29/04/2026
ہر بندے سے درخواست ہے۔۔ کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کرے۔۔ تاکہ پی ٹی اے اور وزیر اعظم صاحب تک پہنچ جائے۔۔
محترم وزیرِ اعظم پاکستان
محترم چیئرمین پی ٹی اے
السلام علیکم!
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ گزارش ہے کہ موجودہ دور میں مہنگائی نے عوام خصوصاً طلبہ، فری لانسرز اور آن لائن کام کرنے والے افراد کو شدید متاثر کیا ہے۔ آج کے ڈیجیٹل زمانے میں انٹرنیٹ محض سہولت نہیں بلکہ ایک بنیادی ضرورت بن چکا ہے، جبکہ اس کے مہنگے پیکجز بہت سے لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
خاص طور پر جدید تعلیمی اور پیشہ ورانہ ضروریات کے پیشِ نظر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلی کیشنز جیسے چیٹ جی پی ٹی، گروک، جیمنائی، کلاڈ، پرپلیکسٹی اور کو پائلٹ وغیرہ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ طلبہ اپنی تعلیم، فری لانسرز اپنے کام، اور عام افراد علم میں اضافے کے لیے ان پلیٹ فارمز پر انحصار کر رہے ہیں۔
لہٰذا آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (جاز، زونگ، ٹیلی نار، یوفون وغیرہ) کو ہدایت دی جائے کہ جس طرح سوشل میڈیا کے لیے مخصوص کم قیمت پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں، اسی طرز پر مصنوعی ذہانت ایپس کے لیے بھی سستے اور مخصوص ماہانہ پیکجز متعارف کرائے جائیں۔ اس اقدام سے نہ صرف تعلیم اور تحقیق کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
آپ کی توجہ اور مثبت اقدام کے منتظر ہیں۔
والسلام
ایک فکر مند شہری