Jamiatu AlKauthar

Jamiatu AlKauthar It is an open secret that the rise and fall of human civilization is manifest with the development and progress in education.
(211)

The golden ages of Islamic history and the present day miserable situation of the Muslims is a glaring example of this very fact. It is very amazing that during the heights of Muslim excellence in science and education, the western world was passing through dark ages. However, the situation at present is totally reverse. The Muslims are left far-behind in science and technology, and have closed the doors of research and inquiry, which has created backwardness, intolerance, extremism and narrow mindedness in the Muslim societies. This state of affairs require that the Muslims should once again seek guidance from divine teachings and excel in contemporary branches of education with same zeal and quest, which was the distinction of earlier Muslim periods. The only recourse to rekindle the Muslim past glory is to make advances in modern thinking and research. Keeping in view the above objectives, a modern religious education center, Al Kauthar Islamic University was founded in 1990 in Islamabad, in the heart of Islamic Republic of Pakistan. In 2002, this center finally started its educational journey. The aims and objectives of this center of excellence of the shia world are given in the following paragraphs. The real aim for the establishment of this center is a unique education system that is a mixture of religious and contemporary fields of education. However, through modern techniques and methods, the center would not only cater for educational, research and moral up-keep of the students but would also endeavors to make the large duration syllabi into a short, compact and effective syllabi. The fundamental aims of this center are:-

1. To purify the existing religious education.
2. To make it conversant with contemporary requirements.
3. To create awareness in moral, religious and modern teachings, without undermining the importance and original essence of the religious education system. As a result to produce scholars, preachers, researchers and theoreticians for the future generation, who educationally and practically are so strong that they can undo the different negative and alien trends in the society, introduce the true spirit of Islam to the world in contemporary languages, and can meet the challenges faced to the Muslim world philosophically and practically.

جامعۃ الکوثر میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان الله تعالى عليه کے بلندیِ درجات کے لیے...
24/09/2026

جامعۃ الکوثر میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان الله تعالى عليه کے بلندیِ درجات کے لیے مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی کا انعقاد
جامعۃ الکوثراسلام آباد میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان الله تعالى عليه کے بلندیِ درجات کے لیے ایک باوقار اور بابرکت مجلسِ ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
باقاعدہ آغاز قاری سید ساجد رضوی نے اپنی خوش الحانی سے تلاوتِ قرآنِ مجید کے ذریعے کیا اور روحانی ماحول قائم کیا۔مجلس کی نظامت کے فرائض مولانا نقاش الحسنین صاحب نے نہایت بہترین اور احسن انداز میں انجام دیے۔ انہوں نے اپنے مختصر اور جامع ابتدائیہ میں مرحوم آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی رضوان الله تعالى عليه کی علمی و روحانی
صفات، ان کی سیرتِ مبارکہ اور دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔
مجلس کا مرکزی و اختتامی خطاب علامہ محمد شفا نجفی صاحب نے فرمایا۔ چونکہ مجلس میں بڑی تعداد میں طلابِ کرام موجود تھے، اس لیے علامہ موصوف نے طلبہ کے لیے خصوصاً نصائح اور رہنمائی پر مبنی گفتگو فرمائی۔
انہوں نے "مقامِ مرجعیت" اور "علماءِ ربانی" کے حقیقی و بلند مرتبے کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ وہ عظیم الشان مقام ہے جس پر بروزِ قیامت شہدائے کرام بھی رشک کریں گے۔مجلس کے آخر میں مرحوم مرجعِ عالی قدر کے بلندیِ درجات کے لیے اجتماعی دعا کی گئی، جس کے بعد یہ بابرکت اور معنوی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

یہ خبر عالم اسلام بالخصوص جہان ملت تشیع کے لئے باعث رنج و غم ہے کہ فقیہ اہلبیت آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی اعل...
21/09/2026

یہ خبر عالم اسلام بالخصوص جہان ملت تشیع کے لئے باعث رنج و غم ہے کہ فقیہ اہلبیت آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی اعلی اللہ مقامہ اس جہان فانی سے سوئے عالم جاودانی انتقال فرما گئے ہیں .

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تعلیمی سال 2026-2027ء کے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے
19/09/2026

جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں تعلیمی سال 2026-2027ء کے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج علامہ سید احمد اشکوری دامت توفیقاتہ کی وارث الانبیاء اسکول میں تشریف آوری عت...
12/09/2026

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج علامہ سید احمد اشکوری دامت توفیقاتہ کی وارث الانبیاء اسکول میں تشریف آوری
عتبہ حسینیہ کربلائے معلی کی زیر سرپرستی قائم وارث الانبیاء اسکول اسلام آباد کی فضائیں اس وقت روحانی کیف و سرور سے مسحور ہو گئیں جب باب مدینۃ العلم نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج علامہ سید احمد اشکوری دامت توفیقاتہ نے اپنے وفد کے ہمراہ اس عظیم تعلیمی ادارے میں قدم رنجہ فرمایا۔اس موقع پر اسکول کے اساتذہ کرام و طلاب نے معزز مہمانان گرامی کا پرجوش خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ایک روح پرور نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طلباء نے تواشیع کے علاوہ تلاوت قرآن پاک سے قلب و روح کو گرمایا۔
معزز اراکین وفد نے اسکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور طلبہ کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعائے خیر فرمائی۔

حرم امام علی علیہ السلام کے وفد کا زیر اقتدائےجناب شیخ کرار الخفاجی دامت توفیقاتہ الکوثر ہسپتال کا دورہمحسن ملت آیت اللہ...
12/09/2026

حرم امام علی علیہ السلام کے وفد کا زیر اقتدائےجناب شیخ کرار الخفاجی دامت توفیقاتہ الکوثر ہسپتال کا دورہ
محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی رضوان اللہ تعالٰی علیہ نے اپنی حیات مبارکہ میں دکھی انسانیت کے جن لاتعداد منصوبوں کو قیام بخشا ان میں الکوثر ہسپتال اپنی نوعیت اور اہمیت کے اعتبار سے سرفہرست ہے جس کا سنگ بنیاد آنجناب نے اپنے دست مبارک سے رکھا اور اب ان کی آرزوؤں کا یہ ثمر پوری آپ و تاب کے ساتھ ارض اسلام آباد پر جلوہ گر ہو کر دکھی انسانیت کو جدید ترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے گزشتہ روز حرم امام علی علیہ السلام کے ایک اعلی سطحی وفد نے جناب شیخ کرار الخفاجی دامت توفیقاتہ کی قیادت میں اس ہسپتال کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی اعلی کارکردگی پر کامل اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے محسن ملت کی بلندی درجات اور اس عظیم منصوبے کی مزید ترقی کے لئے دعا بھی کی۔

دور حاضر کے کٹھن مسابقتی ماحول میں حضرت آیۃ اللہ شیخ محسن علی نجفی رضوان اللہ تعالی علیہ  کے روحانی فرزندان محسن ملت کے...
11/09/2026

دور حاضر کے کٹھن مسابقتی ماحول میں حضرت آیۃ اللہ شیخ محسن علی نجفی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روحانی فرزندان محسن ملت کے سایہ عاطفت کی برکتوں اور ان کے انداز تربیت میں پوشیدہ انگنت حکمتوں کی بدولت آج میدان عمل میں کچھ اس طرح سے وارد ہوئے ہیں کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتتستان میں گریڈ 16 کی ذمہ داریاں ان کا مقدر قرار پائی ہیں۔ان نوجوانوں کی کامیابیاں جہاں ہمارے لئے باعث تقویت ہیں وہیں محسن ملت کی روح پرفتوح کے لئے بھی یقینا باعث راحت و شادمانی ہیں۔ہم چمنستان جامعہ الکوثر کے پروردہ اپنے ان ہونہار نوجوانوں کو شعبہ تعلیم میں اہم ذمہ داریان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن و تابناک مستقبل کے لئے دعا گو ہیں۔

حرم امیرالمؤمنین امام علی بن ابی طالب علیھما السلام کے نمائندہ وفد کا جامعۃ الکوثر دورہشیخ کرار الخفاجی دامت توفیقاتہ کی...
10/09/2026

حرم امیرالمؤمنین امام علی بن ابی طالب علیھما السلام کے نمائندہ وفد کا جامعۃ الکوثر دورہ
شیخ کرار الخفاجی دامت توفیقاتہ کی قیادت میں حرم امیرالمؤمنین علیہ السلام کے نمائندہ وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد نے سب سے پہلے مرقد محسن ملت رضوان اللہ تعالی علیہ میں فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور طلبہ سے خطاب فرمایا۔شیخ کرار الخفاجی نے طلبہ کو جوانی اور حصولِ علم کے اس موقع کو غنیمت سمجھنے، بھرپور محنت کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھنے اور علمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی تلقین کی۔جامعۃ الکوثر، حرم امیرالمؤمنینؑ کے معزز نمائندہ وفد کی تشریف آوری اور قیمتی وقت عطا کرنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہے

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج علامہ سید احمد الاشکوری دام ظلہ کا محسن ملت کی دردمندی و خدمت نوع بشر کے عظی...
09/09/2026

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج علامہ سید احمد الاشکوری دام ظلہ کا محسن ملت کی دردمندی و خدمت نوع بشر کے عظیم شاہکار الکوثر ہسپتال کا دورہ
محسن ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی طاب ثراہ وہ جامع اور ہمہ جہت صفات کی حامل شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر علم و تعلیم ،خدمت دین و خدمت خلق اور معاشرے کے محروم طبقات کی داد رسی و دستگیری میں گزاری خواہ وہ علمی و تعلیمی میدان ہو یا غربا و فقراء کی مدد،وہ سیلاب و زلزلہ زدگان کے لئے تعمیر مکانات کے مراحل ہوں یا اسی نوع کی دیگر اعصاب شکن خدمات، محسن ملت ہر ہر مقام پر تمام تر توانائیوں کے ساتھ مصروف عمل نظر آئے۔محسن ملت کے وجود مسعود سے محروم ہو جانے کے بعد بھی آنجناب کا الہی مشن پوری شد و مند سے جاری ہے اور الکوثر ہسپتال کی بے مثال خدمات اسی مقدس مشن کی ایک اہم کڑی ہیں۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہسپتال مستحق اور نادار مریضوں کو معیاری طبی خدمات اور علاج معالجے کی جملہ سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔محسن ملت کے قائم کردہ اسی عظیم الشان شاہکار کا حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز استاد درس خارج علامہ سید احمد الاشکوری دام ظلہ نے گزشتہ دنوں دورہ فرمایا اور اس ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے یہاں موجود معیاری طبی سہولیات و خدمات کو بنفس نفیس ملاحظہ فرمایا معزز مہمان نے محسن ملت کی زحمات اور ہسپتال کی خدمات کو بے حد سراتے ہوئے اسے اپنی دعاوں اور نیک تمناوں سے نوازا۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استادِ درسِ خارج علامہ سید احمد الاشکوری دام ظلہ کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہحوزۂ علمیہ نج...
09/09/2026

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استادِ درسِ خارج علامہ سید احمد الاشکوری دام ظلہ کا جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ
حوزۂ علمیہ نجف اشرف سے تشریف لائے ہوئے ممتاز استادِ درسِ خارج علامہ سید احمد الاشکوری دام ظلہ نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
علامہ موصوف نے اپنے دورے کا آغاز مرقد محسنِ ملت حضرت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ سے کیا۔بعد ازاں جامعۃ الکوثر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، بالخصوص جامعہ کی لائبریری اور محسنِ ملتؒ کے علمی و تحقیقی آثار پر مشتمل خصوصی گوشے کا معائنہ کیا۔ اس گوشے میں محسنِ ملتؒ کی تصانیف، ان کے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ خطی و قلمی نسخے، نادر تحریری آثار اور تاریخی تصاویر کو ایک مختصر میوزیم کی صورت میں محفوظ کیا گیا ہے۔ علامہ الاشکوری نے اس علمی ورثے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس کے بعد علامہ الاشکوری نے جامعۃ الکوثر کے طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت فرمائی، جس میں انہوں نے طلبہ کو نہایت قیمتی، مفید اور رہنما نکات بیان کیے۔ انہوں نے طالب علم کی علمی زندگی کے مقصد، اخلاص، مسلسل محنت، اساتذہ سے استفادے اور صحیح علمی راستے کے انتخاب کے حوالے سے ایسی جامع اور فکر انگیز گفتگو فرمائی جو طلبہ کے لیے یقیناً راہِ عمل اور رہنمائی کا ذریعہ بنے گی۔
نشست کے اختتام پر جامعۃ الکوثر کی جانب سے معزز مہمان کی خدمت میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، تاکہ ان کی تشریف آوری اور جامعہ کے ساتھ اس علمی و فکری تعلق کی یہ یاد ہمیشہ محفوظ رہے۔
جامعۃ الکوثر، علامہ سید احمد الاشکوری کی تشریف آوری کو اپنے لیے باعثِ سعادت سمجھتا ہے اور ان کے قیمتی وقت، علمی گفتگو اور طلبہ کی رہنمائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہے

Address

Jamia Alkauthar, Plot 168 Faiz Ahmed Faiz Road, H-8/2 H 8/2 Education Chowk
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiatu AlKauthar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamiatu AlKauthar:

Shortcuts

Share

Category