا كيا يہ بول کر

( وامرءته حمالة الحطب )

كہ اس کا بيوی كے ساتھ بھی كوئی اچھا تعلق نہیں تھا

3- صاحبة :
جہاں پر كوئی کسی قسم کا جسمانی يا ذہنی تعلق نہ ہو

اللّٰہ تعالٰی نے اپنی ذات كو جب بيوی سے پاک کہا تو لفظ "صاحبة" بولا اس لئے كه یہاں كوئی جسمانی يا ذہنی كوئی تعلق نہیں ہے

(ﺃﻧﻰ ﻳﻜﻮﻥ ﻟﻪ ﻭﻟﺪ ﻭﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻪ ﺻﺎﺣﺒﺔ)

اسی طرح ميدان حشر ميں بيوی سے كوئی جسمانی يا ذہنی كسی طرح كا كوئی تعلق نہیں ہو گا تو فرمايا

( ﻳﻮﻡ ﻳﻔﺮ ﺍﻟﻤﺮﺀ ﻣﻦ ﺃﺧﻴﻪ ﻭﺃﻣﻪ وﺃﺑﻴﻪ ﻭﺻﺎﺣﺒﺘﻪ ﻭﺑﻨﻴﻪ )

كيونکہ وہاں صرف اپنی فكر لگی ہو گی اس لئے "صاحبته" بولا

اردو ميں:
امراءتي , زوجتي , صاحبتي سب كا ترجمة " بيوی" ہی كرنا پڑے گا

ليكن ميرے رب كے كلام پر قربان جائيں جس كے ہر لفظ كے استعمال ميں كوئی نہ كوئی حكمت پنہاں ہے

اور رب تعالى نے جب دعا سکھائی تو ان الفاظ ميں فرمايا

‎( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما )

"وأزواجنا"

زوجہ سے استعمال فرمايا اس لئے كه آنكھوں کی ٹھنڈک تبھی ہو سکتی ہے جب جسمانی كے ساتھ ذہنی بھی ھم آہنگی ھو
تحریر پڑھنے کے بعد شیئر ضرور کیجۓ

29/06/2025
21/06/2025

سانپ۔۔۔۔ غلط فہمیاں اور ضعف الاعتقاد:
سانپ ، ماسوائے انٹارکٹک دنیا کے سبھی براعظموں میں عام ملنے والا خزندہ (Reptile ) ہے (البتہ گرین لینڈ، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سانپ نہیں پائے جاتے ) جس کی اب تک 3000 کے قریب اقسام کو دریافت کیا جاچکا ہے۔
ان تین ہزار میں سے تقریبا 600 اقسام زہریلی ہیں جن میں سے 200 اقسام انسان کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہیں۔
زمانہ قدیم سے سانپ کے بارے میں پوری دنیا میں مختلف افواہیں، غلط فہمیاں، ضعف الاعتقادی اور لایعنی، سنسنی خیز باتیں مشہور ہیں جن کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں۔
ایسی ہی کچھ باتوں کا ذکر اور رد ہم اس تحریریں کریں گے۔۔۔
۔
1- ناگ منکا Snake Stone :
افواہ :
ناگ منکا ، کوبرا سانپ کے سر سے نکلنے والا ایک سیاہ پتھر ہے جس میں سانپ کے زہر کا علاج پوشیدہ ہے۔
حقیقت :
ناگ منکے کا کوئی وجود نہیں ہے۔۔۔۔سپیرے دراصل ایک سیاہ رنگ کا نگینہ ، سانپ کی جلد پر ہلکا سا کٹ لگا کر اس کے اندر ڈال دیتے ہیں۔
پھر کچھ دن بعد مجمع میں لوگوں کے سامنے سانپ کے سر پر کٹ لگا کر یا پہلے والے کٹ کو چاقو سے کھول کر وہ منکا نکال کر دکھا دیتے ہیں۔۔
ہندوستان میں ہر برس سانپ کے کاٹنے سے 45 سے 58 ہزار کے درمیان اموات ہوتی ہیں۔ (WHO آفیشیئل)۔۔۔۔اگر تو ناگ منکے کا سچ میں کوئی وجود ہوتا اور اس میں سانپ کے زہر کا علاج ہوتا، اور پھر ایک منکے سے بیسیوں انسانوں کا علاج ہو پاتا تو اس طرح ہندوستان میں سرکاری سطح پر کوبرا کی فارمنگ اور بریڈنگ کرکے سالانہ ہزاروں جانیں بچائی جاسکتی تھیں وہ بھی کم خرچ پے اور باسہولت طریقے سے ۔
لیکن بدقسمتی سے حقیقت کی دنیا میں سنیک سٹون وجود نہیں رکھتا ۔ یہ سپیروں اور سنیاسیوں کا پاکھنڈ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2- اڑن سانپ:
افواہ:
سانپ کی بعض اقسام ہوا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
حقیقت:
کوئی بھی سانپ باقاعدہ اڑ نہیں سکتا۔۔۔ البتہ Chrysopelea نسل کے سانپ ہوا میں انتہائی مہارت سے 100 میٹر کے فاصلے تک گلائیڈ کرتے ہوئے سفر کرسکتے ہیں۔ ایسے میں اگر انہیں کوئی ہوا میں تیرتا دیکھے تو اس پے اڑنے کا ہی گمان ہوگا تاہم انہیں گلائیڈ کرنے کے لیے بلند مقام جیسے درخت پے چڑھنا ضروری ہے۔
اس نسل کے سانپ چین، انڈیا، سری لنکا، ویتنام، لاوس اور کمبوڈیا میں پائے جاتے ہیں اور زہریلے ہوا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3- سانپ کی یاداشت:
افواہ:
سانپ ایک فوٹوگرافک میموری رکھتا ہے ۔ اگر کوئی سانپ کے ساتھی کو قتل کردے تو سانپ اسے یاد رکھتا ہے اور تب تک اس کا تعاقب کرتا رہتا ہے کہ جب تک اسے ڈس کر مار نہ دے۔
حقیقت :
سانپ کی یاداشت بہت کمزور اور محدود ہوتی ہے۔ وہ انسانوں کا چہرہ نہ پہچانتے ہیں نہ یاد رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس بنیاد پر کسی کا تعاقب کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
4- سانپ اور بین:
افواہ :
سانپ بین کی آواز پر جھومتا ہے۔
حقیقت :
ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق ، سانپ کان یا سماعتی عضو نہیں رکھتا اس لیے غالب امکان یہی ہے کہ سانپ بہرہ جاندار ہے۔ بھلے ہی کچھ ماہرین کو اس بات سے اختلاف ہے۔
بین پر سانپ کی حرکت کی وجہ بین کی آواز نہیں بلکہ بین کی حرکت اور اس آواز سے پیدا ہونے والی وائبریشن ہوسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
5- سانپ اور دودھ :
افواہ:
دودھ، سانپ کی مرغوب غذا ہے۔
حقیقت :
سانپ خزندے ہیں اور دودھ سرے سے سانپ کی خوراک میں شامل ہی نہیں ہے۔۔۔۔بھارت میں ناگ پنچھمی کے تہوار پر جب جوگی، پبلک کے سامنے سانپوں کو دودھ پلانے کا مظاہرہ کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان سانپوں کو کئی روز سے پیاسا رکھا گیا ہوتا ہے اور وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوتے ہیں اس لیے اس وقت کوئی بھی لیکویڈ پی کر پیاس بجھانے سے نہیں کتراتے اور وہ لیکویڈ ظاہر ہے اس وقت دودھ ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
6- دو مونہی سانپ :
افواہ :
سرخ ریگی بوا سانپ Red Sand Boa کے 2 منہ ہوتے ہیں۔
حقیقت:
سرخ ریگی بوا کا ایک ہی سر ہوتا ہے۔ اس کی دم کی شکل ایسی ہوتی ہے کہ پہلی نظر میں اس پر سر ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ تاہم یہ سر نہیں دم ہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
7- اچھا دھاری سانپ :
افواہ :
سانپ کی عمر اگر سو سال سے تجاوز کر جائے تو وہ کوئی بھی روپ بدل سکتا ہے ۔
حقیقت :
بالکل بکواس اور فرضی کہانی ہے۔
پہلی بات ہے اکثریت سانپوں کی عمر 20 سے 30 سال اوسط ہوتی ہے۔ اور دوسری بات سانپ جانور ہیں کوئی جادوئی دنیا کی افسانوی مخلوق نہیں۔
اور "اچھا دھاری سانپ " ہی کیوں ؟ گائے ، بھینس، مینڈک، زرافہ ، ہاتھی اور وہیل بھلا اچھا دھاری کیوں نہیں ہوسکتے ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8- سانپ اور جارحیت :
افواہ:
سانپ ایک جارح اور غصیل جانور ہے جو ہر وقت انسان کو ڈسنے کی تاک میں رہتا ہے۔
حقیقت :
سانپ ایک شرمیلا اور کمزور دل جانور ہے جو اکثر خود کو کیموفلاج یا چھپائے ہی رکھتا ہے۔ سانپ صرف گھیر لیے جانے پر حملہ آور ہوتا ہے یا غلطی سے سانپ کے اوپر یا اس کے قریب پیر آ جانے کی وجہ سے گھبرا کر ڈس لیتا ہے۔
سانپ میں انسان کو ڈسنے یا اسے مارنے کی کوئی رغبت نہیں ہوتی ۔
البتہ Black Mamba ایک غصیل سانپ ہے جو جان بوجھ کر اور پیچھا کرکے ڈسنے کے لیے بدنام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
9- مارخور اور سانپ :
افواہ :
مارخور سانپ کھاتا ہے۔
حقیقت :
مارخور ایک سبزی خور جانور ہے جو کبھی بھی سانپ نہیں کھاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
10- سانپ اور زہر چوسنا :
افواہ :
اگر سانپ ڈس لے تو اس زخم کو چوس کر زہر باہر نکال کر زہر کے خطرے کا سدباب کیا جاسکتا ہے۔
حقیقت :
کوئی بھی انسان کسی زہر آلود زخم پر اپنا منہ رکھنا چاہے گا۔ زہر کو چوس کر تھوکنا تو الگ بات ۔۔۔۔ ایسا کرنے سے زہر منہ کے راستے جسم کے اندر جاسکتا ہے اور مزید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے ٹوٹکوں سے یکسر گریز کرنا چاہیے اور سانپ کے ڈسنے کی صورت میں فوری طبی امداد کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنات سانپ کی شکل اختیار کرتے ہیں اس بارے میں حضرت آدم علیہ السلام کا جنت سے نکلنے کی وجہ بننے والا واقعہ اور احادیث مبارکہ میں بھی واقعات درج ہیں یہاں بتا دوں کہ جنات صرف سانپ نہیں مختلف جانوروں کی شکل اختیار کرتے ہیں اس وجہ سے صرف سانپ کو توہمات میں استعمال نہیں کرنا چاہیے
#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

30/03/2025

چاند مبارک ہو

29/09/2024

protect yourself first

⚔️ہم قوم کے معمار ہیں⚔️ 29/09/2024

*آج آپ کو چند مسلمان سائنسدانوں کے نام بتاتے ہیں جنہوں نے دنیا اور انسانیت کی خدمت کی۔۔🌷🌷*

*اپنی تاریخ سے تھوڑا بہت تو واقفیت ہم سب کو ہی ہونی چاہئیے🥀*
ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﯿﻤﺮﮦ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦ ﺍﻟﮩﯿﺸﻢ

ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﯿﻠﯿﻨﮉﺭ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻋﻤﺮ ﺧﯿﺎﻡ

ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﻣﺮﯾﺾ ﮐﻮ ﺑﮯ ﮨﻮﺵ
ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺯﮐﺮﯾﺎ ﺍﻟﺮﺍﺯﯼ

ﺍﻟﺠﺒﺮﺍ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻣﻮﺳﯽٰ ﺍﻟﺨﻮﺍﺭﺯﻣﯽ

1759 ﻣﯿﮟ ﺷﯿﻤﭙﻮ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻣﺤﻤﺪ

ﺯﻣﯿﻦ ﭘﮧ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺯﻟﺰﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ
ﭘﮩﻠﮯ ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﻭﺟﻮﮨﺎﺕ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮐﭙﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﭼﻤﮍﺍ ﺭﻧﮓ ﮐﺮﻧﮯﺍﻭﺭ ﮔﻼﺱ
ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﯿﮕﻨﯿﺰ ﮈﺍﺋﯽ ﺁﮐﺴﺎﺋﮉ ﮐﺎ
ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﺩﮬﺎﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺻﻔﺎﺋﯽ، ﺳﭩﯿﻞ ﺑﻨﺎﻧﮯﮐﺎ
ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺩﺍﻧﺖ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ
ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ۔۔

ﭨﯿﮍﮬﮯ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ
ﺧﺮﺍﺏ ﺩﺍﻧﺖ ﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ
ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ

ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ
ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮐﺸﺶ ﺛﻘﻞ ﮐﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﭘﯿﻤﺎﺋﺶ ﮐﺎ
ﻃﺮﯾﻘﮧ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻋﻤﺮ ﺧﯿﺎﻡ

ﺁﻧﮑﮫ ، ﻧﺎﮎ، ﮐﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﭘﺘﮯ ﮐﺎ ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ
ﺳﮯ ﻋﻼﺝ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭ ﺍﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ

ﺳﺮﺟﺮﯼ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺗﯿﻦ
ﺍﮨﻢ ﺗﺮﯾﻦ ﺁﻻﺕ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻮﻟﻘﺎﺳﻢ ﺍﻟﺰﮨﺮﻭﯼ

ﻋﻠﻢِ ﺍﻋﺪﺍﺩ ﺍﻭﺭ ﺟﺪﯾﺪ ﺭﯾﺎﺿﯽ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ
ﺭﮐﮭﻨﮯ ﻭﺍﻻ
ﯾﻌﻘﻮﺏ ﺍﻟﮑﻨﺪﯼ

ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﯽ ﺩﯼ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺍﺩﻭﯾﺎﺕ
ﮐﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮐﺎ ﺗﻌﯿﻦ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﯾﻌﻘﻮﺏ ﺍﻟﮑﻨﺪﯼ

ﺁﻧﮑﮫ ﭘﮧ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﮯ ﻣﻀﺮ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺩﻧﯿﺎ
ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺯﮐﺮﯾﺎ ﺍﻟﺮﺍﺯﯼ

ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﮐﺎ ﺁﻭﺍﺯﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﺳﮯ
ﺗﯿﺰ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﮑﺸﺎﻑ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﻟﺒﯿﺮﻭﻧﯽ

ﺯﻣﯿﻦ ﭼﺎﻧﺪ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺎﺕ
ﺍﻭﺭ ﺧﺼﻮﺻﯿﺎﺕ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﺭﻭﺷﻨﺎﺱ
ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﻟﺒﯿﺮﻭﻧﯽ

ﻗﻄﺐ ﺷﻤﺎﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﻗﻄﺐ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﮐﯽ
ﺳﻤﺖ ﮐﺎ ﺗﻌﯿﻦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺕ ﻃﺮﯾﻘﮯ
ﺑﺘﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﻟﺒﯿﺮﻭﻧﯽ

ﻋﻠﻢ ﺍﺭﺿﯿﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﻐﺮﺏ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﯽ
ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺑﺎﺑﺎﺋﮯ ﺍﺭﺿﯿﺎﺕ ﮐﮩﻼﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ
ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

https://chat.whatsapp.com/HxMvGtBZeGRGOYnMPtjK6k
ﮨﺎﺋﯿﮉﺭﻭﮐﻠﻮﺭﮎ ﺍﯾﺴﮉ، ﻧﺎﺋﭩﺮﮎ ﺍﯾﺴﮉ ﺍﻭﺭ
ﺳﻔﯿﺪ ﺳﯿﺴﮧ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺑﯿﺎﻥ
ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﮐﯿﻤﯿﮑﻠﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﺑﺎﺑﺎﺋﮯ ﮐﯿﻤﯿﺎ ﮐﮩﻼﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦِ ﺳﯿﻨﺎ

ﺭﻭﺷﻨﯽ ﮐﮯ ﺍﻧﻌﮑﺎﺱ ﺍﻭﺭ ﺑﺼﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ
ﺭﯾﭩﯿﻨﺎ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﻣﺘﻌﺎﺭﻑ ﮐﺮﻭﺍﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺍﺑﻦ ﺍﻟﮩﯿﺸﻢ

ﺳﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﺎ ﺩﺭﺳﺖ ﺗﻌﯿﻦ
ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﻧﺼﯿﺮ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﻃﻮﺳﯽ

*ﯾﮧ ﺳﺐ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺳﺎئنس دان ہیں*



قرآن نازل ہی اِس لیے ہوا کہ اُسے دستورِ حیات بنایا جائے اُس کی روشنی میں اپنی منزل اور راستہ متعین کیا جائے۔

⚔️ہم قوم کے معمار ہیں⚔️ WhatsApp Group Invite

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Islamabad