Zi Education

Zi Education Accord correct priorities to every aspect of life.

17/09/2026
Zi Fazal
25/05/2026

Zi Fazal

انسان ایک راز ہے: ایسا راز جسے نہ زمین پوری طرح جان سکی، نہ آسمان سمجھ سکا لوگ جسم کو انسان سمجھ بیٹھے حالانکہ جسم تو صر...
23/05/2026

انسان ایک راز ہے:
ایسا راز جسے نہ زمین پوری طرح جان سکی، نہ آسمان سمجھ سکا لوگ جسم کو انسان سمجھ بیٹھے حالانکہ جسم تو صرف مٹی کا لباس ہے اصل انسان تو وہ “نور” ہے
جو خاموشی کی تہوں میں سانس لیتا ہے۔ کبھی تنہائی میں اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر محسوس کرنا وہ جو اندر ایک عجیب سی بےچینی جاگتی ہے وہ دنیا کی کمی نہیں ہوتی وہ روح کی پیاس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ محفلوں میں بھی اکیلے رہتے ہیں ہزار رشتوں کے باوجود ادھورے محسوس ہوتے ہیں…
دنیا کی ہر نعمت پا کر بھی دل ویران رہتا ہے۔
کیونکہ روح کا رزق
نہ دولت ہے
نہ محبتِ دنیا
نہ شہرت
روح کا رزق صرف “قربِ الٰہی” ہے۔
جب انسان پہلی بار اپنے اندر اترتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے
کہ اُس کے وجود میں چار دروازے ہیں ایک دروازہ “مٹی” کا
جو اُسے دنیا، خواہش، جسم اور غرور کی طرف کھینچتا ہے۔
ایک دروازہ “آگ” کا جہاں انا جلتی نہیں، بلکہ انسان کو جلاتی ہے۔ غصہ، حسد، تکبر، شہوت یہ سب اسی آگ کے شعلے ہیں۔
ایک دروازہ “پانی” کا جہاں دل نرم ہوتا ہے،
آنکھیں بےوجہ نم ہونے لگتی ہیں اور انسان دوسروں کے درد کو اپنے اندر محسوس کرتا ہے۔
اور ایک دروازہ “ہوا” کا جہاں روح قید محسوس کرنے لگتی ہے
وہ خاموشی چاہتی ہے، ذکر چاہتی ہے، تنہائی چاہتی ہے…
کیونکہ اُسے اپنے اصل وطن کی خوشبو آنے لگتی ہے۔ مگر ان سب کے درمیان ایک ایسا راز پوشیدہ ہے جسے صرف وہی پا سکتا ہے
جو اپنے نفس کو خاموش کرنا سیکھ لے۔
وہ راز ہے… “نور”۔
یہ نور کتابوں میں نہیں ملتا
یہ لفظوں سے نہیں اترتا
یہ صرف اُس دل میں اُترتا ہے
جو ٹوٹ کر سجدے میں گر جائے۔ بعض لوگ پوری زندگی عبادت کرتے رہتے ہیں مگر رب تک نہیں پہنچتے
اور بعض ایک آنسو میں اپنی پوری روح اللہ کے حوالے کر دیتے ہیں۔ روحانیت چیخنے کا نام نہیں روحانیت خاموش ہونے کا نام ہے۔ اتنا خاموش کہ انسان اپنے اندر چلتی ہوئی سانسوں میں بھی
اپنے رب کا ذکر سننے لگے۔
پھر ایک وقت آتا ہے جب دنیا کی ہر آواز مدھم پڑ جاتی ہے۔
لوگ بولتے رہتے ہیں مگر انسان کے اندر صرف ایک صدا باقی رہتی ہے
“ہُو”
“ ۔۔۔۔ہُو"
جو ازل سے تھا
،جو ابد تک رہے گا
جو ہر شے میں چھپا ہوا ہے۔۔
مگر نگاہیں اُسے دیکھ نہیں پاتیں۔ اور جب روح اُس “ہُو” کو پہچان لیتی ہے تب انسان کو معلوم ہوتا ہے
کہ اصل سفر زمین پر چلنے کا نہیں تھا اصل سفر تو اپنے اندر اترنے کا تھا۔ تب انسان دنیا میں رہ کر بھی دنیا کا نہیں رہتا وہ ہجوم میں بیٹھ کر بھی تنہا رہتا ہے وہ خاموش رہ کر بھی ہزاروں راز سنا دیتا ہےاور پھر ایک رات
اُس کی روح آہستہ سے اُس سے کہتی ہے:
“تو مٹی نہیں تھا…
تو کبھی فنا ہونے کے لئے پیدا ہی نہیں ہوا تھا…
تو تو بس ایک بھولا ہوا نور تھا
جو اپنے رب کو یاد کرنے زمین پر اترا تھا۔
Zi Fazal
Cottage Trust (SAJRI)

01/05/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Sahab ChDrop a comment to welcome them to our community,
01/05/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Sahab Ch

Drop a comment to welcome them to our community,

14/03/2026

سپارکو کےمطابق ہلال شوال کی عُمر صرف 12 گھنٹے 41 منٹ ہو گی ۔ لہٰذا چاند کی طویل عمری کی دعاء کی جا سکتی ہے ؟

14/03/2026

*فلسفہ تلاشِ لیلتہ القدر*

ارشادِ ربّانی ھے: *اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِ❣️ (القدر: 1)*
*"ہم نے اِس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے"*
بے شک یہ بہت عظمت والی رات ہے جس میں قرآن نازل ہوا, جو ربِّ کائنات کا اہل زمین کے لیۓ ایک عظیم تحفہ ہے.
اس رات کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ اسے 'ہزار ماہ' کی عبادت سے بہتر قرار دیا گیا ہے.
مگر راتوں کو جاگ کر "تہجّد کی عبادت" افضل ترین عبادت ہے, جو نبیِ اکرم صلّی اللّہ علیہ وسلّم کے لیے تو لازم تھی اور امّت کے لیۓ انتہائی پسندیدہ یعنی مستحبّ قرار دی گئی، فرمایا گیا:-
*قْمِ اللّٙیلٙ اِلّٙا قٙلِیلآo نِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًاo اٙوْ زِد عٙلٙیہِ. ( المزّمّل: 3 - 5)*
*"آپ (اللّٰہ کے حضور) کھڑے ہوں، آدھی رات، کچھ کم یا کچھ زیادہ"*
احادیث میں رمضان کی آخری عشرہ کی 10 راتوں کو بھی بلحاظِ مجموعی بہت مبارک بتایا گیا ھے, علاوہ ازیں سورة الفجر میں ماہِ ذو الحجّ کی ابتدائی 10 راتوں کی بڑی خاص فضیلت بتائی گئی ھے اور جفت و طاق دونوں ہی راتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ھے، فرمایا گیا ھے:-
*وَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ ۞ وَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ‏o (الفجر: 2 - 3)*
*"اور دس راتوں کی قسم اور جفت اور طاق کی"* پھر اسی سورت کے آخر میں فرمانبرداروں اور عبادت گزاروں کو ''نفسِ مطمئنّة'' کے حامل قرار دیا گیا یے اور انعامات سے نوازنے کی خوشخبری دی گئی ہے، ارشادِ الٰہی ھے:-
*يٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَئِنَّةُ (الفجر: 27)*
*"اے نفسِ مطمئنّہ - - - - - -"!*
اللّٰہ نے یہ خاص کرم فرمایا ہے کہ ہماری کم محنت کو بھی ہزاروں گنا بڑھا کر اس کا صلہ بخشا، فی الحقیقت وہ رحمان و رحیم ہے اور اس نے اپنے اوپر رحمت کو خود لازم کر لیا ہے.
*كَتَبَ عَلٰى نَفۡسِهِ الرَّحۡمَةَ*❣️ ‌ *(الانعام: 12)*
دیکھا جاۓ تو وہ ہماری عام نیکیوں کو بھی کئی گنا بڑھا دیتا ہے, *10 سے 700 گنا تک*
ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کی حکمت کو سمجھا جاۓ, نہ کہ نیکی کمانے کے شارٹ کٹ کو, کیونکہ حکمت ہی خیر کثیر ہے:-
*وٙ مَنۡ يُّؤۡتَ الۡحِكۡمَةَ فَقَدۡ اُوۡتِىَ خَيۡرًا كَثِيۡرًا‌❣️ (البقرة: 269)*
*"اور جس کو حکمت ملی، اُسے حقیقت میں خیرِ کثیر (بڑی دولت) مل گئی*
84 سال کے برابر اجر رکھنے کے پیچھے بھی بڑی حکمت ہے، انسان کی اوسط عمر قریباْ 80 برس ہے, مگر عبادت کا وقت جوان ہونے کے بعد 70 سے زیادہ نہیں، اگر وہ ہر برس 10 راتوں کی عبادت کا اہتمام کر لے تو یہ قریباْ 700 ہی بن جاتی ہیں.
اگر کوئی ایک رات یعنی ستائسویں ہی مقرّر کر دی جاتی تو ثواب ایک رات ہی کا مِل پاتا. چنانچہ اس رات کو خفیہ رکھنے میں اللّٰہ نے ہمارے لیے اس رات کو پانے کے مواقع (chances) 70 گنا بڑھا دیے ہیں, تب ہی تو کوئی *نفسِ مطمئنّہ* کا درجہ پا سکتا ہے.
ساتھ یہ بھی ذہن میں رہے کہ نیکی گِننے کی چیز نہیں بلکہ تولنے کی اور قدر (value addition) کا تقاضا کرتی ہے، قرآنِ کریم میں ہے:-
*اۨلَّذِىۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَ الۡحَيٰوةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلاْ❣️ (الملک: 2)*
*"جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے کہ تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے"*.
*ACHIEVING EXCELLENCE*
لہٰذا کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اپنےکم وقت *(70 سال)* کا بھر پور استعمال کریں اور کوئی رات بالخصوص ماہِ رمضان المبارک کی *10راتیں* عبادت بلکہ *احسن عبادت* سے خالی نہ چھوڑیں.
یہ تب ہی ممکن ہے کہ ہم زندگی میں صرف ایک رات کے پانے کا نہیں بلکہ اللّٰہ کی عطا کردہ ہر گھڑی کو احسن طور پر استعمال کریں. وفّقنا اللّٰہ، آمین ثمّ آمین!

*طالب دعا*

Big thanks to Sahab Chfor all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!
16/02/2026

Big thanks to Sahab Ch

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

28/01/2026

بُہت جلد جہلا ملّاؤں کا دین ختم ہونے والا ہے ۔غیر مسلم قرآن کو "سمجھ" کر اسلام میں داخل ہو رہے ہیں!

Fazal

28/01/2026

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zi Education posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share