#صدقہ
ایک نوجوان کی ماں سخت بیمار اور ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل تھی۔
ڈاکٹروں نے یہاں تک کہہ دیا تھاکہ برخوردار زندگی موت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے مگر ہم اب مایوس ہو چکے ہیں۔ تم کسی بھی لمحہ کوئی بری خبر سننے کیلئے ذہنی طور پر تیار رہنا۔
رات گھر گزارنے کے صبح ماں سے ملاقات کیلئے ہسپتال جاتے ہوئے نوجوان راستے میں ایک پیٹرول پمپ پر رکا، پٹرول بھروانے کیلئے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے اس کی نظر سروس شاپ کی دیوار کے پاس پڑی جہاں ایک بلی نے خالی ڈبے کے نیچے بچے دےرکھے تھے۔
یہ نوزائیدہ بچے بہت ہی چھوٹے تھے جو ابھی چلنے پھرنے کے قابل بھی نہیں تھے۔ نوجوان کے ذہن میں جو پہلی بات آئی وہ یہ تھی کہ اتنےنازک اور چھوٹے سے بچے کھانا کہاں سے اور کیسے کھائیں گے۔ یہ خیال آتے ہی اس نے اپنی کار ایک طرف ہٹا کر بند کی، پاس ہی کھڑی ایک ریڑی سےچھوٹی چھوٹی مچھلی خریدی اور اُسے بلی کے بچوں کےپاس رکھا۔ بچوں نے کھانا شروع کیا تو وہ خوش ہو کر اپنی کار کی طرف گیا اور پٹرول بھروا کر ہسپتال جا پہنچا۔
جیسے ہی اس نے اپنی ماں کےکمرے میں جھانکا تو بسترخالی پا کراس کی آنکھوں تلے اندھیرا چھا گیا۔ ڈوبتے دل کے ساتھ ایک نرس سے پوچھا؛ میری امی کہاں ہے؟ نرس نےکہا؛ آج آپ کی امی کی طبیعت معجزاتی طور پر سنبھلی تھی۔ اسے جیسے ہی ہوش آیا تو ڈاکٹر نے کہا تھا اسے تازہ ہوا لینے کیلئے باہر لے جاؤ۔ تو ہم نے اسے کوریڈور سے باہر لان میں بٹھا دیا ہے، آپ اسے جا کر مل سکتے ہیں۔
نوجوان بھاگتا ہوا اپنی ماں کے پاس پہنچا، اسے سلام کیا، حال احوال پوچھا تو اس کی ماں نے کہا؛ بیٹے آج صبح میں نےخواب دیکھا کہ ایک بلی اور اس کے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھائے میرے لیئے دعا کر رہے ہیں۔ بس یہ خواب دیکھتے ہی میری آنکھ کھل گئی اور باقی کی صورتحال تم خود دیکھ رہے ہو۔ اور نوجوان حیرت بھری خوشی کے ساتھ اپنی ماں کی باتیں سنتا رہا اور اپنے دل کو ٹھنڈا کرتا رہا۔
جی ہاں، اس خدا کی رحمت کی وسعت سب کچھ کو اپنے اندر سمو لیتی ہے، ایسے تو ہمیں نہیں سکھایا گیا کہ اپنے مریضوں کاصدقہ سے علاج کرو یہ صدقہ ہی تو ہے جو تمہارے رب کے غصے کو ٹھنڈا کرتا ہے۔
Madrissa Ashrafia
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrissa Ashrafia, Education, Islamabad.
28/02/2018
شہد کے 5 حیران کن فوائد
شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔ شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔
اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں جن سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہو۔
1- کھانسی پر قابو پانا
یہ قدرتی مٹھاس کھانسی پر قابو پانے کے لیے کسی روایتی سیرپ جتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہے کہ مسکن دوا جیسا ہی کام کرتا ہے جو گلے میں ایک تہہ قائم کرکے اس خارش سے ریلیف دیتا ہے جو کھانسی کا باعث بنتی ہے۔ رات کو سونے سے قبل 2 چائے کے چمچ شہد کا استعمال رات کو کھانسی سے ریلیف اور سونے میں مدد دیتا ہے۔
2- کولیسٹرول کو بہتر بنائے
ایک طبی تحقیق کے مطابق 25 ملی لیٹر پانی کو 75 گرام قدرتی شہد کے ساتھ ملا کر 15 روز تک استعمال کیا جائے تو اس سے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔
3- جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے مددگار
ایک تحقیق کے مطابق جلنے کے زخم شہد سے زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ان میں سوجن بھی کم ہوتی ہے۔
4- لو بلڈ شوگر کو ٹھیک کرے
ہنی پاﺅڈر گلوکوز لیول کو لیول کو بڑھانے اور مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تھقیق کے مطابق خون میں گلوکوز کی کمی کے مریض اگر شہد کا استعمال کریں تو ان کے لو بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
5- گلے کی تکلیف میں راحت
کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھیلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کا مکس کریں۔ اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔
24/02/2018
ایک لڑکی کی شادی ہوئ
شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سارا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا
کھانے سے بڑی اشتھا انگیز
خوشبو آ رہی تھی کہنے لگا
اؤ کھانا کھاتے ہیں
بیوی بولی میں نے دیکھا ہے تماری ماں نے بھی نہیں کھایا ان کو بھی بلا لو پھر مل کر کھاتے ہیں
کہنے لگا وہ سوگئ ہوگی چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں
بیوی اسرار کرتی رہی پر وہ اسی بات پر مصر رہا
جب اسنے شوہر کا رویہ دیکھا تو طلاق کا مطالبہ کردیا😦
شوہر بہت حیران ہوا اسکے مطالبے پر لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہو گئی
دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں 30 سال گزرے گئے عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے بہت آسودہ حال تھی وہ
اسنے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاھیے سفر کے دوران بیٹے اس سےکسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے
پاوں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے👸 صحرائی سفر تھا
راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی بہت بری حالت میں بھوکا پیاسہ بال کھچڑی کپڑے پرانے بیٹوں سے کہنے لگی اسے اٹھاو ہاتھ منہ دھلا کر کھانہ کھلاو پلاو
جب اس پر نظر پڑی تو جان گئ وہ اسکا پہلا شوہر تھا👤
کہنے لگی یہ کیا کیا وقت نے تمارے ساتھ بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہی کی کہنے لگی کیوں کرتی کہ تم نے والدین کہ ساتھ برا سلوک کیا میں اسی دن جان گئ تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے
اسی لئے میں ڈر گئ کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا یہ دیکھو اج میں کہاں ہوں اور تم کہاں
ماں باپ کہ ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے جس قِسم کا بڑھاپہ ہم گزارنا چاہتے ہیں وہی اپنے والدین کا گزارنے میں مدد کرنی چاہئے کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دیدیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو خواہ برا...
06/02/2018
٭دونوں جہاں کی دولت٭
حضرتِ امام شافعی ؒ کے زمانے میں ایک شخص کے اولاد نہ ہوئی تھی۔
بڑی عمر میں جا کر لڑکی پیدا ہوئی۔ فرطِ سرور میں یہ قسم کھا بیٹھا کہ میں اس کے جہیز میں دونوں جہاں کی دولت دوں گا۔ کہنے کو تو یہ کہہ دیا مگر جب وقت قریب آیا تو نہایت فکر پیدا ہوئی کہ میں کیا اور میری ہستی کیا.
دونوں جہاں کی دولت میں کس طرح اپنی لڑکی کو دے سکتا ہوں
اسی پریشانی میں ہر ایک عالم کی خدمت میں حاضر ہوا کہ میں کیا کروں اور کس طرح اپنی قسم سے بری ہوسکتا ہوں، لیکن کہیں سے جواب نہ ملا۔
جب امام شافعیؒ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے سن کر فرمایا:"تیری قسم کا نہایت سہل علاج ہے۔اے شخص! اپنی لڑکی کو قرآن مجید کی تعلیم دے۔پھر رخصت کے وقت قرآن مجید اس کی بغل میں دے کر وداع کر دے۔قسم ہے اللہ کی تو نے دونوں جہاں کی دولت اپنی بیٹی کو جہیز میں دی اور تو قسم سے بری ہوا۔
یہ وہ کلام ہے جس کی برکت اور عظمت اور رحمت اور اَفت سے خشک پتھروں سے بھی آبِ شیریں جاری ہوجاتا ہے..!!
مزید اچھی اچھی تحاریر کے لیے میری پروفائل وزٹ کریں
مائیکل جیکسن نے امریکہ اور یورپ کے 55 چوٹی کے پلاسٹک سرجنز کی خدمات حاصل کیں ۔ یہاں تک کہ 1987ء تک مائیکل جیکسن کی ساری شکل وصورت‘ جلد‘ نقوش اور حرکات و سکنات بدل گئیں۔ سیاہ فام مائیکل جیکسن کی جگہ گورا چٹا اورنسوانی نقوش کا مالک ایک خوبصورت مائیکل جیکسن دنیا کے سامنے آ گیا۔
اس نے 1987ء میں بیڈ کے نام سے اپنی تیسری البم جاری کی‘یہ گورے مائیکل جیکسن کی پہلی البم تھی۔
یہ البم بھی کامیاب ہوئی اور اس کی تین کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس البم کے بعد اس نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا۔ وہ ملکوں ملکوں ‘ شہر شہرگیا ‘موسیقی کے شو کئے اوران شوز سے کروڑوں ڈالر کمائے۔ یوں اس نے اپنی سیاہ رنگت کو بھی شکست دے دی۔ اس کے بعد ماضی کی باری آئی ‘مائیکل جیکسن نے اپنے ماضی سے بھاگنا شروع کر دیا‘ اس نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لیا۔ اس نے اپنے ایڈریسز تبدیل کر لئے‘اس نے کرائے پر گورے ماں باپ بھی حاصل کر لئے اور اس نے اپنے تمام پرانے دوستوں سے بھی جان چھڑا لی۔ ان تمام اقدامات کے دوران جہاں وہ اکیلا ہوتا چلا گیا وہاں وہ مصنوعی زندگی کے گرداب میں بھی پھنس گیا۔ اس نے خود کو مشہور کرنے کیلئے ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی بھی کر لی۔اس نے یورپ میں اپنے بڑے بڑے مجسمے بھی لگوا دئیے اور اس نے مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے ایک نرس ڈیبی رو سے اپنا پہلا بیٹا پرنس مائیکل بھی پیدا کرا لیا۔ ڈیبی رو کے بطن سے اس کی بیٹی پیرس مائیکل بھی پیدا ہوئی۔اس کی یہ کوشش بھی کامیاب ہوگئی‘
اس نے بڑی حد تک اپنے ماضی سے بھی جان چھڑا لی لہٰذا اب اس کی آخری نفرت یا خواہش کی باری تھی۔وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا۔ مائیکل جیکسن طویل عمر پانے کیلئے دلچسپ حرکتیں کرتاتھا‘ مثلاً وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتا تھا ‘ وہ جراثیم‘ وائرس اور بیماریوں کے اثرات سے بچنے کیلئے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتا تھا۔ وہ لوگوں میں جانے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیتا تھا۔ وہ مخصوص خوراک کھاتا تھا اور اس نے مستقل طور پر بارہ ڈاکٹر ملازم رکھے ہوئے تھے۔یہ ڈاکٹر روزانہ اس کے جسم کے ایک ایک حصے کا معائنہ کرتے تھے‘اس کی خوراک کا روزانہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہوتا تھا اور اس کا سٹاف اسے روزانہ ورزش بھی کراتا تھا‘ اس نے اپنے لئے فالتو پھیپھڑوں‘ گردوں‘ آنکھوں‘ دل اور جگر کا بندوبست بھی کر رکھا تھا‘ یہ ڈونر تھے جن کے تمام اخراجات وہ اٹھا رہا تھا اور ان ڈونرز نے بوقت ضرورت اپنے اعضاء اسے عطیہ کر دینا تھےچنانچہ اسے یقین تھا وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہے گا لیکن پھر 25جون کی رات آئی ‘ اسے سانس لینے میں دشواری پیش آئی‘
اس کے ڈاکٹرز نے ملک بھر کے سینئرڈاکٹرز کو اس کی رہائش گاہ پرجمع کر لیا‘
یہ ڈاکٹرز اسے موت سے بچانے کیلئے کوشش کرتے رہے لیکن ناکام ہوئے
اور وہ شخص جس نے ڈیڑھ سو سال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی‘ جو ننگےپاؤں زمین پر نہیں چلتا تھا‘جو کسی سے ہاتھ ملانے سے پہلے دستانے چڑھا لیتا تھا‘ جس کے گھر میں روزانہ جراثیم کش ادویات چھڑکی جاتی تھیں
اور جس نے 25برس تک کوئی ایسی چیز نہیں کھائی تھی جس سے ڈاکٹروں نے اسے منع کیا تھا۔ وہ شخص 50سال کی عمر میں صرف تیس منٹ میں انتقال کر گیا۔
اس کی روح چٹکی کے دورانیے میں جسم سے پرواز کر گئی۔ مائیکل جیکسن کے انتقال کی خبر گوگل پر دس منٹ میں آٹھ لاکھ لوگوں نے پڑھی‘یہ گوگل کی تاریخ کا ریکارڈ تھا اور اس ہیوی ٹریفک کی وجہ سے گوگل کا سسٹم بیٹھ گیا اور کمپنی کو 25منٹ تک اپنے صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔مائیکل جیکسن کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلا احتیاط کی وجہ سے اس کا جسم ڈھانچہ بن چکا تھا‘ وہ سر سے گنجا تھا‘ اس کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں‘ اس کے کولہے‘ کندھے‘ پسلیوں اور ٹانگوں پر سوئیوں کے بے تحاشا نشان تھے۔وہ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ’’پین کلرز‘‘ کا محتاج ہو چکا تھا چنانچہ وہ روزانہ درجنوں انجیکشن لگواتا تھا لیکن یہ انجیکشنز‘ یہ احتیاط اور یہ ڈاکٹرز بھی اسے موت سے نہیں بچا سکے اور وہ ایک دن چپ چاپ اُس جہان شفٹ ہو گیا جس میں ہر زندہ شخص نے پہنچنا ہے اور یوں اس کی آخری خواہش پوری نہ ہو سکی۔مائیکل جیکسن کی موت ایک اعلان ہے‘ انسان پوری دنیا کو فتح کر سکتا ہے لیکن وہ اپنے مقدر کو شکست نہیں دے سکتا۔ وہ موت اور اس موت کو لکھنے والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ چنانچہ کوئی راک سٹار ہو یا کوئی فرعون وہ دو ٹن مٹی کے بوجھ سے نہیں بچ سکتا۔ وہ قبر کو شکست نہیں دے سکتا۔ ہمارا خیال ہے ہم موت کو دھوکہ دے دیں گے‘ ہم ڈیڑھ سو سال تک ضرور زندہ رہیں.
مزید اچھی اچھی تحاریر کے لیے مجھے فالو کریں شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Islamabad
44000