Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan

Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan

Share

Hajj pilgrimage, Ziarat, Promote teachings of Islam, Seerat un Nabi, Hifz o Qirat, Interfaith Harmony

The Ministry of Religious Affairs is responsible for the pilgrimage beyond Pakistan, Muslims pilgrims visits to India for Ziarat and Saudi Arabia for Umra & Hajj. It is also responsible for the welfare and safety of pilgrims and zairines.The main activities also include research based Islamic studies, holding of conferences, seminars ,training education of Ulemas and Khateebs , exchange of visits

04/08/2026

اسلام آباد: 4 اگست، 2026
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اور بین الاقوامی بین المذاہب ہم آہنگی سکالر ڈاکٹر لیف ہیٹ لینڈ کی اہم ملاقات

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بین الاقوامی شہرت یافتہ مبلغ، بین المذاہب ہم آہنگی سکالر ڈاکٹر لیف ہیٹ لینڈ کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں قومی و بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری کے فروغ اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان ملک میں مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو بلا تفریقِ مذہب و عقیدہ مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، اور ہمیں معاشرے میں امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور نے قومی سطح پر 'بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیاں' فعال کی ہیں جو ضلعی و صوبائی سطح پر تمام مذاہب کے علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے، اقلیتی برادری کے عباد گاہوں کی تحفظ و تزئین و آرائش، اقلیتی طلبہ کے لیے خصوصی وظائف اور "پیغامِ پاکستان" بیانیے کی ترویج جیسے اہم ترین اقدامات شامل ہیں تاکہ نفرت انگیز مواد اور فرقہ واریت کا موثر سدِباب کیا جا سکے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اس موقع پر کہا کہ اسلام کا بنیادی پیغام امن، سلامتی، اور انسانیت سے محبت کا ہے، علماء کرام اور دینی راہنماؤں کا یہ دینی و قومی فریضہ ہے کہ وہ معاشرے میں شدت پسندی اور نفرت کے خاتمے کے لیے آگے آئیں اور تمام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔

بین الاقوامی بین المذاھب ہم آہنگی سکالر ڈاکٹر لیف ہیٹ لینڈ نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمگیر سطح پر پرامن بقائے باہمی کے لیے باہمی گفتگو، احترام اور غیر مشروط محبت کی اشد ضرورت ہے۔ ملاقات میں بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے مشترکہ پروگرامز اور ورکشاپس کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

04/08/2026
04/08/2026

سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ہم سب کی مشترکہ ذمہ
داری ہے

media

04/08/2026

#حج 2027 کے لیے 16 نومبر 2027 تک #کارآمد #ہاکستانی #پاسپورٹ لازم ہے۔۔۔

03/08/2026

حتمی اور مصدقہ اعلانات کے لیے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹس کو فالو کریں۔ ایسے جعلی پیغامات نشر کرنے والوں کو رپورٹ کریں۔

02/08/2026

حج رجسٹریشن +381400
اگلے مرحلہ نزدیک ہے۔ کارآمد پاکستانی پاسپورٹ (معیاد 16 نومبر، 2027) ہونا لازمی ہو گا۔

02/08/2026

سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز اور جھوٹی معلومات پھیلانے سے گریز کریں، جس سے ریاستی اداروں، عدلیہ یا کسی فرد کی شہرت کو نقصان پہنچ سکتا ہو ۔ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ایسی سرگرمیاں قابلِ سزا جرم ہیں.

31/07/2026

حج 2027 کے عازمینِ حج کے لیے اہم ترین ہدایت!

اگر آپ حج 2027 کا فریضہ سر انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اپنے پاسپورٹ کی میعاد (Expiry Date) ضرور چیک کر لیں۔

پاک حج ایپ کے تحت آن لائن حج درخواستوں کے لیے آپ کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027 تک قابلِ قبول (Valid) ہونی لازمی ہے۔
کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے آج ہی اپنا پاسپورٹ چیک کریں اور بروقت تجدید (Renewal) کروائیں۔

1 - پاک حج ایپ (Pak Hajj App):
iOS:
https://apps.apple.com/pk/app/pak-hajj/id6473727234
Android:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nitb.android.hajjapp&pcampaignid=web_share
2 - ڈیجیٹل حج مینجمنٹ سسٹم:
https://hajj.mora.gov.pk/login

مزید اپڈیٹس سے باخبر رہیں۔

official

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


1st Floor, Kohsar Block, Pak Secretariat, Constitution Avenue
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 16:00