20/09/2026
بہترین تعلیم کی بنیاد بہترین استاد ہے، اور بہترین استاد وہ ہے جو خود سیکھنے کا سفر کبھی ختم نہ کرے۔
اسی سوچ کے تحت ڈاکٹر اے کیو خان سکول سسٹم، ایکسپریس وے کیمپس اسلام آباد میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف ایجوکیشنسٹ پروفیسر راجہ امتیاز حسین دھمیال نے اساتذہ کی تربیت کی۔
بعد ازاں چوہدری محمد ادریس قمر، مینجنگ ڈائریکٹر نے تدریس کے مقدس منصب کی اہمیت، اساتذہ کے کردار اور نئی نسل کی مؤثر تعلیم و تربیت کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔
کیونکہ قوموں کا مستقبل صرف کتابوں سے نہیں، بلکہ ان اساتذہ سے بنتا ہے جو کردار بھی سنوارتے ہیں اور خواب بھی۔