Urdu Adab Students

Urdu Adab Students یہ پیج اردو ادب کے متعلق معلومات اور مختلف امتحانات میں

31/07/2026

السلامُ علیکم!
آپ سب اپنی رائے سے منتظمین کو آگاہ فرمائیں، ہم کس موضوع پر پوسٹ کریں؟

28/07/2026

گفتگو ایک فن ہے!

گفتگو کا فن وہ مہارت ہے
جو انسان کو دل میں جگہ دلاتی ہے۔
یہ صرف بات کرنے کا نہیں، بلکہ بات کہنے کے انداز کا ہنر ہے۔ ایک ہی جملہ کسی کے دل میں گہرائی سے اُتر سکتا ہے، اور وہی جملہ غلط انداز میں کہا جائے تو تعلقات میں تلخی پیدا کر سکتا ہے۔!

یہی وجہ ہے کہ گفتگو کا ہنر سیکھنا
سمجھنا اور اور پر عمل کرنا کامیابی کی کنجی
بن جاتا ہے۔!

گفتگو کا سب سے پہلا سلیقہ یہ ہے
"بغیر بولے کہہ دینا"۔ یہ حقیقت ہے کہ الفاظ کے بغیر بھی بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔ آپ کا چہرہ، آپ کی آنکھیں اور آپ کا جسم کسی بات کو زیادہ بامعنی بنا سکتے ہیں۔ ایک نرم مسکراہٹ یا سر ہلا دینا سننے والے پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

دوسرا اہم ہنر ہے ہمدردی۔
جب آپ کسی کے جذبات کو سمجھ کر ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں تو وہ آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور گفتگو میں وزن آ جاتا ہے۔
"سب سے میٹھا لفظ" اپنا نام لگتا ہے۔
جب آپ کسی کو اس کے نام سے پکارتے ہیں تو وہ خود کو خاص محسوس کرتا ہے اور اس کی توجہ آپ کی بات پر مرکوز ہو جاتی ہے۔

آواز کا اتار چڑھاؤ اور لہجہ بھی بہت اہم ہیں۔
ایک ہی جملہ مختلف انداز میں کہنے سے اس کے اثرات بدل جاتے ہیں۔ لہٰذا، آواز کے آہنگ، ردھم، لچک، ٹہراؤ اور لہجے پر قابو رکھنا ضروری ہے تاکہ گفتگو دلچسپ اور دلکش بنے۔

ایک اور مفید تکنیک "ایکو تکنیک" ہے،
جس میں آپ سننے والے کی بات کو دوبارہ دہراتے ہیں تاکہ اسے یہ احساس ہو کہ آپ نے اسے سمجھا اور اس کی بات کو اہمیت دی ہے۔ اس سے بات چیت میں اعتماد اور قربت آتی ہے۔

کہانی سنانے کا فن بھی اہم ہے۔
لوگ حقیقت سے زیادہ کہانیاں یاد رکھتے ہیں۔
اگر آپ اپنی بات کو کہانی کے طور پر پیش کریں تو وہ زیادہ دلچسپ اور یادگار بن جاتی ہے۔ اس سے سننے والے کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزاح کا استعمال بھی گفتگو کا حصہ ہے،
لیکن اسے احتیاط سے استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ وہ کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنے۔

گفتگو میں عاجزی اور انکساری
بھی بہت ضروری ہے۔ جب آپ خود کو عاجز ظاہر کرتے ہیں اور دوسروں کو بلند مقام دیتے ہیں تو تعلقات میں بہتری آتی ہے اور وہ آپ کی بات کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

"بروکن ریکارڈ تکنیک"
بھی ایک کارآمد طریقہ ہے، جس میں آپ کسی بات کو بار بار دہراتے ہیں تاکہ اس پر زور دیا جا سکے۔

اور آخری بات، جذباتی ذہانت۔
یہ وہ صلاحیت ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ کب خاموش رہنا ہے، کب بات کرنی ہے اور کب اپنی بات کو مضبوطی سے پیش کرنا ہے۔

یہ سب اصول مل کر گفتگو کو مؤثر بناتے ہیں۔ گفتگو ایک فن ہے، اور جو اسے سیکھ لیتا ہے، وہ واقعی دلوں پر راج کرتا ہے!

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے...

ٹیلی نار پاکستان: ایک یادگار سفر کا اختتام 💚📱جولائی 2026 میں ٹیلی نار پاکستان باضابطہ طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موب...
26/07/2026

ٹیلی نار پاکستان: ایک یادگار سفر کا اختتام 💚📱

جولائی 2026 میں ٹیلی نار پاکستان باضابطہ طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ (PTML) میں ضم ہو گیا، جو Ufone 5G کے نام سے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس انضمام کے بعد ٹیلی نار پاکستان کی الگ قانونی شناخت ختم ہوگئی، اور اس کے نیٹ ورک، صارفین، انفراسٹرکچر اور آپریشنز نئے مشترکہ ادارے کا حصہ بن گئے۔

ٹیلی نار پاکستان کا سفر اپریل 2004 میں شروع ہوا، جب ناروے کی کمپنی Telenor Group نے پاکستان میں GSM موبائل سروس کا لائسنس حاصل کیا۔ 15 مارچ 2005 کو اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کمرشل سروسز کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد اور دیگر شہروں تک نیٹ ورک تیزی سے پھیل گیا۔ ❤️

2006 میں نوجوانوں کے لیے djuice متعارف کرایا گیا، جبکہ 2009 میں ٹیلی نار پاکستان اور تعمیر مائیکروفنانس بینک نے مل کر ایزی پیسہ شروع کیا، جس نے پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی۔

اس کے بعد کمپنی نے کئی اہم منصوبوں پر کام کیا، جن میں:

- دیہی علاقوں تک موبائل انٹرنیٹ کی توسیع
- کسانوں کے لیے زرعی معلوماتی سروسز
- محفوظ انٹرنیٹ آگاہی پروگرام
- نوجوان اسٹارٹ اپس کے لیے Telenor Velocity
- بچوں کی ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن
- خواتین کسانوں کے لیے خوشحال آنگن جیسے منصوبے شامل ہیں۔

2014 میں ٹیلی نار نے پاکستان میں 3G سروسز کا آغاز کیا، جبکہ بعد کے برسوں میں VoLTE، NB-IoT اور گلگت بلتستان سمیت دور دراز علاقوں میں 4G سروسز کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ کمپنی نے پاکستان میں 5G ٹرائلز کا دعویٰ بھی کیا۔

اپنے عروج پر ٹیلی نار پاکستان کے 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین تھے، جبکہ اس کا نیٹ ورک ملک کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی تک پہنچ چکا تھا۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں بھی رابطوں اور ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات کے فروغ میں کمپنی کا کردار اہم رہا۔

دسمبر 2023 میں PTCL نے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کا معاہدہ کیا، اور تمام قانونی و ریگولیٹری مراحل مکمل ہونے کے بعد یہ انضمام 2025 کے آخر میں مکمل ہوا۔ جولائی 2026 میں کمپنی کو باضابطہ طور پر PTML (Ufone 5G) میں ضم کر دیا گیا۔

اور ہاں... 😄
ٹیلی نار کا ذکر ہو اور وہ مشہور شکایتیں یاد نہ آئیں، ایسا کیسے ہو سکتا ہے! 😂
اچانک بیلنس کٹ جانا، غیر ضروری سروسز کا فعال ہو جانا یا اکاؤنٹ سے رقم کم ہو جانا بھی بہت سے صارفین کی یادوں کا حصہ رہے گا۔ 😅

ٹیلی نار پاکستان کا نام اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، لیکن اس سے جڑی لاکھوں صارفین کی پہلی کال، پہلا موبائل انٹرنیٹ اور پہلی ڈیجیٹل رقم کی منتقلی جیسی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

الوداع، ٹیلی نار پاکستان! 💚📱

11/07/2026

کتھارسس
کتھارسس (catharsis) ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان اپنے دبے ہوئے شدید جذبات و احساسات کا کسی صورت میں اظہار کرکے ذہنی سکون، تطہیر اور تجدید حاصل کرتا ہے۔

اگر انسان کتھارسس نہ کرے تو اس کے اندر دبے جذبات و احساسات غصہ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اگر یہ غصہ کسی بھی صورت نہ نکلے تو یہ انسان کا خود پر نکلتا ہے اس کے نتیجے میں انسان کسی نہ کسی نفسیاتی عارضہ کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں انسانی معاشرے میں غصہ، پریشانی، دکھ اور ذہنی دباؤ بڑھنے لگتا ہے۔

اس کا معنی cleansing اور purification ہے۔ میرے مطابق اس کا مطلب اپنے ہر طرح کے جذبات اور محسوسات کا اظہار ہے۔ جب ہم مختلف موقعوں پر اپنے محسوسات کا ٹھیک طرح سے اظہار نہیں کر پاتے تو ہم ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ نا مکمل اور ادھورے محسوسات subconcious میں اپنا مسکن بنا لیتے ہیں۔

ہر انسان اپنے ہی انداز میں کتھارسس کرتا ہے۔ کوئی شعر کہہ کر تو کوئی نثر لکھ کر، کوئی تصویر بنا کر تو کوئی مجسمہ تراش کر، کوئی غصہ میں چیختا چلاتا ہے تو کوئی آنکھوں سے نمکین پانی بہاتا ہے تو کوئی خود کلامی کرتا ہے۔
یہ انسان کے مزاج میں کتھارسس کا انداز ہوتا ہے یہ انسان پر ہے کہ وہ تلاش کرے کہ وہ کونسا کام یا طریقہ ہے جس کے ذریعہ وہ کتھارسس کر کے سکون حاصل کر سکتا ہے۔

المیہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو جانتے ہی نہیں کہ ان کے کتھارسس کا طریقہ کیا ہے؟
انسان کتھارسس کے ذریعہ اندر کے غبار کو نکال دیتا ہے تو اس کے اندر زندگی خوشی سے گزارنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔ اپنے اردگرد کے ماحول سے پیار کرنے لگتا ہے۔ کائنات کی رعنائیوں سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے۔

ہمیں اپنی ذہنی صحت کا بہت ذیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ براہ راست جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ذہنی صحت کے لئے Catharsis کی بہت ضرورت ہے۔

زندگی کو بھرپور جینا سیکھیں۔ خوشی کے موقعوں کو کھل کر celebrate کریں۔جب دکھ اور تکلیف محسوس کرتے ہیں تو اس کا اظہار کریں۔ کسی کی بات بری لگی تو اس کو بتایں۔ کسی نے مدد کی تو کھل کر شکریہ ادا کریں۔ کسی کی مدد کی ضرورت ہے تو کھل کر درخواست کریں۔ اگر کسی میں کوئی اچھائی نظر آتی ہے تو کھل کر تعریف کریں۔

ذہنی تناؤ اور بےسکونی تب پیدا ہوتی ہے جب ہم مثبت اور منفی محسوسات کو دباتے ہیں اور اپنے subconscious میں ان کا baggage لے کر چلتے ہیں۔ اس baggage میں برسوں پرانی عداوتیں، پچھتاوے، محرومیاں، نفرتیں اور شکوے جمع کیے رکھتے ہیں۔ یہ اذیت اور دبے ہوئے احساسات زندگی کی خوشی اور اطمینان چھین لیتے ہیں۔ اپنے baggage کو صاف کرنے کے لئے اپنے اپ کو وقت دیں، اپنے ایسے جذبات اور سوچ کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

کتھارسس کے کچھ طریقے

1۔ جذبات کا ہمیشہ کھل کر اظہار کریں، کچھ دل میں نہ رکھیں۔ اچھے انداز اور الفاظ کے ساتھ ہر قسم کے جذبات کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔

2۔ کسی ہمدرد کے سامنے دوسروں سے متعلق اپنے سب جذبات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے، جیسے والدین، دوست وغیرہ

3۔ شاعری کریں، نثر لکھیں، افسانے لکھیں یا تعمیری پیغامات لکھیں۔ فیس بک پر یہ کام بخوبی کیا جا سکتا ہے۔

4۔ پینٹنگ کریں، مصوری کریں۔

5۔ سپورٹس میں حصہ لیں، اپنی پسند کی کھیل سے دل ہلکا ہوتا ہے۔

6۔ کتابیں پڑھیں، ڈاکومنٹریز دیکھیں، دلچسپ علم سے مستفید ہوں۔

7۔ کسی فلاحی کام میں حصہ لیں، معاشرے کو کچھ دیں، اپنے ملک کے لیے کچھ کریں، اپنے اللہ کے لیے کچھ کریں، مخلوق کو فائدہ پہنچائیں۔

8۔ مراقبہ کریں، اس سے دل کو راحت اور وجدان ملتا ہے، جذبات کلیر ہوتے ہیں۔

9۔ روزانہ سب لوگوں کو معاف کر کے سویا کریں اس سے لا شعور کی گرہیں کھلتی ہیں۔

10۔ اپنے اللہ کے سامنے اظہار کریں، شکایات کریں، گفتگو کریں۔ اور اس کے بعد دل صاف کر لیں، جب اللہ کو معاملہ دے دیا تو خود بیچ سے نکل جائیں۔

اگر آپ کو یہ سب کچھ کرنے میں دقت محسوس ہو رہی ہے تو counselling حاصل کریں، کسی ماہر نفسیات کے سامنے کتھارسس کریں اور اپنے دل اور لا شعور میں سالوں پرانے دبے جذبات، کا اظہار کر کے اپنی زہنی صحت اچھی کریں اور اپنی صلاحیتیں بہال کر کے کھل کر جینا سیکھیں کیونکہ آپ کے لا شعور کا تناؤ نہ صرف آپ کی بلکہ آپ سے منسلک لوگوں کی زندگی کو بھی متاثر کر رہا ہوتا ہے۔
psychologist Fatima Ali

نوکری کے ساتھ سائیڈ بزنس آج کل پاکستان میں "ضروری" اس لیے بن گیا ہے کہ صرف تنخواہ سے مہنگائی اور مالی غیر یقینی صورتحال ...
11/07/2026

نوکری کے ساتھ سائیڈ بزنس آج کل پاکستان میں "ضروری" اس لیے بن گیا ہے کہ صرف تنخواہ سے مہنگائی اور مالی غیر یقینی صورتحال کا مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

3 بڑی وجوہات جو لوگوں کو 9-5 کے بعد بھی کام پر مجبور کر رہی ہیں:
1. مہنگائی تنخواہ سے آگے نکل گئی ہے
جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8% تھی اور دسمبر 2025 میں 5.6%۔ بظاہر یہ کم لگے، لیکن پچھلے چند سالوں میں تنخواہیں 18% بڑھیں جبکہ مہنگائی 21% بڑھ گئی۔ یعنی آپ کی purchasing power ہر مہینے کم ہو رہی ہے۔ ایک نوکری اب گھر، بل، اور بچوں کی فیس بیک وقت نہیں سنبھال پا رہی۔
2. "کارپوریٹ وفاداری" کا زمانہ ختم
پہلے لوگ سمجھتے تھے کہ ایک کمپنی میں رہو گے تو پنشن، ترقی، سیکیورٹی ملے گی۔ اب کمپنیاں بھی cost cutting کر رہی ہیں۔ اس لیے 72% پاکستانی ورکرز نے مہنگائی کے دباؤ کی وجہ سے سائیڈ ہسل شروع کر دی ہے۔ لوگ اب نوکری کو "بیس انکم" اور سائیڈ بزنس کو "گروتھ انکم" سمجھتے ہیں۔
3. ڈیجیٹل مواقع نے دروازہ کھول دیا
پہلے اضافی کام کے لیے دکان یا سرمایہ چاہیے ہوتا تھا۔ اب WhatsApp، Instagram، Fiverr، اور Canva جیسے فری ٹولز سے رات کو گھر بیٹھے کلائنٹس مل جاتے ہیں۔ طلبہ ٹیوشن پڑھا رہے ہیں، خواتین گھر سے بیکنگ کر رہی ہیں، اور نوجوان affiliate marketing، content creation، یا vendor coordinator بن کر 5-15% کمیشن کما رہے ہیں۔

مختصر یہ کہ 2026 میں سائیڈ بزنس "شوق" نہیں "مجبوری + موقع" دونوں بن چکا ہے۔ مہنگائی مجبوری ہے، اور ڈیجیٹل ٹولز موقع دے رہے ہیں۔

01/01/2026

نیا سال ہمیں ایک نیا موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو بہتر سمت میں لے جائیں۔
گزرا ہوا سال خوشیوں اور آزمائشوں دونوں کے ساتھ رخصت ہو گیا، مگر اس نے ہمیں بہت کچھ سکھایا۔
آئیے نئے سال میں دلوں سے شکوے مٹا دیں، نفرتوں کو چھوڑ دیں اور محبت، برداشت اور امید کو اپنائیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نیا سال ہم سب کے لیے
صحت، سکون، رزقِ حلال، کامیابی اور خوشیوں کا باعث بنے،
اور ہمارے ملک اور امتِ مسلمہ کے لیے بہتری اور امن لے کر آئے۔

✨ نیا سال مبارک ہو ✨
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین 🤲

27/05/2025

✍️ رموز اوقاف کے بارے میں تفصیلی مضمون ۔۔۔ 🖊️📄

⬅️◀️ رموز رمز کی جمع ہے جس کے معنی اشارہ کے ہیں اور اقاف وقف کی جمع ہے جس کا مطلب ہے ٹہرنا یا رکنا ہے۔ رموز اوقاف سے مراد ہے ٹہرنے کے اشارات یا علامات۔ یہ وہ اشارات اور علامتیں ہیں جو مطلب بہتر طور پر واضح کرنے کے لیے تحریرکے دوران استعمال کی جاتی ہیں۔ ان کی مدد سے پڑھنے والا عبارت کو روانی اور آسانی سے سمجھتا چلا جاتا ہے نیز پڑھنے کے دوران اسے ٹھہرنے اور سانس لینے کے لیے مناسب مواقع ملتے چلے جاتے ہیں۔ جس سے قاری کو مطالعہ کے دوران تھکن کا احساس نہیں ہوتا۔

⬅️ علامت وقف کا مفہوم

وہ علامتیں جو عبارت کے درمیان میں بات کے مفہوم کو واضح کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، علامت وقف کہلاتی ہیں۔ چند مشہور علامت وقف درج ذیل ہیں:

⭐ ختمہ (۔)
⭐ سوالیہ (؟)
⭐ سکتہ (،)
⭐ تفصیلیہ (:_)
⭐ قوسین ()
⭐ واوین (” “)
⭐ ندائیہ یا فجائیہ (!)
⭐ علامت شعر (؎)
⭐ علامت مصرع (؏)
⭐ مخففات( ؒ، ؓ )

⬅️ ختمہ (۔) کا مفہوم

ختمہ علامت ایک پورے جملے کے خاتمے پر ایک چھوٹی سی لکیر کی صورت میں لگائی جاتی ہے جہاں کچھ دیر ٹہرنا ہوتا ہے۔ یہ عبارت ایک جملے کو دوسرے جملے سے جدا کرتی ہے۔ اسے وقف کامل، وقف تام اور انگریزی میں فل سٹاپ (.) بھی کہتے ہیں۔

⬅️ ختمہ (۔) کی مثالیں
ختمہ (۔) کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ کریں:

آج خوب بارش ہوئی ہے، اس لیے موسم بڑا خوشگوار ہو گیا ہے۔
آج عید کا دن ہے۔ ہر طرف چہل پہل ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے میلا لگا ہوا ہو۔
آج میری طبیعت خراب ہے آپ کل تشریف لائیں۔

⬅️ سوالیہ(؟) کا مفہوم

اس علامت کو وقف کامل بھی کہتے ہے یہ علامت سوالیہ جملے کے آخر میں لگائی جاتی ہے۔ اس علامت کے استعمال سے ایک عام جملے اور سوالیہ جملے میں واضح فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ جن جملوں میں کوئی سوال پوچھا جا رہا ہو ان جملوں میں یہ علامت استعمال ہوتی ہے۔ اِن جملوں کے آخر میں اگرسوالیہ نشان استعمال نہ کیا جائے تو ان جملوں کا مفہوم صحیح طور پر واضح نہیں ہوتا۔ اسے علامت استفہام بھی کہتے ہیں۔

⬅️ سوالیہ (؟) جملوں کی مثالیں
کیا آپ کراچی جا رہے ہیں؟
کیا ہم میچ جیت چکے ہیں؟
آپ کو کون سا پھل پسند ہے؟
آپ لاہور سے کب واپس آئیں گے؟

⬅️ سکتہ (،) کا مفہوم

یہ چھوٹا سا اور مختصر وقفہ ہوتا ہے، جس میں ہلکا سا توقف کر کے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس کو انگریزی میں کوما (،) کہتے ہیں۔ اس علامت کی وضاحت کے لیے اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے عبارت کی صحیح طور پر وضاحت ہوجاتی ہے۔

⬅️ سکتہ (،) کی مثالیں
کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ پاکستان کے مشہور شہر ہیں۔
شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مقبرہ جہانگیر، شالا مارباغ اور عجائب گھر لاہور کے تاریخی مقامات ہیں۔
اکرم، انور، اسلم اور احمد کل کراچی جائیں گے۔
اے ماؤں، بہنو، بیٹیو! قوموں کی عزت تم سے ہے۔

⬅️ تفصیلیہ (:۔) کا مفہوم

یہ علامت کسی چیز کی تفصیل یا وضاحت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

⬅️ تفصیلیہ کی مثالیں
ورزش کے درج ذیل فائدے ہیں:۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں:۔
ایک عمدہ غزل میں حسب ذیل خوبیاں ہونی چاہئیں:-
علم کے بے شمار فائدے ہیں مثلاً :۔

⬅️ قوسین () کا مفہوم

قوسین یا خطوط واحدانی میں عبارت کے ایسے حصے لکھے جاتے ہیں جو جملہ معترضہ کے طور پر آتے ہیں۔ جملہ معترضہ ایسے جملے کو کہتے ہیں جو عبارت میں آجائے لیکن اصل عبارت سے اس کا تعلق نہ ہوبلکہ حوالے کے طور پر اس کا ذکر آئے۔ عام طور پر یہ علامت مکالموں اور ڈراموں میں استعمال کی جاتی ہے۔

⬅️ قوسین () کی مثالیں
چوہدری اسلم (جو میرے ہم جماعت تھے) آج کل ڈاکٹر ہیں۔
عوا م نے اسے (اگرچہ وہ نااہل تھا) اپنا نمائندہ چن لیا۔
اشرف علی (جو میرے بچپن کے دوست تھے) آج وہ مجھے اچانک بازار میں مل گئے۔

⬅️ واوین (” “) کا مفہوم

یہ علامت کسی تحریر کا اقتباس (ٹکڑا) پیش کرتے وقت یا کس کا قول پیش کرتے وقت اُس قول یا اقتباس کے شروع اور آخرمیں لگائی جاتی ہے۔

⬅️ واوین (” “) کی مثالیں
رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جوقرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔“
میں نے اپنے ملازم کو آواز دی: ”انورخان!“ اُس نے جواب دیا ”جی میرے آقا!“
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے: ”تم میں سے بہترین وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
⬅️ ندائیہ یا فجائیہ (!) کا مفہوم

یہ علامت کسی کو آواز دینے یا پکارنے کے وقت استعمال کی جاتی ہے یا اس علامت کو ایسے الفاظ یا جملوں کے آخر میں لگایا جاتا ہے جن میں کسی جذبے جیسے جوش، غم، نفرت، غصہ، تعجب، حیرانی، خوشی، افسوس، خوف، تنبیہ، تحسین اور تحقیر کا اظہار پایا جاتا ہو۔
⬅️ ندائیہ یا فجائیہ (!) کی مثالیں
آہا! بس آگئی۔
ہائے! یہ کیا ہو گیا؟
خبردار! اب ایسی حرکت نہ کرنا۔
صدر ذی وقار! خواتین و حضرات۔
افسوس! میرا دوست حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

⬅️ علامت شعر (؎) کا مفہوم

یہ علامت عبارت میں کسی شعر کا حوالہ دینے کہ موقع پر شعر کے شروع میں لگائی جاتی ہے۔

⬅️ علامت شعر (؎) کی مثال
؎ آ تجھ کو بتاؤںتقدیر امم کیا ہے
شمشیر و سنان اول طاؤس و رباب آخر

⬅️ علامت مصرع (؏) کا مفہوم

یہ علامت عبارت میں کسی مصرعے کا حوالہ دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

⬅️ علامت مصرع (؏) کی مثال
؏ کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے

⬅️ مخففات( ؒ، ؓ ) کا مفہوم

جو مختصر علامت اصل فقرے کی جگہ استعمال کی جائے اسے مخففات کہتے ہیں۔

⬅️ مخففات( ؒ، ؓ ) کی مثالیں
رضی اللہ عنہ کی جگہ ( ؓ ) مخفف استعمال ہوتا ہے
رحمۃ اللہ علیہ کی جگہ ( ؒ ) مخفف استعمال ہوتا ہے

15/03/2025

ہم کیوں مہنگی چیزیں خریدتے ہیں؟
کیا سیل ہر ملنے چیزیں واقعی سستی ہوتی ہیں؟
کیا ہم خریداری عقل سے کرتے ہیں یا جذبات سے؟

ہماری زندگی کے بیشتر فیصلے ہماری عقل سے زیادہ ہمارے ارد گرد کے حالات پر منحصر ہوتے ہیں۔ ہم چیزوں کو الگ تھلگ دیکھنے کے بجائے ہمیشہ ان کا موازنہ کرتے ہیں اور اسی بنیاد پر انہیں اچھا یا برا، سستا یا مہنگا، بڑا یا چھوٹا سمجھتے ہیں۔

رابرٹ سیالڈینی نے اپنی مشہور کتاب Influence میں ایک دلچسپ کہانی بیان کی ہے جو اس حقیقت کو واضح کرتی ہے۔

1930 کی دہائی میں امریکہ میں دو بھائی، سِڈ اور ہیری، کپڑوں کی ایک دکان چلاتے تھے۔ سِڈ سیلز میں ماہر تھا اور ہیری کپڑوں کی سلائی سنبھالتا تھا۔ دونوں نے ایک سادہ مگر شاندار حکمت عملی اپنا رکھی تھی۔
جب بھی کوئی گاہک آئینے کے سامنے کھڑا ہو کر کسی سوٹ کو پسند کرنے لگتا، سِڈ جان بوجھ کر بہرہ بننے کا ڈرامہ کرتا۔ وہ اپنے بھائی کو زور سے پکارتا:
"ہیری، یہ سوٹ کتنے کا ہے؟"
ہیری اپنی میز سے جواب دیتا: "بیالیس ڈالر!" (یہ ایک بہت زیادہ قیمت تھی)
سِڈ دوبارہ پوچھتا: "کیا کہا؟"
ہیری پھر سے چلاتا: "بیالیس ڈالر!"
سِڈ گاہک کی طرف مڑ کر کہتا: "وہ کہہ رہا ہے بائیس ڈالر!"

یہ سن کر گاہک فوراً پیسے نکالتا اور جلدی سے دکان سے نکل جاتا، اس ڈر سے کہ کہیں سِڈ اپنی "غلطی" ٹھیک نہ کر لے۔

یہی (Contrast Effect) ہے—چیزیں اپنی اصل قیمت یا قدر کے بجائے صرف اس پس منظر میں دیکھی جاتی ہیں جس میں وہ پیش کی جاتی ہیں۔ اگر گاہک کو سیدھا بائیس ڈالر کا بتایا جاتا، تو شاید وہ زیادہ سوچتا، لیکن بیالیس ڈالر کے مقابلے میں بائیس ڈالر ایک زبردست موقع لگنے لگا۔

ہم اس جال میں کیسے پھنستے ہیں؟

یہی اثر ہمارے روزمرہ کے فیصلوں میں بھی کام کرتا ہے، اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔

1. ایک عام سائنسی تجربہ

دو بالٹیاں لیجیے—ایک میں برف والا پانی، دوسری میں ہلکا گرم پانی ڈالیں۔ پہلے اپنا دایاں ہاتھ برفیلے پانی میں ایک منٹ کے لیے رکھیے، پھر دونوں ہاتھوں کو گرم پانی میں ڈالیں۔ آپ کیا محسوس کریں گے؟
آپ کا بایاں ہاتھ پانی کو نارمل محسوس کرے گا، لیکن دایاں ہاتھ جس نے برفیلے پانی کو برداشت کیا تھا، اسے یہی پانی بہت گرم لگے گا۔
یہ اس بات کی مثال ہے کہ ہم کسی چیز کو اس کی اصل حالت میں نہیں دیکھتے، بلکہ اس کے مقابلے میں موجود دوسری چیزوں سے موازنہ کر کے فیصلہ کرتے ہیں۔

2. مہنگی خریداری میں فریب

آپ ایک 60,00000 روپے کی گاڑی خرید رہے ہیں۔ سیلز مین آپ کو لیدر کی سیٹیں دکھاتا ہے، جو 75000 روپے میں اپگریڈ ہو سکتی ہیں۔ اتنی بڑی رقم کے سامنے یہ قیمت معمولی لگتی ہے، اور آپ آرام سے ہاں کر دیتے ہیں۔
لیکن اگر یہی سیٹیں آپ کو کسی اور موقع پر الگ سے خریدنی پڑتیں، تو شاید آپ اتنے پیسے نہ دیتے!

3. ڈسکاؤنٹ کی حقیقت

اگر ایک دکان میں 1000 روپے کا جوتا 700 روپے میں مل رہا ہو، تو ہمیں لگتا ہے کہ ہم نے بچت کر لی، حالانکہ اگر یہی جوتا ہمیشہ سے 700 روپے کا ہوتا تو شاید ہمیں اتنا پرکشش نہ لگتا۔
یہی وجہ ہے کہ ڈسکاؤنٹ اسٹورز Contrast کے اصول کو آپ کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔

4. پیسہ کیسے چُپکے سے غائب ہو جاتا ہے؟

جادوگر آپ کی گھڑی تب غائب کرتا ہے جب وہ آپ کی توجہ کسی اور جگہ لگا دیتا ہے۔ آپ کو اندازہ تک نہیں ہوتا کہ آپ کی کلائی کب ہلکی ہوئی۔
بالکل اسی طرح، مہنگائی بھی آہستہ آہستہ ہماری جیب خالی کر دیتی ہے، لیکن ہم اسے محسوس نہیں کرتے کیونکہ یہ ایک Gradual Process ہے۔ اگر حکومت ایک ساتھ 30 فیصد ٹیکس لگا دے تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے، لیکن جب یہی نقصان مہنگائی کے ذریعے ہوتا ہے، تو ہمیں پتا بھی نہیں چلتا۔

روزمرہ زندگی میں اس سب سے کیسے بچیں؟

ہر چیز کو اپنے اصل تناظر میں دیکھنے کی عادت ڈالیں۔ جب کوئی چیز سستی لگے، تو سوچیں کہ کیا یہ حقیقت میں سستی ہے، یا صرف اس کے ساتھ موجود مہنگی چیز نے اسے سستا بنا دیا ہے؟

خریداری کے فیصلے کرتے وقت جلد بازی سے بچیں۔ ڈسکاؤنٹ کا مطلب ہمیشہ سستی چیز نہیں ہوتا، یہ اکثر ذہنی دھوکہ بھی ہو سکتا ہے۔
یہ Contrast Effectہماری عقل کے ساتھ کھیلتا ہے اور ہمیں بےشمار غلط فیصلے کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ لیکن اگر ہم اسے پہچاننا سیکھ لیں، تو ہم نہ صرف زیادہ سمجھداری سے فیصلے کر سکتے ہیں، بلکہ اپنی زندگی میں حقیقی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

توصیف اکرم نیازی

21/02/2025

گفتگو ایک فن ہے!

گفتگو کا فن وہ مہارت ہے
جو انسان کو دل میں جگہ دلاتی ہے۔
یہ صرف بات کرنے کا نہیں، بلکہ بات کہنے کے انداز کا ہنر ہے۔ ایک ہی جملہ کسی کے دل میں گہرائی سے اُتر سکتا ہے، اور وہی جملہ غلط انداز میں کہا جائے تو تعلقات میں تلخی پیدا کر سکتا ہے۔!

یہی وجہ ہے کہ گفتگو کا ہنر سیکھنا
سمجھنا اور اور پر عمل کرنا کامیابی کی کنجی
بن جاتا ہے۔!

گفتگو کا سب سے پہلا سلیقہ یہ ہے
"بغیر بولے کہہ دینا"۔ یہ حقیقت ہے کہ الفاظ کے بغیر بھی بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔ آپ کا چہرہ، آپ کی آنکھیں اور آپ کا جسم کسی بات کو زیادہ بامعنی بنا سکتے ہیں۔ ایک نرم مسکراہٹ یا سر ہلا دینا سننے والے پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

دوسرا اہم ہنر ہے ہمدردی۔
جب آپ کسی کے جذبات کو سمجھ کر ان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں تو وہ آپ کی بات کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور گفتگو میں وزن آ جاتا ہے۔
"سب سے میٹھا لفظ" اپنا نام لگتا ہے۔
جب آپ کسی کو اس کے نام سے پکارتے ہیں تو وہ خود کو خاص محسوس کرتا ہے اور اس کی توجہ آپ کی بات پر مرکوز ہو جاتی ہے۔

آواز کا اتار چڑھاؤ اور لہجہ بھی بہت اہم ہیں۔
ایک ہی جملہ مختلف انداز میں کہنے سے اس کے اثرات بدل جاتے ہیں۔ لہٰذا، آواز کے آہنگ، ردھم، لچک، ٹہراؤ اور لہجے پر قابو رکھنا ضروری ہے تاکہ گفتگو دلچسپ اور دلکش بنے۔

ایک اور مفید تکنیک "ایکو تکنیک" ہے،
جس میں آپ سننے والے کی بات کو دوبارہ دہراتے ہیں تاکہ اسے یہ احساس ہو کہ آپ نے اسے سمجھا اور اس کی بات کو اہمیت دی ہے۔ اس سے بات چیت میں اعتماد اور قربت آتی ہے۔

کہانی سنانے کا فن بھی اہم ہے۔
لوگ حقیقت سے زیادہ کہانیاں یاد رکھتے ہیں۔
اگر آپ اپنی بات کو کہانی کے طور پر پیش کریں تو وہ زیادہ دلچسپ اور یادگار بن جاتی ہے۔ اس سے سننے والے کی توجہ حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزاح کا استعمال بھی گفتگو کا حصہ ہے،
لیکن اسے احتیاط سے استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ وہ کسی کی دل آزاری کا سبب نہ بنے۔

گفتگو میں عاجزی اور انکساری
بھی بہت ضروری ہے۔ جب آپ خود کو عاجز ظاہر کرتے ہیں اور دوسروں کو بلند مقام دیتے ہیں تو تعلقات میں بہتری آتی ہے اور وہ آپ کی بات کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

"بروکن ریکارڈ تکنیک"
بھی ایک کارآمد طریقہ ہے، جس میں آپ کسی بات کو بار بار دہراتے ہیں تاکہ اس پر زور دیا جا سکے۔

اور آخری بات، جذباتی ذہانت۔
یہ وہ صلاحیت ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ کب خاموش رہنا ہے، کب بات کرنی ہے اور کب اپنی بات کو مضبوطی سے پیش کرنا ہے۔

یہ سب اصول مل کر گفتگو کو مؤثر بناتے ہیں۔ گفتگو ایک فن ہے، اور جو اسے سیکھ لیتا ہے، وہ واقعی دلوں پر راج کرتا ہے!

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے...

Valentine's Day کی اصل کہانی روم کے ایک شہنشاہ کے دور سے جڑی ہوئی ہے، جس کا نام کلاڈیس دوم تھا۔ کلاڈیس دوم نے جنگجوؤں کو...
10/02/2025

Valentine's Day
کی اصل کہانی روم کے ایک شہنشاہ کے دور سے جڑی ہوئی ہے، جس کا نام کلاڈیس دوم تھا۔ کلاڈیس دوم نے جنگجوؤں کو شادی کرنے سے منع کیا تھا، کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ غیر شادی شدہ مرد بہتر سپاہی ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن سینٹ ویلنٹائن نامی ایک پادری نے اس قانون کی مخالفت کی اور چھپ کر فوجیوں کی شادی کروانے لگا۔ جب یہ بات شہنشاہ کو پتا چلی تو اس نے سینٹ ویلنٹائن کو قید کروا دیا۔ کہا جاتا ہے کہ ویلنٹائن کو 14 فروری کو سزائے موت دی گئی، اسی وجہ سے یہ دن محبت کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

منقول و چسپاں

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Adab Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Urdu Adab Students:

Shortcuts

Share