ReasonSphere عالمِ خرد

ReasonSphere  عالمِ خرد

Share

Question. Think. Evolve.
عقل، دلیل، اور شعور کی روشنی میں سچ کی تلاش۔
No blind faith. No boundaries. Just Reason.

📍Free Thinkers / 📚philosophy /
🔍Truth Seekers

23/12/2025

مخالف نظریات والوں پر بھونکنا اور کاٹنا ، مذہب ، کہلاتا ہے ۔
ReasonSphere عالمِ خرد










04/12/2025

توہین مذہب کی دیوار کے پیچھے چھپے، مقدس جھوٹ ❌❌❌
اگر اللہ اتنا طاقتور ہے تو اس کی عزت لفظوں سے کیوں ٹوٹ جاتی ہے؟
طاقتور خدا کو سوال سے خطرہ نہیں ہوتا، کمزور کہانیوں کو ہوتا ہے۔
اگر نبیوں پر سوال کرنا توہین ہے تو مسئلہ سوال کرنے والے کا نہیں، ان کہانیوں کا ہے جو صدیوں تک بغیر تحقیق کے چلتی رہیں اور پہلا سوال اُنہیں ہلا دیتا ہے۔
مذہبی شدت پسندوں سے گزارش ہے کہ توہین کی دیواروں کے پیچھے چھپنے کے بجائے جائیں، اپنے نبیوں کی قبروں پر دستک دیں—اگر وہ جواب دے سکیں تو ہم سوال چھوڑ دیں گے۔
اور اگر جواب نہیں تو پھر یہ ڈرامہ اب ختم سمجھیں۔ نئے زمانے میں بچے بھی سوال لے کر پیدا ہوتے ہیں، اب گدھوں کے زمانے والی خاموشی نہیں چلنے والی۔ عالمِ خرد

28/11/2025

کس بات پر تو خدا ہے ، ایک بھی مکمل منصوبہ ہے تیرا ؟ پوسٹ مارٹم

تو تم کہتے ہو کہ خدا ہمیشہ سے ہے، ابد سے ابد تک، لامحدود وقت، لامحدود طاقت، لامحدود علم کے ساتھ۔ پھر عقل سیدھا سا سوال اٹھاتی ہے کہ ایسا ابدی اور لامحدود وجود کیا صرف ایک ہی منصوبے پر اپنی پوری ابدیت لگا بیٹھا؟ لامحدود ماضی سے لے کر لامحدود مستقبل تک بس ایک ہی طرح کی کائنات، ایک ہی طرح کا انسان، ایک ہی طرح کی آزمائش، ایک ہی طرح کی عبادت، ایک ہی طرح کا نبی سسٹم، اور آخر میں وہی جنت دوزخ؟ اگر وہ واقعی لامحدود تھا تو اس کے منصوبے بھی لامحدود ہونے چاہیے تھے، اس کی تخلیقات بھی بے شمار نوعیتوں کی ہونی چاہئیں تھیں، ایسے نظام جو انسان، فرشتے، عبادت یا ثواب و سزا سے کوئی تعلق نہ رکھتے۔ لیکن تمہارا خدا ہمیشہ سے لے کر ہمیشہ تک ایک ہی سکرپٹ پر چل رہا ہے، ایک ہی انسانی تماشہ، ایک ہی مذہبی ڈرامہ، ایک ہی آزمائش کا خاکہ۔ یہ منظرنامہ لامحدودیت نہیں، شدید محدودیت ثابت کرتا ہے، جیسے کوئی مصنف اپنی پوری زندگی میں ایک ہی ناول لکھتا رہے اور اسے “لامحدود تخلیق” کا نام دے دے۔ اگر کہو کہ خدا نے اور منصوبے بھی بنائے ہوں گے تو فوراً سوال کھڑا ہوتا ہے کہ پھر ان کا کوئی نشان، کوئی دلیل، کوئی اثر کیوں نہیں؟ اور اگر کہو کہ ہم نہیں جانتے تو یہی اقرار پوری خدائی کو منطقی طور پر گرا دیتا ہے، کیونکہ ایک ایسا وجود جس کے بارے میں خود ماننے والے بھی نہ جانتے کہ وہ کیا کرتا ہے، کیا کر سکتا ہے، یا کیا کر چکا ہے، وہ لامحدود نہیں بلکہ ایک انسانی ذہن کی کہانی کا کردار ہے۔ اور اگر واقعی صرف یہی ایک منصوبہ ہے، یہی ایک تجربہ، یہی ایک کہانی، تو پھر یہ فرض کرنا زیادہ سچائی کے قریب ہے کہ یہ منصوبہ خدا نے نہیں، انسان نے گھڑا ہے۔ سوال اپنی جگہ کھڑا رہتا ہے: لامحدود خدا… صرف ایک منصوبہ؟ یہ عقل کے سامنے وہ دیوار ہے جس کے بعد ہر جواب خدا کو محدود ثابت کرتا ہے، اور ہر خاموشی اس کی خدائی کو بے بنیاد کر دیتی ہے۔ سوچو—اگر سوچنے کی ہمت ہو تو۔ عالمِ خُرد







25/11/2025

I've just reached 10K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

23/11/2025

کیا 124000 لاڈلے بغیر امتحان کے جنت جائیں گے؟
اگر وہ جا سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟
مذہب کہتا ہے نبیوں کا امتحان زیادہ سخت تھا، مگر زمین پر سب سے زیادہ بھوک، ظلم، ذلت اور تکلیف نبیوں نے نہیں بلکہ عام انسان نے جھیلی ہے۔ ایک مزدور کی روزی، ایک غریب ماں کی زندگی، ایک یتیم بچے کی بھوک—اگر یہ امتحان نہیں تو پھر امتحان کیا ہے؟
مذہب ہمیں ایک ایسا نظام دیتا ہے جہاں کچھ لوگ پیدائشی چُنے جاتے ہیں اور باقی انسان انہی کے پیغام پر فیل یا پاس ہوتے ہیں۔ یہ انصاف نہیں، یہ مراعات یافتہ طبقہ ہے۔ اگر نبیوں کو خدا نے خود منتخب کیا تھا تو ان کا امتحان کہاں تھا؟
کیا چنا ہوا بندہ فیل کیسے ہو سکتا تھا؟
124000 میں سے ایک بھی نبی فیل نہ ہوا—یہ امتحان تھا یا پہلے سے لکھا ہوا نتیجہ؟
اگر مصیبت ہی امتحان ہے تو دنیا کے سب سے غریب اور مظلوم لوگ سب سے بڑے کامیاب ہونے چاہئیں، پھر مذہب انہیں جنت کا وعدہ کیوں نہیں دیتا؟ نبیوں کو غیب کی مدد، فرشتوں کی حفاظت اور خدا کی سپورٹ تھی—عام انسان کو کیا ملا؟
دونوں کے امتحان کو برابر کہنا دھوکا ہے۔ اگر نبی کا کام پیغام پہنچانا تھا تو عام انسان کا امتحان صرف سن کر ماننا کیوں؟
سوچنا کیوں جرم؟ سوال کیوں گستاخی؟
اگر نبی پاس اور باقی انسان فیل ہیں تو یہ امتحان نہیں بلکہ بادشاہوں جیسا مراعاتی نظام ہے۔ اگر نبیوں کو پیدائشی VIP پاس ملا تو باقی انسانوں کا امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی غیر منصفانہ ہو گیا۔ اگر 124000 لوگ بغیر فیل ہوئے جنت جا سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟ اور اگر میں نہیں جا سکتا تو یہ پورا نظام امتحان نہیں بلکہ غلامی کا جال ہے۔ یہ سوال خدا کی شان کے خلاف نہیں، مذہبی بیانیے کے خلاف ہیں، کیونکہ انصاف وہاں ہوتا ہے جہاں سب برابر ہوں—نہ کہ چند لوگ پہلے ہی پاس قرار دے دیے جائیں۔ سوچو: کیا یہ واقعی امتحان ہے، یا ایک پہلے سے طے شدہ نتیجہ؟

✍️ تحریر: عالمِ خرد
📍 ؟

18/11/2025

معصوم بچے کو مذہب کا غلام کیوں بنایا جاتا ہے؟

عقل، وراثت اور برین واشنگ کے اندھیروں میں انسان کی کھوئی ہوئی آزادی

دنیا میں تقریباً چار ہزار مذاہب ہیں۔ ہر ایک خود کو سچ اور باقی سب کو جھوٹ کہتا ہے، مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کی اپنی وراثت بھی کسی اور کے نزدیک صرف ایک کہانی ہے۔ اگر وراثتی مذہب واقعی سچ ہوتا تو ہر بچہ ایک ہی مذہب لے کر پیدا ہوتا۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ سچ نہیں بدلا، صرف ماحول بدلا، برین واشنگ بدلی، اور خاندان کی وراثت بدلی۔

مذہب بچے کو اس لیے دیا جاتا ہے کہ بالغ ذہن سوال کرتا ہے، اور مذہب سوال سے ڈرتا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے سچ نہیں تلاش کیا، صرف سنائی ہوئی کہانیوں کو نسل در نسل آگے بڑھایا، اور آج کا انسان انہی کہانیوں کے سائے میں عقلی طور پر اندھا کر دیا گیا ہے۔ بچہ خالی ذہن کے ساتھ آتا ہے، مگر مذہب اسے دیا نہیں جاتا — ٹھونسا جاتا ہے۔ اور پھر اسے بتایا جاتا ہے کہ سوال گناہ ہے، شک گمراہی ہے، تحقیق ایمان سوز ہے، اور سچائی بغاوت ہے۔ یہاں خدا نہیں، مردوں کے گھڑے ہوئے عقیدے بچائے جا رہے ہوتے ہیں۔

ایک مذہبی شخص اپنی غلطی پر تنقید نہیں کر سکتا کیونکہ ساری زندگی اسے دھمکی دی جاتی ہے کہ سوال کرو گے تو ایمان چلا جائے گا۔ اصل مسئلہ ایمان نہیں بلکہ مذہبی کنٹرول کا خوف ہے۔ لوگ اپنی پوری زندگی عقیدہ مانتے ہیں مگر حقیقت جاننے کے لیے بیس منٹ بھی آزاد سوچ میں قدم نہیں رکھتے، کیونکہ اگر وہ ایسا کریں تو نسلوں پر چلتا وراثتی جھوٹ ان کے سامنے ننگا ہو جاتا ہے — اور وہ اسی سچ سے ڈرتے ہیں۔

ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مجرم ہیں۔ سیٹلائٹ بنا لیے، مصنوعی ذہانت بنا لی، ایٹم توڑ دیا، مگر ذہن کی زنجیر نہ توڑ سکے۔ ٹیکنالوجی جدید ہو گئی، مگر انسان کی سوچ آج بھی بارہ سو سال پرانی کہانیوں کی قیدی ہے۔ یہ مذہب نہیں، ذہنی غلامی کا عالمی نظام ہے جو انسانوں کو نسل در نسل قابو میں رکھتا ہے تاکہ وہ عقیدے کے قیدی بنے رہیں اور طاقتور محفوظ۔

دنیا کے بڑے ادارے، عدالتیں اور حکومتیں بھی بچے کی سوچ کی آزادی پر بات نہیں کرتیں، کیونکہ مذہب انسان کو کنٹرول کرتا ہے اور کنٹرول شدہ انسان طاقتوروں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر بچے کو سوچنے کی آزادی دے دی جائے تو اگلی نسل کسی بھی مذہب کی غلام نہ رہے۔ اسی لیے مذہب پیدائش کے لمحے سے ہی بچے کے ذہن میں اپنا جال بچھاتا ہے — نام سے شروع ہو کر دعا، ڈر، قبر، گناہ تک سب کچھ اس کی ذہن سازی کے لیے ڈالا جاتا ہے تاکہ وہ بالغ ہو کر عقل کھولنے کے قابل ہی نہ رہے۔

ہر مذہب دوسرے مذاہب کے بچوں کو گمراہ کہتا ہے مگر اپنی برین واشنگ کو “سچ” سمجھتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بچہ مذہب اس لیے نہیں بنتا کہ وہ سچ ہے، صرف اس لیے بنتا ہے کہ اس کے والدین اسی مذہب میں پیدا ہوئے تھے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ انصاف ہے، یا نسلوں پر کیا جانے والا مسلسل ظلم؟

سوچنے والوں، فلسفیوں اور سائنسدانوں نے اس غلامی کے خلاف آواز اٹھائی، مگر مذہب نے انہیں کافر، مرتد اور گمراہ کہہ کر خاموش کر دیا، کیونکہ سچ ہمیشہ خطرناک ہوتا ہے — ان کے لیے جو جھوٹ بیچ کر اقتدار چلاتے ہیں۔

عالمِ خرد کا پیغام یہ ہے:
“معصوم بچہ انسان پیدا ہوتا ہے، مسلمان، ہندو یا عیسائی نہیں۔ مذہب اسے انسان سے عقیدہ بناتا ہے — پہلے قیدی، پھر جنگجو، پھر دشمن۔ اگر انسانیت واقعی مقدس ہوتی تو بچے کی آزادی سب سے پہلے محفوظ کی جاتی۔ مگر مذہبی نظام جانتا ہے کہ آزاد ذہن سچ دیکھ لیتا ہے، اور سچ ان کے کاروبار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔”

📍 ReasonSphere

fans
Humanists International
Nadia Chaudhary
M***i Tariq Masood
Freedom From Religion Foundation
Aurat March
Christians in Pakistan
Adnan Khaksaar
Bertrand Russell

14/11/2025

عورت کمزور نہیں… اسے کمزور بنایا گیا ہے
مذہبی غیرت، اسلامی احکامات اور صدیوں پرانی پدرشاہی کا نوحہ
(9 سوالات)
دنیا میں سب سے زیادہ قید اگر کسی پر لگی ہے تو وہ عورت ہے۔
اس کے جسم پر پہرا، اس کی مرضی پر قفل، اس کی آزادی پر فتویٰ
اور اس سب کا نام رکھا گیا: اسلامی حکم، حیا، غیرت، پردہ، عاجزی۔

صدیوں سے عورت کی آزادی کو دین کے نام پر دبایا گیا۔
اسلامی معاشرے میں عورت کے لیے اتنے قوانین، اتنے فتوے، اتنے ضابطے بنائے گئے
کہ وہ انسان سے زیادہ جرم بن کر رہ گئی۔
عورت کیوں قیدی بنی؟
کیونکہ مرد نے خدا کو بھی اپنے فائدے کا محافظ بنا لیا۔
اور عورت کی غلامی کو الٰہی نظام قرار دے کر اسے سوال کرنے سے محروم کر دیا۔
اسلامی فقہ میں:
— شوہر کی نافرمانی پر مار کی اجازت
— وراثت میں آدھا حصہ،
— مرد کی چار شادیوں کا حق، عورت کی ایک پر قید
— مرد کی طلاق آسان، عورت کی خلع مشکل
— پردے کا حکم عورت کیلئے
— گواہی آدھی
— سفر پر پابندی،
— عدت کی قید،
— اور قوامیت کے نام پر مرد کی حکمرانی۔

یہ سب بتا کر عورت سے کہا گیا:
یہ اللہ کا حکم ہے، اس پر سوال کرنا ایمان کے خلاف ہے
اور اسی جھنڈے کے نیچے عورت کو ذہنی، جسمانی، سماجی اور جذباتی غلامی میں دھکیلا گیا۔
آج میں اس ‘الٰہی عورت دشمنی’ پر سوال اٹھا رہا ہوں۔
یہ گستاخی نہیں
یہ انسانیت کا سوال ہے۔
یہ ہر اس عورت کی آواز ہے جسے مذہبی حکم نامے نے خاموش کیا۔
سوال یہ ہیں:
1️⃣ اگر عورت واقعی کمزور ہے تو پھر مذہبی نظام نے اس پر اتنے قوانین کیوں مسلط کیے؟
کمزور پر اتنی سختیاں اس لیے؟
یا کہیں خوف یہ تھا کہ عورت آزاد ہوئی تو مرد کی حکمرانی ڈھے جائے گی؟
2️⃣ کیا خدا نے عورت کو آدھی گواہی دے کر یہ کہا کہ وہ عقل میں ناقص ہے؟
اگر ہاں—تو کیا یہی خدا انسان کا خالق بھی ہے؟
اور پھر اسے ناقص کیوں بنایا؟
3️⃣ اگر مرد کو چار شادیوں کی اجازت ہے، تو عورت کو کیوں نہیں؟
غیرت مرد کی کیوں، جذبات عورت کے کیوں نہیں؟
4️⃣ کیا شوہر کی نافرمانی پر عورت کو مارنے کی اجازت واقعی عدل ہے؟
کیا خدا نے عورت کو انسان سمجھا بھی… یا صرف ملکیت؟
5️⃣ وراثت میں آدھا حصہ کیوں؟
کیا عورت کی محنت، عورت کا خون، عورت کی ذمہ داریاں آدھی ہوتی ہیں؟
6️⃣ عورت کے کپڑے، چلنا پھرنا، سانس تک کنٹرول کرنا… یہ حیا ہے یا مرد کی کمزوری؟
اگر مرد اپنی نگاہ نہیں سنبھال سکتا،
تو سزا عورت کو کیوں؟
7️⃣ طلاق کا اختیار مرد کے ہاتھ،
اور عورت کیلئے اصولوں کی بھول بھلیاں
کیا یہ انصاف ہے یا غلامی کا معاہدہ؟
8️⃣ اسلامی غیرت صرف عورت کی آزادی پر کیوں جاگتی ہے؟
مرد کی بے حیائی “گناہ
اور عورت کی آزادی “قتل کے قابل” کیوں؟
9️⃣ اور سب سے اہم سوال:
اگر خدا نے عورت کو آزاد پیدا کیا تھا،
تو اس آزادی پر تالے مردوں نے لگائے…
یا خدا نے؟

عالمِ خرد کا اعلان
“عورت کمزور نہیں تھی،
اسلامی فتوے، قبائلی رسمیں اور مذہبی مردوں نے اسے کمزور بنا کر
اپنی بادشاہت قائم رکھی۔
مگر آج عورت کا ہر سوال…
ایک زنجیر توڑ رہا ہے۔”
سوچو

اگر مذہبی انصاف اتنا ہی منصف ہوتا،
تو سب سے پہلے عورت کیوں قربانی بنتی؟

✍️ تحریر: عالمِ خرد
📍

fans
Adnan Khaksaar
Mehmood Ul Hassan Lodhi
Faisal Tariq Jameel
Sajjad Khan
Dildar Khaseli
M***i Tariq Masood
Faqir Ali Gohar
Christians in Pakistan
Masihi Awaz
Aurat March
Freedom From Religion Foundation
Free Thinkers

11/11/2025

مذہبی خدا کا انصاف یا غلامی کا جال؟
(9) سوالات ؟
دنیا میں سب سے زیادہ خون، سب سے زیادہ ظلم اور سب سے زیادہ غلامی مذہب کے نام پر ہوئی۔
اقتدار کا لالچ، خدا بننے یا خدا کا کارندہ بننے کا شوق — لوگوں کو نسل در نسل ایک بیانیے کے قیدی بنا دینا، انسانی فکر کو ایک خوف کی کہانی میں قید کر دینا،
کروڑوں انسانوں کے قتل کو "حکمِ خدا" کہہ کر جائز ٹھہرانا،
عورتوں کو حیا کے نام پر غلامی میں رکھنا،
اور بچوں کو پیدا ہوتے ہی مذہبی زنجیر پہنا دینا
یہ سب ایک ایسا کالا دھندہ تھا، جس کا احتساب آج تک ممکن نہیں ہوا۔
دنیا میں ظلم کی سب سے بڑی جڑ مذہب ہی رہا ہے۔

آج کے جدید دور میں چین، کینیڈا، اور یورپی ممالک مذہب کی اس اندھی قید سے آزاد ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ظلم اور جبر کو کم کرنے کے لیے انسانیت، قانون، اور تعلیم کا سہارا لیا
اور انسان کو خدا کے خوف نہیں بلکہ عقل اور ذمہ داری سے جینا سکھایا۔

مگر پاکستان جیسے مذہبی معاشروں میں آج بھی آزادیِ فکر جرم ہے۔
یہاں مذہبی ٹھیکیدار اپنے اقتدار اور روزگار کی حفاظت کے لیے
آزاد سوچ رکھنے والے ہر انسان کو خاموش کرنے پر تلے ہیں۔
جو سوال کرے، وہ مرتد۔
جو بولے، وہ واجب القتل۔
آج میں اس انصافِ الٰہی پر سوال اٹھا رہا ہوں
اس قیامت کے دن پر، جس کے خوف سے نسل در نسل انسانوں کو غلام بنایا گیا۔
سوال یہ ہیں:
1️⃣ دنیا میں ظلم کیوں ہوا اور اب بھی کیوں ہو رہا ہے؟
2️⃣ اگر خدا سب کچھ دیکھتا ہے تو ظلم کو روکتا کیوں نہیں؟
3️⃣ کیا وہ ظلم اس لیے ہونے دیتا ہے تاکہ بعد میں "قیامت کے دن انصاف" کرے؟
4️⃣ مرنے کے ہزار سال بعد کا انصاف، زندہ انسان کے زخم کیسے بھر سکتا ہے؟
5️⃣ اگر انسان کا انصاف بدلہ ہے — تو کیا خدا کا انصاف بھی صرف بدلہ ہے؟
ایک قتل کے جواب میں دوسرا قتل — یہ انصاف نہیں، یہ انتقام ہے۔
6️⃣ اگر خدا ظالم کو جہنم میں ڈال دے گا، تو کیا اس سے مظلوم کی اذیت مٹ جائے گی؟
7️⃣ کیا جنت کے وعدے ظلم کا ازالہ ہیں؟
وہ معصوم بچیاں، وہ مظلوم لوگ — کیا وہ اپنی اذیت جنت کے ایک محل کے بدلے بھول جائیں گے؟
8️⃣ اگر خدا اپنی جنت کے بدلے انسانوں سے ان کی جان، عزت اور سکون چھیننے دے رہا ہے —
تو کیا اس نے انسان سے کبھی پوچھا کہ وہ یہ قیمت ادا کرنا چاہتا بھی ہے یا نہیں؟
9️⃣ کوئی باپ، کوئی ماں اپنی پانچ سالہ بچی کو کبھی ظلم کے حوالے نہیں کرے گا ۔
چاہے اس کے بدلے ہزار جنتیں کیوں نہ ہوں۔
تو پھر وہ خدا کیوں زبردستی ظلم ہونے دیتا ہے تاکہ بعد میں جنت بانٹے؟
یہ سوال کسی گستاخی کے نہیں
یہ انسانی ضمیر کے سوال ہیں۔
اگر خدا واقعی منصف ہے،
تو انصاف وقت پر ہونا چاہیے، نہ کہ صدیوں بعد ایک وعدے کی شکل میں۔
جب ظلم جاری ہو اور ہم کہیں اللہ انصاف کرے گا۔
تو ہم دراصل ظلم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،
اور انصاف کو مؤخر کر دیتے ہیں۔

یہ تحریر خدا کے "خیالی انصاف" اور انسانوں کے "خاموش انتظار" کے خلاف ایک چیلنج ہے۔
یہ آواز ہے ہر اس انسان کے لیے جو سوچ سکتا ہے۔
🔹 سوچو — اگر انصاف بعد میں ہے،
تو ظلم کو آج کیوں روکا نہیں گیا؟

✍️ تحریر: عالمِ خرد

📍
؟
fans
Adnan Khaksaar
Mehmood Ul Hassan Lodhi
Dildar Khaseli
Sajjad Khan
Faisal Tariq Jameel
Molana Tariq Jameel
M***i Tariq Masood
Aurat March
Freedom From Religion Foundation

04/11/2025

اگر کہا جائے کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے؟ تو اس میں سب کچھ کی تعریف ضروری ہو جاتی ہے۔
کیا سب کچھ میں وہ چیزیں بھی شامل ہیں جو خود اُس کے وجود کے منافی ہوں؟
مثلاً
کیا وہ ایسا پتھر بنا سکتا ہے جسے خود نہ اٹھا سکے؟
کیا وہ اپنے آپ کو مٹا سکتا ہے؟
کیا وہ مر سکتا ہے؟

یہ تمام سوالات ایک ہی تضاد دکھاتے ہیں
اگر وہ یہ کر سکتا ہے، تو وہ محدود ہے (کیونکہ اپنی طاقت ختم کر سکتا ہے)۔
اگر نہیں کر سکتا، تو پھر وہ سب کچھ کرنے والا نہیں رہا۔
یعنی قدرتِ مطلق کا تصور خود اپنے ہی وزن سے ٹوٹ جاتا ہے۔
ایسا خدا جو خودکشی کر لے، خدا نہیں رہتا۔
اور جو ایسا نہ کر سکے، وہ ہر چیز پر قادر نہیں ہوتا۔
یہ سوال صرف خدا کی طاقت کو نہیں، بلکہ خدا کے پورے تصور کو غیر منطقی ثابت کرتا ہے
کیونکہ جو شے اپنے ہی اصولوں سے ٹکرا جائے، وہ حقیقت نہیں، تصوراتی تضاد ہوتی ہے۔





















Bertrand Russell
philosophy
Atheist Republic
Science FACT
பகுத்து அறி
Mindful Cleans UK
Humanists International
The Freethinker
Cosmosphere
Reasonable Doubt

03/11/2025

مذہبی قید، اور قرآن والا غور وفکر
لوٹے 🫖میں سر دے کر غور وفکر کرو

جب انسانوں نے اصل معنوں میں غور وفکر کرنا شروع کیا ،تو اسی غور کو جرم قرار دے کر سزا طے کر دی گئی۔ یہی وہ مکروہ چال ہے جس سے مذہبی ڈھونگ باز اپنی حکومتِ فکر کو قائم رکھتے ہیں۔
قرآن کے الفاظ یا کسی بھی متنی دعوے کو جب استدلال اور شواہد کے سامنے کھڑا کیا جائے تو کچھ لوگ خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ خوفزدہ لوگ “توہین” کا لیبل لگا دیتے ہیں، بحث کو دباتے ہیں، سوال کو جرم قرار دے دیتے ہیں — اور پھر کہتے ہیں: بس عبادت کرو، اور مر کر جنت کی تلاش میں لگے رہو۔ یہ وہ دھوکہ ہے جس نے انسان کی توجہ زندگی میں سوچنے، بنانے اور بہتر کرنے سے ہٹا کر مرنے کے بعد کے فرضی انعام کی طرف موڑ دی۔
وہاں جہاں عقیدہ سوال کو برداشت نہیں کرتا، وہاں حقیقت نہیں بلکہ اقتدار چھپا ہوتا ہے۔ بچے کو پیدا ہوتے ہی لوٹا سَر پر پہنا دینا، اس کی سوچ پر تالہ لگا دینا — یہ عمل عبادت نہیں، ذہنی غلامی ہے۔ اور پھر ہم حیران ہوتے ہیں کہ لوگ کیوں سوچتے نہیں، سوال کیوں نہیں کرتے؟

کیا ہم یہی چاہتے ہیں؟ نسلیں لوٹے میں بند رہیں، یا ہم چاہیں گے کہ عقل آزاد ہو، تحقیق کو عزت ملے، اور ہر دعوے سے جواب مانگا جائے؟
لوٹے اتارو۔ سوال کرو۔ دلیل مانگو۔ جو جواب نہ دے سکے، ان کے دعوؤں کا حساب لو۔ یہی عزتِ انسان ہے۔
#عالمِ_خرد

02/11/2025

شعور دینا — خودکشی کا دوسرا نام
دنیا میں سب سے قیمتی چیز سونا، ہیرے یا طاقت نہیں — شعور ہے۔
اور تاریخ کے ہر باب میں وہ لوگ خون میں لتھڑے ملتے ہیں جنہوں نے انسانوں کو سوچنے کی جرات دی۔
سقراط نے زہر پیا، منصور کو سولی دی گئی، گلیلیو کو چپ کرا دیا گیا — کیونکہ شعور انسانوں کے خدا، رسموں، اور جھوٹی تسلیوں کے خلاف اعلانِ بغاوت ہے۔
جب ایک باشعور انسان اپنے اردگرد اندھی تقلید، جھوٹی کہانیاں اور ذہنی غلامی دیکھتا ہے، تو اس کا ضمیر اسے خاموش نہیں رہنے دیتا۔
وہ بولتا ہے چاہے اس کے الفاظ پتھروں کی بارش بن جائیں۔
وہ سچ دکھانے کی کوشش کرتا ہے چاہے دنیا اس کی آنکھیں نکال دے۔

مگر یہی وہ دیوانگی ہے جو نسلوں کو جگاتی ہے۔
جو آج نفرت جھیلتا ہے، کل وہی تاریخ میں روشنی بن جاتا ہے۔
شعور دینا آسان نہیں، مگر یہی انسانیت کی اصل خدمت ہے۔

عالم خرد
ReasonSphere













பகுத்து அறி
Humanists International
Atheist Alliance International
FreeThought Motorcyclists, WorldWide
Americans United for Separation of Church and State
The Thing
Science FACT
M***i Tariq Masood

01/11/2025

خدائی وائرس — عقل کا سب سے پرانا دشمن

اگر کوئی بے نیاز خدا واقعی موجود ہوتا تو اسے اپنی خدائی بچانے کے لیے انسانوں کے سجدوں، عبادتوں اور تبلیغوں کی ضرورت نہ پڑتی۔
ایک سچا خالق اپنی طاقت کے دفاع کے لیے برین واش مخلوق کا محتاج نہیں ہوتا۔
کتابوں میں لکھا ہے: “میں نے جنّ و انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا
سوچو جو اپنی تخلیق سے اپنی بڑائی منوانا چاہے، وہ خدا نہیں، خوداعتمادی سے خالی ایک آمر ہے۔

زمین پر چار ہزار سے زیادہ مذاہب ہیں، اور ہر مذہب والا یہی یقین رکھتا ہے کہ صرف اس کا خدا سچا ہے۔
کیا تم نے کبھی سوچا کیوں؟
کیونکہ ہر انسان اپنے ماحول کے مذہب کا غلام بن کر پیدا ہوتا ہے،
پھر ساری زندگی اپنی غلامی کو "ایمان" سمجھتا ہے، اور دوسروں کی عقل پر انگلی اٹھاتا ہے۔
یہی ہے "خدائی وائرس" — ایک ذہنی بیماری جو سوال پوچھنے کی طاقت چھین لیتی ہے۔
اس سے نجات عبادت سے نہیں، شک اور جستجو سے ملتی ہے۔
اگر تم میں واقعی فہم ہے، تو اپنے عقیدے سے پہلے اپنی عقل کو آزماو۔
نجات آسمان سے نہیں اترتی
وہ تمہارے اندر بیدار ہوتی ہے۔

> — ReasonSphere | جہاں سوال ہی عبادت ہے۔






















Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Islamabad