Islamabad Career College

Islamabad Career College Islamabad Career College

17/09/2022

کیریئر اکیڈمیز بورڈ اف ایجوکیشن( کیب) اردو ،اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کریش ٹسٹ سیریز 22 اکتوبر سے شروع کرے گا ۔
کیریئر کوچنگ سنٹرز کی تمام برانچز میں 22 اکتوبر سے ہفتے کے دن کی چھٹی ختم۔ان مضامین کے نصاب کو چار حصوں میں تقسیم کر کے چھ ٹسٹ لیے جائیں گے ۔نصاب کے پہلے چار ٹسٹ ، ہاف بک پری بورڈ امتحان لیا جائے گا ۔ٹسٹ فیڈرل بورڈ پیٹرن ایس ایل اوز پر لیے جائیں گے ۔ ٹسٹوں اور امتحان کی تیاری ،ایس ایل اؤ کے مطابق پرچہ حل کرنے بارے خصوصی لیکچرز بھی دیے جائیں گے ۔ ٹسٹوں کی نگرانی رکن کیپ ،پرنسپل کیریرکوچنگ سنٹر جی۔ سیون مرکز امتیاز احمد شاہ کریں گے ۔یہ فیصلے ڈائریکٹر کیب پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں کیے گئے ۔اجلاس میں متعلقہ مضامین کے اساتذہ کرام شاہد حسین ،روح الامین اور چیئرمین کیب جاوید انتظار بھی شریک تھے ۔پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ کیریئر کوچنگ سنٹرز میں منظم اورجامع تعلیمی منصوبہ بندی اور مانیٹرنگ کے نظام سرپرستی خود کروں گا ۔ہر اکیڈمی کا مرکزی کنٹرول کیپ کرے گا ۔

06/09/2022
اسلام آباد ( پ ر)کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے سیلاب متاثرین کے لیے خطیر رقم فنڈریزنگ کی۔ جمع کئے گئے فنڈز سیلاب متاثرین...
02/09/2022

اسلام آباد ( پ ر)
کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے سیلاب متاثرین کے لیے خطیر رقم فنڈریزنگ کی۔ جمع کئے گئے فنڈز سیلاب متاثرین کے لیے بھیج دیئے گئے ۔اس موقع پر آئی سی سی کالج سیکشن کیانی روڈ کیمپس کے وائس پرنسپل محمد عدنان عباسی اور اساتذہ نے متاثرین سیلاب کے لیے خصوصی دعا کی۔محمد عدنان عباسی نے طلباء و طالبات کو اپنے جیب خرچ سے متاثرین سیلاب کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے نہ متاثرین سیلاب کے لیے طلباءسے فنڈریزنگ کی بلکہ ان کے اندر قومی وحدت کا جذبہ بھی اجاگر کیا ۔انہوں نے اہلیان بہارہ کہو کے مخیر حضرات اور اساتذہ کا فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز فلاحی ،اصلاحی اور فکری ادارے ہیں ۔جنکی کی سوچ اور نظریہ کا محور اور مقصد قومی مفاد ہے ۔ہم ملک کے لیے محنتی، ایماندار اور متحرک قیادت تیار کر رہے ہیں ۔ہم کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے پلیٹ فارم سے ریاست اور حکومت سے ڈیمز بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔جس سے نہ صرف ملک میں پانی کی قلت پر بلکہ انرجی کرائسز پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔

Address

Atthal Chowk Bhara Kahu Kiyani Road Islamabad
Islamabad
44000

Telephone

0312-1588030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Career College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category