13/05/2026
Bannu Students Society IIUI
BSS is a Student Union representing Students from Bannu .
Major aim of BSS incorporates promotion and protection of students rights and engaging students in extra curricular activities in order to foster individuals self growth🤗
13/05/2026
13/05/2026
12/05/2026
شہداء کے نام💔
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام بنوں میں فتح خیل چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے اور سرائے نورنگ میں خودکش دھماکے کے شہداء کی یاد میں یونیورسٹی میں ایک پُرامن شمع روشن تقریب اور احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔
شرکاء نے شہداء پولیس اہلکاروں اور دیگر شہداء افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا، ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی IIUI ہر قسم کی دہشت گردی اور بدامنی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
منجانب: بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد
10/05/2026
جنوبی ضلع بنوں کے تحصیل میریان میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پندرہ پولیس جوانوں کی شہادت، سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ بنوں کافی عرصے سے اس اگ کی لپیٹ میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر حملے ہورہے ہیں، اور بنوں کے عوام کو روز جنازے اٹھنا پڑھ رہا ہے۔
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہیں، کہ اس حملے میں ملوث تمام عناصر کو اپنے انجام تک پہنچا دے۔
بنوں کے عوام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے، کہ ہمیں امن اور سکون سے زندگی گزارنے دیا جائے۔
30/04/2026
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اج یونیورسٹی کے سی بلاک کیفے میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا، جس میں سابق صدر فیضیاب بنگش نے اسپیکر کا رول ادا کیا، اور پاکستان کے معاشی مسائل اور ان کا ممکنہ حل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ حالیہ امریکہ ایران جنگ کے تناظر پاکستان کی پالیسی پر تفصیلی گفتگو ہوئی، مختلف ڈپارٹمنٹ کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں سوالات جوابات کا سیشن ہوا،
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی طلباء کے لیے اس طرح کی ایکٹویٹیز کا انعقاد کرتی رہے گی۔
شکریہ
خیبرپختونخوا میں بدامنی کی ایک نئی لہر اس وقت اپنے عروج پر ہے ، جنوبی اضلاع میں خصوصا بنوں اس دفعہ قیمت چُکا رہا ہیں، سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، بنوں کے پُرامن لوگوں نے ہمیشہ فرنٹ پر اکر قربانیاں دی ہیں،بنوں کے عوام اس کھیل سے تنگ آ چکی ہیں، جہاں ایک طرف بدامنی ہے، وہاں دوسری طرف بے روزگاری، اور غربت نے یہاں کے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، بازار میں جگہ جگہ راستے بند ہیں، لوگوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے، تعلیمی ادارے بند ہے، پیپرز منسوخ ہورہے ہیں، ایک افراتفری کا ماحول ہے۔
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انتظامیہ سے درخواست کرتی ہیں، کہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے، تاکہ وہاں کے باسی پُرامن طریقے سے زندگی گزار سکے۔
09/03/2026
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اج یونیورسٹی میں افطاری کا پروگرام منعقد کیا، پروگرام میں بنوں کے مشران اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی۔ بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی تعلیم کے ساتھ اس طرح کے ایکٹویٹیز کو پروموٹ کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
06/03/2026
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی نے اج ہاسٹل کیفے میں میٹنگ کی، جس میں سوسائٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کیبنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی اپنے روایات کے مطابق اس دفعہ بھی افطار پارٹی کا انعقاد کریں گی، اس میٹنگ میں افطار پارٹی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Islamabad