16/07/2025
کامیابیوں کا تسلسل ۔۔۔اک جہد مسلسل
مسلم ایجوکیٹرز سکول کی کامیابیوں کا سفر تیز سے تیز تر ہوتے ہوئے علاقے میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے۔امسال کلاس نہم اور دہم کے فیڈرل بورڈ کے نتائج بلاشبہ مسلم ایجوکیٹرز سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی شبانہ روز محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یاد رہے مسلم ایجوکیٹر سکول فیڈرل بورڈ سے رجسٹرڈ اور الحاق شدہ ادارہ ہے۔
اس پرمسرت موقع پر ڈائریکٹر اور پرنسپل میڈم صائمہ عباسی نے اپنے خصوصی پیغام میں حالیہ شاندار رزلٹ پر
برہان ضیا عباسی ایم فل فزکس
عارف اللہ بی ایس میتھمیٹکس
اسد اللہ بی ایس باٹنی
حفظہ عباسی ایم اے اردو/بی ایڈ
میڈم ثمرہ ایم اے انگلش لٹریچر
عبداللہ میکا ٹرونکس انجئیرنگ
عبدالحق صاحب کوارڈینیٹر اور جملہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اہلیان علاقہ کے تعاون اور تعلیم یافتہ معاشرے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے طلبا و طالبات کے والدین کیطرف سے سکول انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہا ۔
میڈم صائمہ عباسی نے شاندار مستقبل اور تعلیم یافتہ معاشرے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ اس رستے میں موجود چھوٹی موٹی رکاوٹوں کو عزم اور حوصلے سے شکست دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ خدائے بزرگ و برتر کی مدد سے تعلیم کی دولت کو عام کرنے کے لئے اور جہالت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مزید ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے