اللہ الصمد

اللہ الصمد Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from اللہ الصمد, Education, Islamabad.

تلاوت قران کریم احادیث نبوی ﷺ
اقوال سلف صالحین
خیر کے پیغام کو محدود نہ رکھیں دوسروں تک ضرور پہنچائیں اور نیکی کے سفر میں حصہ دار بنیں.
خالقِ کائنات کے محبوب محمّد ﷺ پر ایک بار درودپاکﷺ ضرور بھیجیں
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم

ایک درود اور رحمتوں کی بارش دس خطائیں معاف، دس درجے بلند، دس رحمتیں نازل کتنا آسان ہے بلندی پانا، بس محبت سے درود پڑھ لی...
21/08/2026

ایک درود اور رحمتوں کی بارش
دس خطائیں معاف، دس درجے بلند، دس رحمتیں نازل کتنا آسان ہے بلندی پانا، بس محبت سے درود پڑھ لیجیے ﷺ

ہم اکثر شیطان سے بچنے کے لیے بڑی بڑی تدبیریں تلاش کرتے ہیں  جبکہ اس کی کمزوری ہمارے رب نے ہمیں سکھا دی ہےاپنی زبان کو لَ...
20/08/2026

ہم اکثر شیطان سے بچنے کے لیے بڑی بڑی تدبیریں تلاش کرتے ہیں جبکہ اس کی کمزوری ہمارے رب نے ہمیں سکھا دی ہے

اپنی زبان کو لَا إِلٰهَ إِلَّا الله اور اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ سے تر رکھیں۔ یہی وہ اذکار ہیں جو دل کو زندہ، ایمان کو مضبوط اور شیطان کو کمزور کرتے ہیں....
آج سے ان کلمات کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں!

رزق میں برکت کی دعا
19/08/2026

رزق میں برکت کی دعا

جنت میں نبی کریم ﷺ کی رفاقت مانگنے کی دعا 🤲
18/08/2026

جنت میں نبی کریم ﷺ کی رفاقت مانگنے کی دعا 🤲

محبت کی لازوال مثالیں !  1...محبت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ)  کی ہے جب ایک صحابی نے ان سے پوچھا: "اے ابوبکر! آپ کو کس چی...
18/08/2026

محبت کی لازوال مثالیں !

1...محبت ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ) کی ہے جب ایک صحابی نے ان سے پوچھا: "اے ابوبکر! آپ کو کس چیز نے رلا دیا؟

" تو انہوں نے فرمایا: "میں نے رسول اللہ ﷺ کو روتے ہوئے دیکھا، تو میں بھی رو پڑا۔"

2....محبت بنو دینار کی وہ خاتون کی ہے :

جن کے شوہر، والد اور بھائی غزوہ احد میں تشریف لے گئے اور سب کے سب اللہ کی راہ میں شہید ہو گئے۔

لیکن جب انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو (سلامتی کے ساتھ) دیکھا تو فرمایا:

"آپ (کی سلامتی) کے بعد ہر مصیبت ہیچ (معمولی) ہے۔"

3....محبت لفظی اور عملی طور پر رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان میں نظر آتی ہے:

"مجھے عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے معاملے میں تکلیف نہ پہنچاؤ۔"

4.....محبت یہ ہے کہ فتح مکہ کے وقت رسول اللہ ﷺ نے صحابہ سے فرمایا:

"میرے لیے خدیجہ (رضی اللہ عنہا) کی قبر کے پاس خیمہ لگاؤ۔

" پھر آپ ﷺ قبر کے پاس بیٹھ گئے، آپ کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے اور فرمایا:

"اے خدیجہ! دیکھو میں واپس آ گیا ہوں، میں واپس آ گیا ہوں۔"

5....محبت یہ ہے جب صدیقِ اکبر (رضی اللہ عنہ) نے غارِ ثور میں داخل ہونے سے پہلے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا:

"اللہ کی قسم! آپ اس میں اس وقت تک داخل نہ ہوں جب تک میں آپ سے پہلے داخل نہ ہو جاؤں، تاکہ اگر اس میں کوئی (موذی) چیز ہو تو وہ آپ کے بجائے مجھے نقصان پہنچائے۔"

6....محبت بلال بن رباح (رضی اللہ عنہ) کی ہے :

جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے وصال کے بعد اذان دینا چھوڑ دیا تھا۔

پھر جب انہوں نے فتح بیت المقدس کے موقع پر حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) کی درخواست پر اذان دی، تو (تاریخ میں) انہیں کبھی اس دن سے زیادہ روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا،

خاص طور پر جب انہوں نے کہا: "أشهد أن محمد رسول الله" (میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں)۔

7....محبت ابوبکر (رضی اللہ عنہ) ہیں جب انہوں نے فرمایا:

"ہم ہجرت کے سفر میں تھے، میں دودھ لے کر آیا اور رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کیا:
۔
اے اللہ کے رسول! پی لیجئے۔" ابوبکر فرماتے ہیں:
۔

"پس نبی کریم ﷺ نے نوش فرمایا یہاں تک کہ میرا دل بھر گیا (میں سیراب ہو گیا)۔"

8.....محبت حضرت ثوبان (رضی اللہ عنہ) کی ہے : جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا:

"تمہارا رنگ کس چیز نے بدل دیا؟

" تو انہوں نے عرض کیا:

"مجھے کوئی بیماری یا تکلیف نہیں ہے، سوائے اس کے کہ جب میں آپ کو نہیں دیکھتا تو مجھے شدید وحشت اور بے چینی ہونے لگتی ہے، یہاں تک کہ میں آپ سے مل لوں۔"

9.....محبت ربیعہ بن کعب (رضی اللہ عنہ) کی ہے : جب رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا:

"تمہاری کیا حاجت ہے؟

" تو انہوں نے عرض کیا:

"میں جنت میں آپ کی رفاقت (ساتھ) مانگتا ہوں..."

یا اللہ رب العزت ! ہمیں نبی کریم ﷺ کی سچی محبت اور روزِ قیامت ان کی شفاعت نصیب فرما، اور میدانِ حشر میں ان کے مبارک ہاتھوں سے حوضِ کوثر کا جام نصیب فرما۔ آمین!

اس دعا میں ایک  تمنا چھپی ہے یا رب! خانہ کعبہ اور درِ حبیب ﷺ تک رسائی نصیب فرما دے....
17/08/2026

اس دعا میں ایک تمنا چھپی ہے یا رب! خانہ کعبہ اور درِ حبیب ﷺ تک رسائی نصیب فرما دے....

حسن خاتمہ سے کیا مراد ہے؟ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ الله فرماتے ہيں:اچھے انجام کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ضرور مسجد میں ...
16/08/2026

حسن خاتمہ سے کیا مراد ہے؟
الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ الله فرماتے ہيں:

اچھے انجام کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ضرور مسجد میں فوت ہوں یا جائے نماز پر یا آپ جس وقت فوت ہوں تو قرآن آپ کے ہاتھ میں ہو . یا آپ بیت اللہ کا طواف کر رہے ہوں

تمام مخلوقات میں سے بہترین حضرت محمد صلى الله عليه و سلم جس وقت دنیا سے تشریفے کے گئے آپ آقا کریمﷺْ اپنے بستر پر تھے،

آپ صلى الله عليه وسلم کے دوست ابوبکر صدیق رضي الله عنه جو صحابہ میں سے بہترین تھے وہ اپنےبستر پرفوت ہوئے ،

خالد بن الوليد رضي الله عنه جن کا لقب سیف اللہ تها وہ اپنے بستر پرفوت ہوئے !!

لیکن حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ شرک سے پاک ہوں،

حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ نفاق سے پاک ہوں،

حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ بدعتوں سے پاک ہوں ،

حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوں،

حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ مسلمانوں کے خون ، مال اور عزت کے بوجھ سے ہلکے ہوں ،

*حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کرنے والے ہوں ،

حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ کا دل سلامت ہو نیت پاک ہو اور آپ حسن اخلاق پر ہوں،

کسی مسلمان کے لیے آپ کے دل میں کوئی بغض کینہ اور نفرت نہ ہو
حسن خاتمہ یہ ہے کہ آپ اس حال میں فوت ہوں کہ آپ پانچوں نمازوں کو ان کےوقت پر ادا کرنے والے ہوں!

مغفرت اور رحم طلب کرنے کی دعا
13/08/2026

مغفرت اور رحم طلب کرنے کی دعا

آزادی ایک نعمت ہے اور وطن ایک امانت 🤍رسول اللّٰه ﷺ نے اپنے وطن مکہ سے محبت کا اظہار فرمایا، ہمیں بھی اپنے وطن کی خیرخواہ...
13/08/2026

آزادی ایک نعمت ہے اور وطن ایک امانت 🤍

رسول اللّٰه ﷺ نے اپنے وطن مکہ سے محبت کا اظہار فرمایا، ہمیں بھی اپنے وطن کی خیرخواہی، اس کے امن، اور اس کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو رہنا چاہیے

اللّٰه تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اسے امن و سلامتی عطا کرے، اور ہمیں اس کے لیے خیر کا ذریعہ بنائے۔ آمین

دعائے طلب علم نافع 🤲
12/08/2026

دعائے طلب علم نافع 🤲

Address

Islamabad
ISLAMABAD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اللہ الصمد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category