25/08/2026
طلبہ نے نظم ’’حمد کی بلند خوانی کی نظمکے مشکل الفاظ کے معانی سیکھے اور انہیں زبانی جملوں میں استعمال کیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ نے الفاظ کے درست مفہوم کو سمجھنے اور انہیں مناسب انداز میں جملوں میں برتنے کی مشق کی۔ بعد ازاں ایک دلچسپ سرگرمی کروائی گئی، جس میں طلبہ نے مشکل الفاظ کو ان کے درست معانی کے ساتھ ملایا۔ اس سرگرمی سے طلبہ کی الفاظ شناسی، فہمِ معنی اور زبان کے درست استعمال کی صلاحیتوں میں بہتری آئی۔
طلبہ نے حروفِ تہجی کی مختلف دلچسپ اور تدریسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ اس دوران طلبہ نے حروفِ تہجی کے کارڈز کو درست ترتیب سے لگایا، ہر حرف کی صوتی آواز بتائی اور ریتلی ٹرے پر مشق بھی کی۔ ان تمام سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ نے حروفِ تہجی کو پہچاننے، ان کی ترتیب یاد رکھنے اور ان کی آوازوں کو درست طور پر ادا کرنے کی مشق کی۔ آخر میں طلبہ نے حروفِ تہجی کو اپنی نوٹ بک پر لکھ کر مشق کو مکمل کیا، جس سے ان کی شناخت، صوتی ادائیگی اور تحریری مہارت میں مزید بہتری آئی.