Quran knowledge Online

Quran knowledge Online

Share

Assalam o alaikum.The Best Amongst You are Those Who Learn Quran and Teach it.(Sahih Bukhari)
www.Qu

20/06/2015

ایک دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک سواری لائی گئی تاکہ اس پر سوار ہوں پس جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو فرمایا بسم اللہ،
جب اس کی پیٹھ پر بیٹھ گئے تو فرمایا الحمدللہ، پھر کہا پاک ہے وہ ذات جس نے ان جانوروں کو ہمارے قابو میں کر دیا اور ہم ان پر قابو پانے والے نہ تھے اور بلاشبہ ہمیں اپنے رب ہی کے پاس واپس جانا ہے۔ پھر تین مرتبہ الحمدللہ کہا اس کے بعد تین مرتبہ اللہ اکبر کہا پھر کہا پاک ہے تیری ذات پس تو مجھ کو بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی نہیں جو گناہوں کو بخش سکتا ہو۔ یہ کہہ کر حضرت علی ابن ابی طالب ہنس پڑے ..
لوگوں نے پوچھا امیرالمومنین! آپ کس بات پر ہنسے؟ انہوں نے کہا کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا تھا جیسا کہ میں نے اس وقت کیا، میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی پوچھا تھا کہ اے اللہ کے رسول آپ کس بات پر ہنسے؟
تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیرا رب اپنے بندے سے خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے میرے گناہ بخش دے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے سوا کوئی گناہ نہیں معاف کر سکتا۔
(سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 837 کتاب الجہاد)

Photos 20/06/2015
27/04/2015

کہتے ھیں کہ کسی نے ایک چیونٹی سے پوچھا کہ تمہاری خوراک کتنی ھے ؟ چیونٹی نے جواب دیا کہ سال بھر میں گندم کا ایک دانہ میری خوراک ھے.
اس بندے نے تجرباتی طور پر اس چیونٹی کو ایک شیشی میں بند کردیا اور اسکے ساتھ ھی ایک دانہ گندم بھی شیشی میں ڈال دیا..
جب ایک سال گزرنے کے بعد اس نے شیشی کا معائنہ کیا تو کیا دیکھتا ھے کہ چیونٹی نے آدھے سے بھی کم دانہ کھایا ھے جس پر اس بندے نے چیونٹی سے کہا:تم تو کہتی تھیں کہ تمہاری خوراک ایک دانہ گندم ھے مگر تم نے تو بہت کم کھایا.. اسکی کیا وجہ ھے؟
چیونٹی نے جواب دیا: " اے انسان ! جب تک میں اللہ کی زمین پر آزاد پھرا کرتی تھی تب مجھے اپنے رزق کے بارے میں کوئی خوف لاحق نہیں تھا.. اس لیئے میں خوب پیٹ بھر کر کھاتی اور کبھی بھوکے پیٹ نہیں سویا کرتی.. مگر جب سے میرا رزق اور آزادی تمہارے ھاتھ میں آگئی تو میں نے سوچا کہ یہ تو انسان ھے جو اپنے ھم جنسوں کا رزق بھی چھین لیتا ھے ' کیا خبر کہ وہ اگلے سال میری خوراک کا بندوبست بھی نہ کرے.بس اسی خوف کی وجہ سے میں نے اپنی بھوک کم کردی اور باقی گندم کو برے وقت کے لیئے بچا لیا۔

27/04/2015

اللہ تعالی جس کو اپنی یاد دلانا چا ہتا ہے اسے دکھ کا الیکٹرک شاک دے کر اپنی طرف متوجہ کر لیتا ہے۔
دکھ کی بھٹی سے نکل کر انسان دوسروں کے لیے نرم پڑ جا تا ہے پھر اسے نیک عمل خود بخود اور بخوشی انجام ہونے لگتے ہیں۔
دکھ تو روحانیت کی سیڑھی ہے۔ اس پر صابر و شاکر ہی چڑھ سکتے ہیں۔
(اقتباس: بانو قدسیہ کی کتا ب "دست بستہ" سے)

Want your school to be the top-listed School/college in Islamabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Islamabad