14/08/2026
جشن یوم آزادی 2026ء کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب۔۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب کالج ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب سے قبل کالج لان میں کالج کے پرنسپل پروفیسر احسان الحق نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اور ملکی تعمیر و ترقی، خوش حالی اور سالمیت کے لیے دعا کی گئی۔تقریب میں مختلف طلبا نے پاکستان، تحریک پاکستان اور تاریخ پاکستان کے حوالے سے تقاریر کے علاوہ ملی نغمے اور ٹیبلوز بھی پیش کیے جنھوں نے ہال میں موجود تمام حاضرین کے دلوں کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار کر دیا۔پروفیسر راشد علی اور ہیڈ مسٹریس جونیئر سیکشن محترمہ ڈاکٹر نسرین بانو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروفیسر یاسر اقبال نے طلبا کے ساتھ مل کر " چلو یہ سوچیں ہم آج مل کے" پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔تقریب کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل پروفیسر احسان الحق نے اپنے صدارتی خطبے میں "جذبہ حب الوطنی وقت کی اہم ترین ضرورت اور ہماری ذمے داریاں" کے موضوع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کے عوام اپنے وسائل ، قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر دنیا کے کسی ملک سے پیچھے نہیں۔لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری تمام تر توانائیوں کا محور و مرکز صرف اور صرف پاکستان ہونا چاہیے۔ اگر ہم سب اپنی اپنی ذمے داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دیں تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے۔نوجوان طلبہ ہمارے ملک کا سرمایہ، اثاثہ اور درخشاں مستقبل ہیں انھیں چاہیے کہ اپنے اردگرد پہ نظر رکھیں۔جب کہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ اپنی صفوں میں موجود ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں "جو ہمیں میں رہ کر ہمارے ہی گھر کو جلا رہے ہیں۔" اس سلسلے میں دفاع وطن کے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔جس قوم کے عوام اور مسلح افواج ایک پیج پر آ جائیں، دنیا کی کوئی طاقت اس کے پرچم کو سرنگوں نہیں کر سکتی۔پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور قیامت تک یہ پھلتا پھولتا اور ترقی و خوش حالی کی منزلیں طے کرتا رہے گا۔۔ ان شاءاللہ۔۔
تقریب کے اختتام پر تمام بچوں میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی جب کہ اساتذہ اور دیگر سٹاف کے لیے مٹھائی اور دیگر مفرحات کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔۔
14/08/2026
کالج میں یوم آزادی کا آغاز کالج کی مسجد میں قرآن خوانی سے ہوا جس میں کالج کے طلبا اور اساتذہ کرام نے حصہ لیا جب کہ کالج کے پرنسپل پروفیسر احسان الحق نے خصوصی شرکت فرمائی۔۔قرآن خوانی کے بعد وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوش حالی، امن و سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔۔۔۔
13/08/2026
داخلہ برائے گیارھویں جماعت 2026ء کے SHORT LISTED طلبا کے کاغذات و اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹرویو کا سلسلہ صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک جاری رہا۔اس دوران طلبا اور ان کے والدین کی اچھی خاصی تعداد کی کالج آمد ہوئی۔۔اس سارے عمل کی نگرانی کنٹرولر امتحانات پروفیسر نعیم مشتاق کر رہے ہیں۔جنھوں نے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کے ہم راہ داخلے سے اس عمل کا جائزہ لیا ۔ ۔۔۔
13/08/2026
یوم آزادی 2026ء کے سلسلے میں کالج میں قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی جس میں اساتذہ کرام اور طلبا نے حصہ لیا۔۔قرآن خوانی کے بعد وطن عزیز پاکستان کی ترقی ، خوش حالی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔۔
اس کے بعد یوم آزادی کی مناسبت سے طلبا کے درمیان پوسٹر بنانے کا مقابلہ بھی ہوا۔۔۔قرآن خوانی اور پوسٹر مقابلے کی تصویریں جھلکیاں۔۔
13/08/2026
کالج ہال میں یوم آزادی 2026ء کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں جاری۔۔
ہیڈمسٹریس محترمہ ڈاکٹر نسرین بانو اور پروفیسر محمود کی زیرنگرانی باقاعدہ با ضابطہ تقریب اپنے شیڈول کے مطابق کل یعنی 14 اگست 2026ء کو منعقد کی جائے گی۔۔ان شاءاللہ۔۔
یوم آزادی کے حوالے سے کالج ہال کی تزئین و آرائش میں صدر شعبہ فائن آرٹس، پروفیسر کرشن اور جونیئر سیکشن کی اساتذہ کرام نے نمایاں اور اہم کردار ادا کیا۔۔۔۔
12/08/2026
میٹرک پاس وہ تمام طلبا جنھوں نے اس کالج میں داخلے کے لیے آن لائن پورٹل پر ایپلائی کیا ہے وہ اپنی ایپلیکیشن آئی ڈی کے ذریعے اپنا STATUS چیک کر لیں۔۔۔جس بچے کا نام SHORT LISTED ہے وہ مورخہ 13 اگست 2026ء تا 19 اگست 2026ء (14-16 اگست کے علاوہ) صبح 9 بجے سے 12 بجے تک کالج تشریف لے آئیں۔اپنے ہم راہ درج ذیل اصل کاغذات لازمی لے کر آئیں:
- اوریجنل مارک شیٹ
-کیریکٹر سرٹیفیکیٹ
- والد کا شناختی کارڈ
- اسلام آباد کے رہائشی کاغذات
- اصل ب فارم
انٹرویو کال کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ طالب علم کا داخلہ کنفرم ہو گیا ہے۔انٹرویو اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد داخلے کے اہل بچوں کی فائنل لسٹ لگائی جائے گی۔۔۔
طلبا اپنی تفصیل اس لنک سے بھی چیک کر سکتے ہیں:
Shortlisted Candidates, IMCB G-10/4 - Google Drive