Jahan-E-Tasawwuf

Jahan-E-Tasawwuf Monthly Jahan-E-Tasawwuf

دعوتِ تحریر — حسنُو نامہمحترم قارئین و قلم کار صاحبانالسلام علیکمماه نامہ جہانِ تصوف کے مدیر، معروف محقق و مصنف جناب غلا...
20/07/2026

دعوتِ تحریر — حسنُو نامہ
محترم قارئین و قلم کار صاحبان
السلام علیکم
ماه نامہ جہانِ تصوف کے مدیر، معروف محقق و مصنف جناب غلام حسن حسنو صاحب کے وصال کے بعد ہم ان کی یاد میں ایک شمارہُ خصوصی "حسنُ نامہ" کے عنوان سے شائع کر رہے ہیں۔
اگر آپ مرحوم کی حیات و خدمات، ذاتی ملاقاتوں اور اپنے مشاہدات کے بارے میں اپنی تحریر ارسال کریں، تو آپ کی قلمی شرکت ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگی۔
نوٹ: مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 30 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے بعد کسی بھی مضمون پر کام یا غور نہیں کیا جائے گا۔
والسلام
ادارہُ ماہ نامہ جہانِ تصوف

الحمد للہ، 'جہانِ تصوف' کا شمارہ نمبر 53 قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ آپ سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ محققِ ملت حضرت علا...
17/07/2026

الحمد للہ، 'جہانِ تصوف' کا شمارہ نمبر 53 قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ آپ سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ محققِ ملت حضرت علامہ غلام حسن حسنو رحمۃ اللہ علیہ (جنہوں نے پچاس شماروں تک 'جہانِ تصوف' کی ادارت کے فرائض نہایت احسن اور معیاری انداز میں نبھائے) اب ہم میں نہیں رہے۔ آپ کا وصال اس جریدے کے لیے ایک ایسا علمی خسارہ اور خلا ہے، جس کا پُر ہونا بظاہر ناممکن ہے۔
لیکن اس علمی و روحانی سفر کو آگے بڑھانے اور اس کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لیے، ہم نہایت مسرت کے ساتھ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ 'جہانِ تصوف' اب ڈاکٹر غازی محمد نعیم کی زیرِ ادارت شائع ہوگا۔ ان شاء اللہ، یہ رسالہ اپنی دیرینہ علمی و فکری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی نگرانی میں قارئین تک پہنچتا رہے گا۔
قارئین کی فوری اور آسان رسائی کے لیے میگزین کی پی ڈی ایف (PDF) فائل ہمارے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام چینلز پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
واٹس ایپ گروپ:
https://chat.whatsapp.com/LiK0Ra2W7KIHhSIi5xW10t
آرکائیو لنک:
https://tinyurl.com/4jmszwt7
ٹیلی گرام چینلز
: https://t.me/jahanetasawwuf
آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں اور علم و حکمت کے اس سفر میں ہمارے ہم راہی بنیں۔

علم و معرفت کا گہوارہ، جریدہ "جہانِ تصوف" کا شمارہ نمبر 52 منصہ شہود پر آ چکا ہے۔ یہ شمارہ حسبِ روایت باطنی اصلاح، روحان...
19/06/2026

علم و معرفت کا گہوارہ، جریدہ "جہانِ تصوف" کا شمارہ نمبر 52 منصہ شہود پر آ چکا ہے۔ یہ شمارہ حسبِ روایت باطنی اصلاح، روحانی علوم اور صوفیانہ افکار کا ایک بہترین گلدستہ ہے۔
ایک طرف جہاں اس علمی سرمائے کی اشاعت پر دل مطمئن ہے، وہیں دوسری طرف روح شدید سوگوار اور آنکھیں نم ہیں۔ اس جریدے کو اپنے خونِ جگر سے سینچنے والے ہمارے مخلص اور محترم چیف ایڈیٹر، جناب غلام حسن حسنو صاحب اب ہم میں نہیں رہے۔( إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعونَ) ان کا وصالِ ملال اس بات کی عملی تصویر ہے کہ کسی عالم یا صاحبِ معرفت کا اٹھ جانا دراصل پوری دنیا کا کتنا بڑا نقصان ہے۔
بارگاہِ الٰہی میں التجا ہے کہ اللہ رب العزت محترم غلام حسن حسنو صاحب کی جملہ علمی و روحانی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ۔
ماہنامہ ’جہانِ تصوف‘ کے بانی اور چیف ایڈیٹر محترم غلام حسن حسنو صاحب کی علمی، ادبی اور صوفیانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ادارہ اگلا شمارہ بطور "حسنو نامہ" منظرِ عام پر لا رہا ہے۔
آپ تمام اہلِ ذوق، مخلصین اور قلم کاروں سے پرخلوص گزارش ہے کہ محترم غلام حسن حسنو صاحب کی حیاتِ مبارکہ، ان کی علمی جدوجہد، شخصیت اور فکر و فن کے جس پہلو پر بھی قلم اٹھانا چاہیں، اپنے تاثرات، مضامین یا مقالات ہمیں ارسال فرمائیں۔
لکھاری اپنی سہولت کے مطابق تحریریں ان پیج (InPage)، ایم ایس ورڈ (MS Word)، ٹیکسٹ فارمیٹ یا ہاتھ سے لکھی ہوئی صاف تحریر کی تصویر (یا پی ڈی ایف) کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔
قارئین کی فوری اور آسان رسائی کے لیے میگزین کی پی ڈی ایف (PDF) فائل ہمارے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام چینلز پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
واٹس ایپ گروپ:
https://chat.whatsapp.com/LiK0Ra2W7KIHhSIi5xW10t
آرکائیو لنک:
https://tinyurl.com/4jmszwt7
ٹیلی گرام چینلز
: https://t.me/jahanetasawwuf
آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں اور علم و حکمت کے اس سفر میں ہمارے ہم راہی بنیں۔

الحمد للہ علیٰ احسانہ!علم و عرفان کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے، انتہائی مسرت اور تشکر کے ساتھ "جہانِ تصوف" کا 51 واں شمارہ ...
17/05/2026

الحمد للہ علیٰ احسانہ!
علم و عرفان کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے، انتہائی مسرت اور تشکر کے ساتھ "جہانِ تصوف" کا 51 واں شمارہ قارئینِ کرام کی نظرِ نوازش کیا جا رہا ہے۔
ہماری یہ ادنیٰ سی کاوش تصوف و معرفت کے طالبین کے لیے فہمِ دین کی شمعیں روشن کرنے اور ذوقِ مطالعہ کی بالیدگی کا سبب بنے گی۔ دعا ہے کہ یہ شمارہ آپ کے قلوب و اذہان کے لیے نافع ثابت ہو۔
قارئین کی فوری اور آسان رسائی کے لیے میگزین کی پی ڈی ایف (PDF) فائل ہمارے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام چینلز پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔
واٹس ایپ گروپ:
https://chat.whatsapp.com/LiK0Ra2W7KIHhSIi5xW10t
آرکائیو لنک:
https://tinyurl.com/4jmszwt7
ٹیلی گرام چینلز
: https://t.me/jahanetasawwuf
آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں اور علم و حکمت کے اس سفر میں ہمارے ہم راہی بنیں۔

Address

Islamabad
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jahan-E-Tasawwuf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category